counter easy hit

اہم ترین

Get all the top news stories and headlines throughout the day from GeoUrdu.com

دہشت سے پاک پاکستان کا اصل مقصد اور ہدف ہر صورت حاصل کریں گے، آرمی چیف

دہشت سے پاک پاکستان کا اصل مقصد اور ہدف ہر صورت حاصل کریں گے، آرمی چیف

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ دہشت سے پاک پاکستان کا اصل مقصد اور ہدف ہر صورت حاصل کریں گے جب کہ دہشت گردوں کو دوبارہ پاؤں جمانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے خیبر […]

وزیراعظم کا سحری میں لوڈشیڈنگ کا نوٹس، وزارت پانی و بجلی سے جواب طلب

وزیراعظم کا سحری میں لوڈشیڈنگ کا نوٹس، وزارت پانی و بجلی سے جواب طلب

اسلام آباد : وزیراعظم نواز شریف نے ملک کے مختلف شہروں میں سحری کے اوقات کے دوران بجلی کی لوڈشیڈنگ پرشدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اس کا نوٹس لے لیا۔ وزیراعظم نوازشریف نے رمضان المبارک کی پہلی سحری کے دوران مختلف شہروں میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کا نوٹس لیتے ہوئے وزارت پانی و […]

راولاکوٹ کے قریب وین حادثے میں 7 افراد جاں بحق، 11 زخمی

راولاکوٹ کے قریب وین حادثے میں 7 افراد جاں بحق، 11 زخمی

راولاکوٹ : راولپنڈی سے راولا کوٹ جانے والی مسافر ویگن نالے میں جاگری جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور 11 زخمی ہو گئے۔ راولپنڈی سے راولا کوٹ جانے والی مسافر وین تیز رفتاری کے باعث گوئی نالہ میں جاگری جس کے باعث 7 افراد جاں بحق اور 11 زخمی ہو گئے، جاں […]

خیبر ایجنسی : سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 20 دہشتگرد ہلاک

خیبر ایجنسی : سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 20 دہشتگرد ہلاک

خیبر ایجنسی : خیبر ایجنسی میں سکیورٹی فورسز نے کارروائی کے دوران دہشتگردوں کی کمر توڑ دی، اہم کمانڈرز سمیت 20 دہشتگرد جہنم واصل ہو گئے۔ جبکہ 18 سے زائد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ سکیورٹی اداروں نے خفیہ اطلاعات ملنے کے بعد دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو […]

چارسدہ : لوڈشیڈنگ کیخلاف شہریوں کا احتجاج، واپڈا آفس کو آگ لگا دی

چارسدہ : لوڈشیڈنگ کیخلاف شہریوں کا احتجاج، واپڈا آفس کو آگ لگا دی

چارسدہ : صوابی میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کیخلاف چھوٹا لاہور میں شہری سڑکوں پر نکل آئے ، شہریوں نے رات بارہ کے قریب واپڈا کے سب ڈویژن آفس کے سامنے احتجاج کیا۔ ایکسئین واپڈا سے تلخ کلامی کے بعد مشتعل مظاہرین واپڈا آفس کے اندر داخل ہوگئے۔ مشتعل مظاہرین واپڈا نے آفس کو آگ […]

کراچی : رمضان میں لوڈشیڈنگ، سخت گرمی میں لوگ پانی کی تلاش میں غرق

کراچی : رمضان میں لوڈشیڈنگ، سخت گرمی میں لوگ پانی کی تلاش میں غرق

کراچی : بجلی کی طلب بڑھنے سے تکنیکی خرابیوں سے سسٹم جواب دے گیا، رمضان المبارک میں روزہ داروں کی مشکلات بڑھ گئیں۔ ملک کے دو بڑے شہروں کراچی اور لاہور میں غیر اعلانیہ جبری لوڈشیڈنگ نے لوگوں کی زندگی اجیرن بنا دی، ایک طرف گرمی کا زور شور، دوسری جانب ماہ صیام کے روزے، […]

عمران فاروق قتل کیس، ملزم محسن علی اور خالد شمیم گرفتار

عمران فاروق قتل کیس، ملزم محسن علی اور خالد شمیم گرفتار

چمن : عمران فاروق قتل کیس میں ڈرامائی موڑ آ گیا ہے، ایف سی نے پاک افغان بارڈر پر کیس میں مطلوب دو ملزموں کو پکڑ لیا۔ سکاٹ لینڈ یارڈ کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے۔ ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں ڈرامائی موڑ آگیا ہے، قتل کیس میں […]

