counter easy hit

کھیل

ماسٹرز چمپئنز لیگ کاکل سے امارات میں آغاز

ماسٹرز چمپئنز لیگ کاکل سے امارات میں آغاز

کراچی…….ریٹائرڈ کرکٹرز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی ایونٹ ماسٹرز چمپئنز لیگ کا آغاز کل ہورہا ہے،کرکٹ کی دنیا کے بڑے پلیئرز سے سجی ماسٹر زچمپئنز لیگ کا ایونٹ متحدہ عرب امارات میںآغاز 28 جنوری سے 13 فروری تک کھیلا جائے گا۔ ماسٹر ز چیمپئنز لیگ میں چھ ٹیمیں شریک ہوں گی،ایونٹ میں مجموعی طور پر 90کھلاڑی […]

تماشائی کے محمد عامر کو ڈالر دکھانے کے بعد ایک اور تنازع

تماشائی کے محمد عامر کو ڈالر دکھانے کے بعد ایک اور تنازع

نیپئر133تماشائی کے محمد عامر کو ڈالر دکھانے کے بعد ایک اور تنازع ، تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں عامر کے اسپیل کے دوران  کیش کاؤنٹر کا معنی خیزساؤنڈ ایفیکٹ چلادیا گیا، نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو نے پاکستان سے معافی مانگ لی۔ تماشائی کی طرف سے ڈالرز لہرائے جانے کے بعد فاسٹ بولرمحمد عامر […]

محمد آصف پر پہلے ہی ڈومیسٹک ٹورنامنٹ میں جرمانہ

محمد آصف پر پہلے ہی ڈومیسٹک ٹورنامنٹ میں جرمانہ

حیدرآباد۔۔۔پانچ سالہ پابندی کی سزا مکمل ہوئے زیادہ عرصہ ہوا نہیں کہ محمد آصف پر پہلے ہی ڈومیسٹک ٹورنامنٹ میں جرمانہ بھی عائد کر دیا گیا ۔ اسپاٹ فکسنگ کے جرم میں 5سال تک کرکٹ سے باہر رہنے والے فاسٹ بولر محمد آصف کی ڈومیسٹک کرکٹ میں واپسی نیشنل ون ڈے ٹورنامنٹ میں ہوئی لیکن […]

پے درپے شکست سے ٹیم مینجمنٹ پریشان،دو گھنٹے طویل میٹنگ

پے درپے شکست سے ٹیم مینجمنٹ پریشان،دو گھنٹے طویل میٹنگ

نیپیئر…..دورہ نیوزی لینڈ میںپاکستان کرکٹ ٹیم کی پے در پے شکست نے ٹیم مینجمنٹ کو پریشان کر دیا ، طویل اجلاس میں شکست کی وجوہات پر غورکیا گیا۔ دوگھنٹے طویل میٹنگ میں کوچز کا نزلہ وہاب ریاض اور عمادوسیم پرگرا لیکن احمدشہزاد اور صہیب مقصود کو کچھ نہیں کہا گیا۔نیوزی لینڈ کی ٹیم نے پہلے […]

پاکستان اورنیوزی لینڈ کا دوسرا ون ڈے کل کھیلا جائیگا

پاکستان اورنیوزی لینڈ کا دوسرا ون ڈے کل کھیلا جائیگا

نیپئر…… پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز کا دوسرا میچ کل نیپئرمیں کھیلا جائے گا۔میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح6بجے شروع ہوگا۔ پہلے ون ڈے میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 70رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر سے برتری حاصل کر رکھی ہے۔نیپیئر میں گرج چمک […]

