counter easy hit

ماسٹرز چمپئنز لیگ کاکل سے امارات میں آغاز

 beginning in UAE

beginning in UAE

کراچی…….ریٹائرڈ کرکٹرز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی ایونٹ ماسٹرز چمپئنز لیگ کا آغاز کل ہورہا ہے،کرکٹ کی دنیا کے بڑے پلیئرز سے سجی ماسٹر زچمپئنز لیگ کا ایونٹ متحدہ عرب امارات میںآغاز 28 جنوری سے 13 فروری تک کھیلا جائے گا۔
ماسٹر ز چیمپئنز لیگ میں چھ ٹیمیں شریک ہوں گی،ایونٹ میں مجموعی طور پر 90کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں، پہلے میچ میںکئی سپر اسٹار کھلاڑی اپنا رنگ جمائیں گے، جیو سوپر اور جیو تیز میچ براہ راست نشر کرے گا۔استادوں کے استاد کل ماسٹر زچمپئنز لیگ میں جگمگائیں گے ۔پہلا ٹاکرا ،لبرا لیجنڈز اور جیمنی عربینز کے درمیان ہوگا،دونوں ہی ٹیمیں ِ سپر اسٹار سے بھری پڑی ہیں ،عربینز کے کپتان وریندر سہواگ ہیں تو انہیں ساتھ حاصل ہوگا کمار سنگاکارا، مرلی دھرن اور ثقلین مشتاق کا ۔