counter easy hit

اہم ترین

Get all the top news stories and headlines throughout the day from GeoUrdu.com

روس شام میں کیا کر رہا ہے؟

روس شام میں کیا کر رہا ہے؟

روس نے شام میں ایک بڑا حملہ شروع کر دیا ہے جس کے بارے میں اس کا کہنا ہے کہ اس میں ‘دہشت گردوں کے ٹھکانوں’ کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ اگرچہ ماسکو کا کہنا ہے کہ اس کے جنگی طیاروں نے شامی ساحل پر کھڑے بحری جہاز سے اڑ کر حلب کو نشانہ […]

انٹرنیٹ پر آزادی اظہار رائے، پاکستان دسویں نمبر پر

انٹرنیٹ پر آزادی اظہار رائے، پاکستان دسویں نمبر پر

انٹرنیٹ پر اظہار رائے کی آزادی پر ملکوں کی ترتیب دی گئی رپورٹ کی فہرست میں پاکستان دسویں نمبر پر آگیا، ماہرین کے مطابق سائبر کرائم بل کی منظوری کے باعث پاکستان میں انٹرنیٹ پر آزادی اظہار پربھی اثرات پڑے۔ امریکی ریسرچ فارم کی ترتیب دی گئی 65 ملکوں کی فہرست میں انٹرنیٹ پر آزادی […]

راولپنڈی: سی ٹی ڈی کی کارروائی ، دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی: سی ٹی ڈی کی کارروائی ، دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی میں ایک دہشت گردہلاک ہوگیا جبکہ 2 فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرد سے مبینہ مقابلے میں 2 سی ٹی ڈی اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں۔ ترجمان کے مطابق ہلاک ہونے والا دہشت گرداحسان ستی اپنےساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا،جس کا […]

سربراہان مملکت کی تنخواہ 18لاکھ ڈالر سےایک ڈالر تک

سربراہان مملکت کی تنخواہ 18لاکھ ڈالر سےایک ڈالر تک

نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ بطور صدر آئین کی پابندی کرتے ہوئے سالانہ کم از کم ایک ڈالر تنخواہ وصول کریں گے۔ اس کا مطلب ہے کہ ٹرمپ اپنی سالانہ مقررہ تنخواہ مع الاؤنسز 4 لاکھ ڈالر میں سے 3 لاکھ 99 ہزار 999 ڈالر سے دست بردار […]

مقبوضہ کشمیر میں کشیدگی برقرار، آج مظاہروں کا اعلان

مقبوضہ کشمیر میں کشیدگی برقرار، آج مظاہروں کا اعلان

مقبوضہ کشمیر میں 133 ویں روز بھی صورتحال کشیدہ ہے ،کشمیری آج وادی بھر میں آزادی مارچ کریں گے ۔ حریت کانفرنس کی اپیل پر سری نگر سمیت وادی کے مختلف علاقوں سے آج ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹروں تک مارچ کیا جائے گا۔ نماز جمعہ کے بعد آزادی اجتماع ہوگا۔ دوسری جانب سری نگر میں بھارتی فوج […]

کرائسٹ چرچ ٹیسٹ :نیوزی لینڈ کے 3وکٹ پر 104رنز

کرائسٹ چرچ ٹیسٹ :نیوزی لینڈ کے 3وکٹ پر 104رنز

کرائسٹ چرچ ٹیسٹ میں بیٹسمینوں کی ناقص کارکردگی کے باعث پاکستان ٹیم مشکلات کا شکارہے،پوری ٹیم 133رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، جواب میں دوسرے روز کھیل کے اختتام پر نیوزی لینڈ نے 3وکٹ کے نقصان پر104رنز بنالئے ہیں۔جیت راول 55اور نکولز29رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں،کیویز کی طرف سے ڈیبیو کرنے والے کولن ڈی گرینڈہوم […]

پشاور: اے این پی کے حاجی محمد عدیل انتقال کرگئے

پشاور: اے این پی کے حاجی محمد عدیل انتقال کرگئے

عوامی نیشنل پارٹی کے سینئر رہنما سینیٹر حاجی محمد عدیل پشاور میں وفات پا گئے ہیں، وہ ایک عرصے سے گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے۔ حاجی محمد عدیل کے صاحبزادے محمد عدنان جلیل کے مطابق ان کے والد گردے فیل ہونے کی وجہ سے سی ایم ایچ میں انتقال کرگئے،جن کی نماز جنازہ آج […]