ثانیہ مرزا نے کروشین پارٹنر کے ساتھ اعصام الحق کی جوڑی کو ہرا دیا

ثانیہ مرزا نے کروشین پارٹنر کے ساتھ اعصام الحق کی جوڑی کو ہرا دیا

میلبرن……آسٹریلین اوپن کے مکسڈ ڈبلز ایونٹ میں ثانیہ مرزا نے کروشین پارٹنر کے ساتھ اعصام الحق کی جوڑی کو ہرا دیا۔ میلبرن میں جاری گرینڈ سلیم کے مکسڈ ڈبلز کے دوسرا راونڈ میں پاکستانی اسٹار اعصام الحق اوربھارت کی ثانیہ مرزا مد مقابل تھے ۔ پہلے سیٹ میں اعصام اور ان کی قازغستان کی پارٹنر […]

جنوبی افریقا نے آخری ٹیسٹ میں انگلینڈ کو ہرا دیا

جنوبی افریقا نے آخری ٹیسٹ میں انگلینڈ کو ہرا دیا

سینچورین……جنوبی افریقا نے سیریز کے آخری ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 280 رنز سے ہرا دیا ،مہمان ٹیم دوسری اننگز میں صرف 101 رنزہی بناسکی،نوجوان فاسٹ بولر ربادا نے میچ میں 13 وکٹیں حاصل کیں۔ سینچورین میں چوتھے ٹیسٹ کے آخری دن انگلینڈ کو جیت کےلیے 330 رنز اور جنوبی افریقا کو آٹھ وکٹ درکار تھیں […]

باربار موقع ملنے پر بھی عمر اکمل، احمد شہزاد فیل، شاہد آفریدی برس پڑے

باربار موقع ملنے پر بھی عمر اکمل، احمد شہزاد فیل، شاہد آفریدی برس پڑے

ولنگٹن……پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے قائد شاہدآفریدی بھی احمد شہزاد اور عمر اکمل پر برس پڑے ،کہتے ہیں ٹیم میں مستقل جگہ رکھنے کےلیے رویہ ٹھیک کرنا ہوگا،توجہ کھیل پر مرکوز رکھنا ہو گی،اتنے مواقع کم پلیئر کو ہی ملتے ہیں۔ شاہد آفریدی کہتے ہیں جس قدر ہو سکا احمد شہزاد اور عمر اکمل کی […]

محمد عامرپر اسکینڈ ل کی پرچھائیاں باقی، تماشائی نے ڈالر دکھادیا

محمد عامرپر اسکینڈ ل کی پرچھائیاں باقی، تماشائی نے ڈالر دکھادیا

ویلنگٹن…. اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل ابھی تک قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمدعامر کا تعاقب کررہا ہے حالانکہ وہ اس جرم میں سزا بھی کاٹ چکے ہیں۔ گزشتہ روز نیوزی لینڈ کے خلاف ویلنگٹن میں کھیلے گئے ایک روزہ میچ میں عامر کو اس وقت شدید خفت کا سامنا کرنا پڑا جب ایک تماشائی نے […]

آسٹریلین اوپن ٹینس؛ سرینا ولیمز سیمی فائنل پہنچ گئی

آسٹریلین اوپن ٹینس؛ سرینا ولیمز سیمی فائنل پہنچ گئی

میلبرن…..آسٹریلین اوپن ٹینس میں امریکا کی سرینا ولیمز نے روس کی مریہ شرا پوا کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دیکر سیمی فائنل کےلیے کوالیفائی کر لیا ،پولینڈ کی ریڈوانسکا بھی فائنل فور میں پہنچ گئیں۔ میلبرن میں جاری ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں عالمی نمبر ایک سرینا ولیمز کے سامنے شرا پوا بے بس دکھائی […]

اسلام آباد میں سیف گیمز کے لئے تربیتی کیمپ جاری

اسلام آباد میں سیف گیمز کے لئے تربیتی کیمپ جاری

اسلام آباد…… سیف گیمز کی تیاری کے لئے12 مختلف کھیلوں کے تربیتی کیمپس پاکستان اسپورٹس کمپلیکس اسلام آبادمیں جاری ہیں۔ پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل (سہولیات) آغا امجد اللہ نے بتایا کہ تربیتی کیمپ میں ایتھلیٹکس، کبڈی ، ووشو،تائیکوانڈو، آرچری، ویٹ لفٹنگ، ہینڈ بال ، باسکٹ بال ،والی بال، بیڈمنٹن ، باکسنگ اور […]

