counter easy hit

پاکستان کی افغان پارلیمنٹ پر حملے کی مذمت، دہشتگردوں کیخلاف مل کر لڑنے کا عزم

Khalil Ullah Qazi

Khalil Ullah Qazi

اسلام آباد : ترجمان دفتر خارجہ خلیل اللہ قاضی نے افغانستان کی پارلیمنٹ پر دہشتگردانہ حملے کی مذمت کی۔ اسلام آباد سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت پاکستان ہر قسم کی دہشتگردی کی مذمت کرتی ہے۔

پاکستان افغان حکومت کیساتھ مل کر دہشتگردی کیخلاف جنگ جاری رکھنے کیلئے پرعزم ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کیخلاف افغان سیکورٹی فورسز کے موثر کردار کو سراہتے ہیں۔

خلیل اللہ قاضی کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کیخلاف کوششوں میں افغان بھائیوں کے ساتھ ہیں۔