counter easy hit

پانچ ارب روپے کی شادی پر لوگوں کی برہمی

Five billion on wedding and people anger

Five billion on wedding and people anger

ایک انڈین سیاست دان کی بیٹی کی پرتعیش شادی کے بعد ملک بھر میں برہمی کی لہر دوڑ گئی ہے جہاں کروڑوں لوگ شدید غربت کے عالم میں زندگی بسر کر رہے ہیں۔

کاروباری شخصیت اور سابق وزیر جی جاناردھن ریڈی کی بیٹی برہمنی کی شادی پر پانچ ارب انڈین روپے (تقریباً ساڑھے سات کروڑ ڈالر) خرچ آیا ہے۔

سونے کی پلیٹوں والے دعوت نامے اور بالی وڈ کے ستاروں کی پرفارمنس سے مزین یہ شادی خاصی متنازع ہو گئی ہے۔ ناقدین نے اسے ‘دولت کی فاحشانہ نمائش’ قرار دیا ہے۔

یہ شادی انڈین حکومت کے اس اعلان کے چند ہی روز بھی منعقد ہو رہی ہے جس میں کہا گیا تھا کہ وہ بدعنوانی کے خاتمے کے لیے پانچ سو اور ہزار کے نوٹ ختم کر رہی ہے۔

شادی کے اعداد و شمار

کل خرچ: پانچ ارب روپے

ایل سی ڈی سکرینوں سے مزین طلائی دعوت نامے: ایک کروڑ روپے

دلھن کی ساڑھی: 17 کروڑ روپے

دلھن کے زیورات: 90 کروڑ روپے

حفاظتی اہلکار اور پولیس والے: 3300

ماخذ: انڈین میڈیا

انڈیا میں عالیشان شادیاں کوئی غیر معمولی بات نہیں ہیں اور بہت سی شادیوں میں تمام لین دین کیش پر ہوتا ہے۔

ریڈی نے کہا کہ انھوں نے بینگلور اور سنگاپور میں اپنی جائیداد کرائے پر دے کر شادی کے لیے رقم اکٹھی کی ہے اور تمام ادائیگیاں چھ ماہ قبل ہی کروا دی گئی تھیں۔

تاہم اس کے باوجود لوگوں نے سوشل میڈیا پر اس شادی پر طنز و تشنیع کے تیر برسانا شروع کر دیے۔ ان کے سیاسی مخالفین نے بھی یہ کہنے میں دیر نہیں کی کہ وزیرِ اعظم کو کالے دھن کے خلاف مہم میں بڑی شخصیات پر بھی ہاتھ ڈالنا چاہیے۔

ریڈی بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے ریاست کرناٹک کے سابق وزیر رہ چکے ہیں۔ تاہم اس کے بعد سے انھوں نے بدعنوانی کے الزام میں تین برس جیل میں گزارے، اور پچھلے ہی سال ضمانت پر رہا ہوئے تھے۔ وہ اپنے خلاف تمام الزامات سے انکار کرتے ہیں۔

شادی کی تیاریاں مہینوں پہلے ہی شروع ہو گئی تھیں۔ اطلاعات کے مطابق بالی وڈ کے آٹھ ہدایت کاروں کو مندروں کی شکل کے سٹیج تیار کرنے کی خاطر بلایا گیا ہے۔

مہمانوں کو لانے اور لے جانے کے لیے لگژری بیل گاڑیاں استعمال کی جائیں گی۔

تاہم یہ انڈیا کی سب سے مہنگی شادی نہیں ہے۔ اس سے قبل انڈیا کے دوسرے امیر ترین شخص لکشمی متل کی بیٹی کی شادی پر 2004 میں سات کروڑ 40 لاکھ ڈالر خرچ اٹھا تھا۔ فوربز کے مطابق اس شادی کی تقریبات میں شرکت کے لیے ایک ہزار مہمانوں کو جہاز میں فرانس لے جایا گیا تھا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website