ٹیم کی کارکردگی اچھی نہیں رہی ،مینجمنٹ سے بات کرونگا،آفریدی

ٹیم کی کارکردگی اچھی نہیں رہی ،مینجمنٹ سے بات کرونگا،آفریدی

لاہور…..ٹی ٹوئنٹی کپتان شاہد آفریدی نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں اپنی کارکردگی سے مطمئن لیکن ٹیم کی پرفارمنس سے شاکی ہیں ، کہتے ہیں نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیم کی کارکردگی اچھی نہیں رہی مینجمنٹ سے بات کروں گا۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ مشکل وقت ہے، اسے چیلنج سمجھ کر آگے چلیں گے،پرفارمنس […]

پاکستانی ویمنز باسکٹ بال ٹیم ساؤتھ ایشین گیمز میں حصہ لے گی

پاکستانی ویمنز باسکٹ بال ٹیم ساؤتھ ایشین گیمز میں حصہ لے گی

لاہور……ساؤتھ ایشین گیمز میں پاکستان کی ویمنز باسکٹ بال ٹیم بھی شرکت کریگی، 20سال بعد ویمنز باسکٹ بال ٹیم کسی انٹرنیشنل ایونٹ میں شرکت کررہی ہے، ممکنہ کھلاڑیوں میں وزیر داخلہ کی صاحبزادی نتاشا نثار علی خان بھی شامل ہیں ۔ پاکستان ویمنزباسکٹ بال ٹیم نے 1995میں پہلی اور آخری بار اسلامک گیمز میں شرکت […]

پاکستان ہاکی فیڈریشن کاانتخاب کیلئے اوپن ٹرائلز کا فیصلہ

پاکستان ہاکی فیڈریشن کاانتخاب کیلئے اوپن ٹرائلز کا فیصلہ

کراچی……پاکستان ہاکی فیڈریشن نے پاکستان ٹیم کے انتخاب کیلئے اوپن ٹرائلز کرانے کا فیصلہ کیا ہے، پاکستان ٹیم آٹھ ماہ بعد کسی انٹرنیشنل ایونٹ میں حصہ لے گی۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کی نئی انتظامیہ نے پاکستان ہاکی ٹیم کے انتخاب کیلئے اوپن ٹرائلز کا سلسلہ شروع کیا ہے جس کیلئے بلوچستان اور سندھ کے کھلاڑیوں […]

کیویز کے ہاتھوں شکست پر تشویش نہیں،شہر یار خان

کیویز کے ہاتھوں شکست پر تشویش نہیں،شہر یار خان

لاہور……پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم کی شکست پر انہیں تشویش نہیں، محمد عامر اچھی بائولنگ کر رہاہے ،وائیڈ بالز تو سبھی بائولرز کرتے ہیں ۔ باغ جناح میں شہید بے نظیر بھٹوویمن کرکٹ ٹورنامنٹ کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں چیئرمین شہریار خان نے […]

سیکیورٹی کا جائزہ ،کامن ویلتھ کا نمائندہ کل پاکستان پہنچے گا

سیکیورٹی کا جائزہ ،کامن ویلتھ کا نمائندہ کل پاکستان پہنچے گا

لاہور……کامن ویلتھ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان سے قبل ایک نمائندہ پاکستان میں سیکورٹی کے انتظامات کاجائزہ لےگا ،جس کی رپورٹ کے بعد شیڈول طے کیا جائے گا ۔ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے سلسلے میں اس برس کامن ویلتھ ممالک کے کرکٹرز کا دورہ پاکستان شیڈول ہے ،اس سلسلے میں روری اسٹین […]