غازی عبدالرشید کیس، مشرف کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

غازی عبدالرشید کیس، مشرف کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

اسلام آباد : اسلام آباد کی سیشن عدالت نے غازی عبدالرشید قتل کیس میں پرویز مشرف کے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیئے۔ عدالت نے سابق صدر کو گرفتار کرکے 24 جولائی کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف لال مسجد کے سابق نائب خطیب غازی […]

سپریم کورٹ کا این اے 19 ہری پور میں دوبارہ الیکشن کا حکم

سپریم کورٹ کا این اے 19 ہری پور میں دوبارہ الیکشن کا حکم

ہری پور : سپریم کورٹ نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 19 ہری پور میں دوبارہ الیکشن کا حکم دے دیا، مسلم لیگ نون کے رکن قومی اسمبلی عمرایوب کی کامیابی کو ان کے حریف راجہ عمر زمان نے چیلنج کیا تھا۔ جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی […]

آصف زرداری کا افطار ڈنر آج، عمران خان کا شرکت سے انکار

آصف زرداری کا افطار ڈنر آج، عمران خان کا شرکت سے انکار

اسلام آباد : آصف زرداری نے مشاورت کے لئے سیاسی رہنماؤں کو آج افطار ڈنر پر بلالیا، دعوت نامے بھیج دئیے گئے، عمران خان نے شرکت سے انکار کر دیا۔ سابق صدر نے الطاف حسین سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، دونوں رہنماؤں نے اختلافات ختم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ آصف زرداری کی جارحانہ تقریر […]

رمضان المبارک کی پہلی سحری، گھروں اور ہوٹلوں میں خصوصی اہتمام

رمضان المبارک کی پہلی سحری، گھروں اور ہوٹلوں میں خصوصی اہتمام

لاہور : ملک کے طول وعرض میں پھیلے روزہ داروں نے ماہ مبارک کا پہلا روز رکھا۔ پہلی سحری کا خصوصی اہتمام کیا گیا، گھروں میں دستر خوان سجائے گئے تو پردیسیوں نے ہوٹلوں میں جاکر سحری کی برکات سمیٹیں۔ رحمتوں ، برکتوں اور نیکیوں کا موسم بہار ماہ رمضان آگیا۔ ملک بھر میں آج […]

مکہ مکرمہ: صدر ممنون حسین کی شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات

مکہ مکرمہ: صدر ممنون حسین کی شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات

مکہ مکرمہ (جیوڈیسک) مکہ مکرمہ میں صدر ممنون حسین کی خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے درمیان ملاقات ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق مکہ مکرمہ میں دونوں رہ نماؤں کے درمیان ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال، خطے میں امن اور علاقائی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی ہے۔ […]

قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد میں مزید کچھ وقت لگے گا : عاصم سلیم

قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد میں مزید کچھ وقت لگے گا : عاصم سلیم

اسلام آباد : ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت پاکستان دہشت گردوں کی فنڈنگ کو روک رہا ہے، سیاسی چیلنجز کے باعث قومی ایکشن پلان پر مزید عملدرآمد میں وقت لگے گا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم […]

عمران فاروق قتل کیس میں ڈرامائی موڑ، چمن بارڈر سے دو ملزم گرفتار

عمران فاروق قتل کیس میں ڈرامائی موڑ، چمن بارڈر سے دو ملزم گرفتار

کوئٹہ : پاک افغان بارڈر چمن میں ایف سی نے دو مشتبہ افراد کو حراست میں لیا ہے۔ ابتدائی تفتیش کے دوران انکشاف کیا گیا کہ دونوں گرفتار افراد خالد شمیم اور محسن کا تعلق کراچی کی سیاسی جماعت سے ہے جو عمران فاروق قتل کیس میں ملوث ہیں۔ ایف سی ترجمان کا کہنا ہے […]

ڈی جی رینجرز سندھ کی رپورٹ پر کریک ڈاؤن جاری، سابق ٹی ایم او ممتاز زرداری گرفتار

ڈی جی رینجرز سندھ کی رپورٹ پر کریک ڈاؤن جاری، سابق ٹی ایم او ممتاز زرداری گرفتار

کراچی : ڈی جی رینجرز کی رپورٹ کے بعد قانون نافذ کرنے والے ادارے جرائم اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے حرکت میں آ گئے ہیں۔ حساس اداروں نے کراچی ائیر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے محمد علی شیخ کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔ محمد علی شیخ سندھ کی […]