حاجی عدیل کی موت،پارٹی مدبر سیاستدان سے محروم ہوگئی

حاجی عدیل کی موت،پارٹی مدبر سیاستدان سے محروم ہوگئی

عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما اسفندیارولی خان نے پارٹی کے رہنما حاجی عدیل کے وفات پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مرحوم پارٹی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے تھے۔ پشاور سے جاری ایک بیان میں عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما اسفندیارولی خان نے کا کہنا ہے […]

بھارتی اشتعال انگیزی کیخلاف قومی اسمبلی میں قرارداد منظور

بھارتی اشتعال انگیزی کیخلاف قومی اسمبلی میں قرارداد منظور

قومی اسمبلی کے اجلاس میں لائن آف کنٹرول پر بھارت کی بلااشتعال فائرنگ اور سیزفائر لائن کی خلاف ورزیوں کے خلا ف قرارداد منظور کرلی گئی ہے۔ قرارداد وفاقی وزیر امور کشمیر برجیس طاہر نے پیش کی، جس کے مطابق ایل او سی پر بھارت کی بلااشتعال فائرنگ سے7فوجی جوان شہیدہوئے۔ برجیس طاہر کی پیش کئی […]

ضرب عضب سے امن و ترقی کی مضبوط بنیاد رکھی ،آرمی چیف

ضرب عضب سے امن و ترقی کی مضبوط بنیاد رکھی ،آرمی چیف

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ آپریشن ضرب عضب نے ملک میں امن وترقی کی مضبوط بنیاد رکھی ہے،طلبہ ملک کو نئی بلندیوں تک لے جانے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔ آرمی چیف نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کا دورہ کیااور اپنی مادر علمی میں طلبہ اور اساتذہ سے ملاقات کی، […]

لالہ موسیٰ، میونسپل کمیٹی کے انتخابات میں پیپلز پارٹی نے میدان مار لیا،24میں14نشستیں لیکرسر فہرست

لالہ موسیٰ، میونسپل کمیٹی کے انتخابات میں پیپلز پارٹی نے میدان مار لیا،24میں14نشستیں لیکرسر فہرست

لالہ موسیٰ( مانیٹرنگ ڈیسک)لالہ موسی میونسپل کمیٹی کے انتخابات میں پیپلز پارٹی نے میدان مار لیاہے ۔اس میونسپل کمیٹی میں 24سیٹوں میں سے پیپلز پارٹی نے 14سیٹیں جیت لیں۔ پی ٹی آئی نے 5جبکہ ن لیگ نے تین نشستیں حاصل کیں جبکہ دو نشتیں آزاد امیدواروں کے حصے میں آئیں۔ اس طرح پیپلز پارٹی نے […]

آصفہ بھٹو ٹخنے پر چوٹ لگنے کے باعث ہسپتال منتقل

آصفہ بھٹو ٹخنے پر چوٹ لگنے کے باعث ہسپتال منتقل

کراچی: سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو کے ٹخنے پر گھر میں پھسلنے کی وجہ سے چوٹ آ گئی ہے جس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے۔ ذرائع کے مطابق آصفہ بھٹو کراچی سے جہانگیر بدر کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیلئے لاہور آئیں تھیں، آصفہ بھٹو کا گھر […]

انڈیا کے شہر بھوپال میں طلاق سے زیادہ خلع کے کیس

انڈیا کے شہر بھوپال میں طلاق سے زیادہ خلع کے کیس

تین طلاقوں کو مسلم خواتین کے ساتھ زیادتی کے طور پر دیکھا جاتا ہے اور انڈیا میں گذشتہ کچھ دنوں سے اس مسئلے پر کافی بحث ہوتی رہی ہے۔ اس بارے میں ممکن ہے کہ مقامی عدالتوں کے اعداد و شمار مختلف ہوں لیکن بھوپال کی شرعی عدالت کے اعداد و شمار ایک اور ہی […]

پلوٹو کی سطح کے نیچے گدلا سمندر

پلوٹو کی سطح کے نیچے گدلا سمندر

امکان ہے کہ پلوٹو کی سطح کے ‘دل’ کہلانے والے ایک نمایاں خطے کے نیچے ایک سمندر کروٹیں لے رہا ہے۔ اس سے یہ وضاحت بھی ہو جاتی ہے کہ اس دل نما خطے کا ایک حصہ، جسے سپوتنک پلانیشیا کہا جاتا ہے، پلوٹو کے سب سے بڑے چاند کیرن کے ساتھ کششِ ثقل کے […]

نوٹوں پر پابندی سے دیہی علاقوں کی معیشت بھی متاثر

نوٹوں پر پابندی سے دیہی علاقوں کی معیشت بھی متاثر

انڈيا میں حکومت نے کچھ دن پہلے 1000 اور 500 روپے کے کرنسی نوٹوں پر اچانک پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا جس کے بعد سے حکومت بیشتر بینکوں اور اے ٹی ایم میں نقدی کی ضروریات کو پورا کرنے ناکام ثابت ہوئی ہے۔ گذشتہ ایک ہفتے سے شہروں میں لوگ پیسوں کے لیے مارے […]