چین میں سالانہ ونٹر گیمز کے مقابلے زور و شور سے جاری

چین میں سالانہ ونٹر گیمز کے مقابلے زور و شور سے جاری

بیجنگ……چین میں تیرہویں سالانہ وِنٹر گیمز کے مقابلے زور و شور سے جاری ہیں جس میں اسکی انگ، آئس ہاکی اور آئس اسکیٹنگ سمیت دیگرکئی مقابلوں میں کھلاڑی شاندار کاکردگی کا مظاہرہ پیش کر رہے ہیں۔ چینی علاقے Xinjiang Uygurمیں منعقدہ ان مقابلوں میں خواتین کا 10کلو میٹر اسکینگ کا مقابلہ ہوا جسے چینی کھلاڑیLi […]

آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان پہلا ٹی 20 کل کھیلا جائے گا

آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان پہلا ٹی 20 کل کھیلا جائے گا

ایڈیلیڈ……آسٹریلیا اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کا پہلا میچ کل ایڈیلیڈ اوول میں کھیلا جائے گا۔ آسٹریلوی ٹیم ایرون فنچ جبکہ بھارتی ٹیم ایم ایس دھونی کی قیادت میں میدان میں اترے گی۔ میزبان ٹیم آسٹریلیا پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز میں بھارت کو 4-1 سے […]

محمد عامرکی ساڑھے 5 برس بعد ون ڈے کرکٹ میں بھی واپسی

محمد عامرکی ساڑھے 5 برس بعد ون ڈے کرکٹ میں بھی واپسی

ویلنگٹن …..اسپاٹ فکسنگ کے سزا یافتہ فاسٹ بولر محمد عامر ٹی ٹوئنٹی کی طرح ون ڈے کرکٹ میں بھی ساڑھے 5 برس بعد ایکشن میں ہونگے،ان کے حوالے سے کپتان اظہر علی کا کہناہے کہ وہ سب کچھ بھلا چکے،بطور کپتان عامر کی مدد کریں گے ۔ محمد عامر کے انٹرنیشنل کیرئیر پر پڑا تالا […]

آفریدی اور عمر اکمل کی لاہور واپسی پرشائقین کی نعرے بازی

آفریدی اور عمر اکمل کی لاہور واپسی پرشائقین کی نعرے بازی

لاہور …… پاکستان کی ٹی 20 کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی اور بلے باز عمر اکمل نیوزی لینڈ سے لاہور پہنچ گئے ہیں،ان کی آمد پر نیوزی لینڈ سے شکست پر دلبرداشتہ شائقین نے غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے نعرے بازی کی ۔ شاہد آفریدی اور عمر اکمل نجی ائرلائن کی پرواز […]

ایتھلیٹکس ڈوپنگ اسکینڈل ، سامان سازکمپنی کا معاہدہ ختم کرنے کا فیصلہ

ایتھلیٹکس ڈوپنگ اسکینڈل ، سامان سازکمپنی کا معاہدہ ختم کرنے کا فیصلہ

لندن……ایتھلیٹکس میں ڈوپنگ اسکینڈل کے باعث کھیلوں کا سامان تیار کرنے والی معروف کمپنی نے انٹرینشنل ایتھلیٹک فیڈریشن سے معاہدہ ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کمپنی اور آئی اے اے ایف کے درمیان 2008 میں 11 سال کا معاہدہ ہوا تھا جس کی مالیت تین کروڑ تیس لاکھ ڈالرز سے زیادہ تھی۔لیکن ڈوپنگ اسکینڈل […]

آسٹریلین اوپن: راجر فیڈرر اور نوواک جوکووچ اگلے مرحلے میں

آسٹریلین اوپن: راجر فیڈرر اور نوواک جوکووچ اگلے مرحلے میں

میلبورن….آسٹریلین اوپن میں راجر فیڈرر اور نوواک جوکووچ اگلے مرحلے میں پہنچ گئے ہیں جبکہ ویمنز ایونٹ میں سیرینا ولیمز اور ماریہ شیراپووا نے بھی کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ میلبورن میں جاری ایونٹ میں سوئس اسٹار فیڈرر کو اپنے حریف ڈیوڈ گوفن کو ہرانے میں زیادہ مشکل پیش نہیں آئی، اُنہوں نے بیلجیئن […]