counter easy hit

ضرب عضب سے امن و ترقی کی مضبوط بنیاد رکھی ،آرمی چیف

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ آپریشن ضرب عضب نے ملک میں امن وترقی کی مضبوط بنیاد رکھی ہے،طلبہ ملک کو نئی

Zarb e azab laid a solid foundation of peace and development, Army chief

Zarb e azab laid a solid foundation of peace and development, Army chief

بلندیوں تک لے جانے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔

آرمی چیف نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کا دورہ کیااور اپنی مادر علمی میں طلبہ اور اساتذہ سے ملاقات کی، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جنرل راحیل شریف نے کہا کہ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور نے عالمی سطح کے دانشور، فنکاراورسائنسدان پیدا کرنے میں مرکزی کردار ادا کیا ۔

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا کہ طلبہ اللہ پر یقین رکھتے ہوئے سخت محنت کے ذریعے عزت اور وقار کے لیے جدوجہد کریں،پاکستانی ایک عظیم قوم ہیں اور افرادی قوت ہمارا اثاثہ ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے اپنے دور طالب علمی کی یاد تازہ کرنے کے لیے مختلف شعبوں کا دورہ کیا اور طلبہ کی بہترین تعلیم و تربیت پر اساتذہ اور انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیا۔

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website