counter easy hit

سیکیورٹی کا جائزہ ،کامن ویلتھ کا نمائندہ کل پاکستان پہنچے گا

Pakistan will be Commonwealth

Pakistan will be Commonwealth

لاہور……کامن ویلتھ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان سے قبل ایک نمائندہ پاکستان میں سیکورٹی کے انتظامات کاجائزہ لےگا ،جس کی رپورٹ کے بعد شیڈول طے کیا جائے گا ۔
پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے سلسلے میں اس برس کامن ویلتھ ممالک کے کرکٹرز کا دورہ پاکستان شیڈول ہے ،اس سلسلے میں روری اسٹین نمائندے کی حیثیت سے کل صبح پاکستان پہنچ رہے ہیں ۔ روری اسٹین پاکستان میں پنجاب پولیس کے اعلی عہدیداروں سے ملاقات کریں گے اس کے علاوہ نشتر پارک اسپورٹس کمپلیکس میں کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا بھی دورہ کریں گے،ان کی پی سی بی حکام سے ملاقات قذافی اسٹیڈیم میںہو گی، روری اسٹین کی رپورٹ کی روشنی میں دورہ کے شیڈول کو حتمی شکل دی جا ئے گی