حکومت تنہا اقتصادی راہداری منصوبے کو کامیاب نہیں بنا سکتی: احسن اقبال

حکومت تنہا اقتصادی راہداری منصوبے کو کامیاب نہیں بنا سکتی: احسن اقبال

اسلام آباد : وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ پاک چائنہ اقتصادی راہداری ماضی کی غلطیوں کا ازالہ ہے۔ دنیا بھر کا میڈیا پاک چائنہ اقتصادی راہداری کو دہشتگردی کی آماجگاہ کہہ رہا تھا جبکہ اب میڈیا اسکو تجارت کی مثال قرار دے رہا ہے۔ احسن اقبال نے کہا کہ انجنئیرنگ یونیورسٹیوں سے […]

یہ ممکن نہیں کہ کوئی پاک فوج کیخلاف بولے اور حکومت خاموش رہے، نواز شریف

یہ ممکن نہیں کہ کوئی پاک فوج کیخلاف بولے اور حکومت خاموش رہے، نواز شریف

اسلام آباد/ ماسکو: وزیراعظم محمد نواز شریف اور روس کے دورے پر گئے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے ج میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیالات کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق دوران گفتگو وزیراعظم محمد نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاک فوج ملک کے لئے لڑ رہی […]

دھرنا سیاست میں پی پی نے ن لیگ کا نہیں، آئین کا ساتھ دیا، رانا ثنا

دھرنا سیاست میں پی پی نے ن لیگ کا نہیں، آئین کا ساتھ دیا، رانا ثنا

لاہور : پنجاب کے وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے کہا ہےکہ دھرنا سیاست کے دوران پیپلز پارٹی نے ن لیگ یا حکومت کا نہیں، آئین کا ساتھ دیا تھا۔ آئندہ کوئی صورتِ حال پیدا ہوئی تو ن لیگ بھی آئین اور جمہوریت کے ساتھ کھڑی ہوگی۔ رانا ثناء اللہ کا دو ٹوک بیان میں […]

زرداری اور الطاف حسین کا ٹیلی فونک رابطہ، اختلافات ختم کرنے پر اتفاق

زرداری اور الطاف حسین کا ٹیلی فونک رابطہ، اختلافات ختم کرنے پر اتفاق

کراچی : متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے درمیان ٹیلی فون پر طویل با ت چیت ہوئی ہے۔ جس میں مجموعی سیاسی صورتحال، عالمی تبدیلیوں اورباہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ دونوں رہنماوٴں میں اس بات پر اتفاق کیا گیا […]

وزیراعظم کئی مرتبہ لڑکھڑائے ہیں کہیں ایسا نہ ہو وہ اس مرتبہ سنبھل نہ پائیں، قمر زمان کائرہ

وزیراعظم کئی مرتبہ لڑکھڑائے ہیں کہیں ایسا نہ ہو وہ اس مرتبہ سنبھل نہ پائیں، قمر زمان کائرہ

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکریٹری اطلاعات قمر زمان کائرہ نے کہا کہ ہمیں سندھ میں گورنر راج کا کوئی خوف نہیں وزیراعظم نواز شریف کئی مرتبہ لڑکھڑائے ہیں کہیں ایسا نہ ہو وہ اس مرتبہ سنبھل نہ پائیں۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران قمر زمان کائرہ نے کہا کہ آصف زرداری […]

شیریں مزاری کو آنٹی کہنے پر قومی اسمبلی میں ہنگامہ

شیریں مزاری کو آنٹی کہنے پر قومی اسمبلی میں ہنگامہ

اسلام آباد : پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری کی جانب سے تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری کو’آنٹی‘ کہنے پر قومی اسمبلی میں ہنگامہ کھڑا ہو گیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس کے دوران پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری نے تحریک انصاف […]

پاکستان میں بھارتی مداخلت کا معاملہ دنیا بھرمیں اٹھایا جائے گا، دفترخارجہ

پاکستان میں بھارتی مداخلت کا معاملہ دنیا بھرمیں اٹھایا جائے گا، دفترخارجہ

اسلام آباد : ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں بھارتی مداخلت کا معاملہ دنیا بھر میں اٹھایا جائے گا تاہم پاکستان بھارت سمیت تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ پرامن تعلقات کا خواہاں ہے۔ ترجمان دفترخارجہ قاضی خلیل اللہ نے ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان سنجیدہ مسائل […]