مشیل اوباما کو ’بندر‘ کہنے پر تنازع، میئر مستعفی

مشیل اوباما کو ’بندر‘ کہنے پر تنازع، میئر مستعفی

امریکی ریاست مغربی ورجینیا کی ایک میئر بیویرلی والنگ نے مشیل اوباما کے بارے میں ایک نسل پرستانہ فیس بک پوسٹ کے بعد پیدا ہونے والے تنازعے کے پیشِ نظر استعفیٰ دے دیا ہے۔ خیال رہے کہ پامیلارمزے ٹیلر نامی ایک خاتون جو کلے کاؤنٹی میں ایک غیر منافع بخش گروہ چلاتی ہیں انھوں نے […]

’سفید پیسہ گلابی کیوں ہے؟

’سفید پیسہ گلابی کیوں ہے؟

وزیر اعظم نریندر مودی اور ان کی سیاسی جماعت بی جے پی کی بظاہر دو تمنائیں تھیں۔ انڈیا ایک کیش لیس سوسائٹی بن جائے اور ملک میں رام راج آ جائے، یعنی ایسا مثالی نظام حکومت جو ہندوؤں کے بھگوان رام کے زمانے میں رائج تھا، جب نہ کوئی بے ایمانی کرتا تھا، نہ دھوکہ […]

پانچ ارب روپے کی شادی پر لوگوں کی برہمی

پانچ ارب روپے کی شادی پر لوگوں کی برہمی

ایک انڈین سیاست دان کی بیٹی کی پرتعیش شادی کے بعد ملک بھر میں برہمی کی لہر دوڑ گئی ہے جہاں کروڑوں لوگ شدید غربت کے عالم میں زندگی بسر کر رہے ہیں۔ کاروباری شخصیت اور سابق وزیر جی جاناردھن ریڈی کی بیٹی برہمنی کی شادی پر پانچ ارب انڈین روپے (تقریباً ساڑھے سات کروڑ […]

’مجھے کیوں مار دیا میں تو زندہ اور صحیح سلامت ہوں‘

’مجھے کیوں مار دیا میں تو زندہ اور صحیح سلامت ہوں‘

انڈیا میں ایک ڈاکٹر کو اس لیے پریس کانفرنس منعقد کرنا پڑی تاکہ اپنے زندہ ہونے کا لوگوں کو یقین دلا سکیں۔ ان کے بارے میں افواہیں تھی کہ ملک میں کالے دھن کے خلاف جاری سرکاری مہم کے دوران ان کے مکان پر چھاپے کے نتیجے میں ہلاک ہو گئے۔ آر بی سنہا نے […]

’ترک اساتذہ کو پاکستان چھوڑنے کا حکم اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج‘

’ترک اساتذہ کو پاکستان چھوڑنے کا حکم اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج‘

پاک ترک ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے حکومت پاکستان کی جانب سے ترک عملے کو 20 نومبر تک ملک سے نکل جانے کے مہلت دیے جانے کے فیصلے کو اسلام ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔ ترکی کے صدر رجب طیب اردوگان کے پاکستان پہنچنے سے چند گھنٹوں قبل منگل کو پاک […]

عراق جانے کے منتظر شیعہ زائرین کا احتجاج

عراق جانے کے منتظر شیعہ زائرین کا احتجاج

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں شیعہ زائرین نے فوری طور پر براستہ ایران عراق جانے کی اجازت نہ ملنے کے خلاف احتجاج کیا ہے۔ یہ مظاہرہ میجر محمد علی روڈ پر کیا گیا جس میں خواتین کی بڑی تعداد بھی شریک تھی۔ ٭ کوئٹہ میں بس پر فائرنگ سے چار شیعہ خواتین […]

’’پاکستانی عوام کیلئے شاندار خوشخبری ‘‘ حکومت نے نوکریوں کی لائن لگا دی

’’پاکستانی عوام کیلئے شاندار خوشخبری ‘‘ حکومت نے نوکریوں کی لائن لگا دی

اسلام آباد:وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشریف کی زیر صدارت بدھ کو یہاں اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا۔تین گھنٹے سے زائدجاری رہنے والے اجلاس میں چیف منسٹرزسکول ریفارمز روڈ میپ کے تحت کیے گئے اقدامات پر پیش رفت کاجائزہ لیاگیا۔اجلاس کے شرکاء نے سکول ریفارمز روڈ میپ پر عملدر آمداور پیش رفت پر اطمینان کا اظہارکیااوراس ضمن […]