counter easy hit

ٹیم کی کارکردگی اچھی نہیں رہی ،مینجمنٹ سے بات کرونگا،آفریدی

I will talk to management, Afridi

I will talk to management, Afridi

لاہور…..ٹی ٹوئنٹی کپتان شاہد آفریدی نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں اپنی کارکردگی سے مطمئن لیکن ٹیم کی پرفارمنس سے شاکی ہیں ، کہتے ہیں نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیم کی کارکردگی اچھی نہیں رہی مینجمنٹ سے بات کروں گا۔
شاہد آفریدی نے کہا کہ مشکل وقت ہے، اسے چیلنج سمجھ کر آگے چلیں گے،پرفارمنس وہ نہيں جو ہونی چاہیے تھی ،یہ اسکواش نہیں کہ ایک ہی کھلاڑی کھیلے ، پوری ٹیم کو پرفارم کرنا ہوتا ہے۔ہارجیت کی بات نہیں ، لڑ کر ہاریں تو کوئی مسئلہ نہیں۔شاہدآفریدی احمد شہزاد اور عمر اکمل پر برس پڑے ،کہتے ہیں ٹیم میں مستقل جگہ رکھنے کےلیے رویہ ٹھیک کرنا ہوگا،توجہ کھیل پر مرکوز رکھنا ہو گی،اتنے مواقع کم پلیئر کو ہی ملتے ہیں۔
اہد آفریدی کہتے ہیں جس قدر ہو سکا احمد شہزاد اور عمر اکمل کی حمایت کی،دونوں کو ٹیم میں رہنے کےلیے تسلسل سے پرفارم کرنا ہوگا، ورلڈ ٹی توئنٹی اور ایشیا کپ میں وقت کم رہ گیا ہے، ٹیم کےلیے یہی کھلاڑی ہیں،اگر یہ بھی کارکردگی نہیں دکھاتے تو اندازہ کیا جا سکتا ہے کہ ہماری کرکٹ کس سمت میں جا رہی ہے۔
آفریدی کا کہنا ہے کہ بیٹسمینوں کو ذمہ داری لینی ہوگی،ابتدائی دو کھلاڑیوں کو بڑا اسکور کرنا ہوگا،اور بولرز کو آخری اوورز میں زیادہ رنز دینے کی عادت کو ترک کرنا ہوگا۔آفریدی نے یہ اشارہ بھی دیا کے اگلے ایونٹس میں وہ ابتدائی نمبر پر بیٹنگ کر سکتے ہیں۔شاہد آفریدی نے قومی ٹیم کو مشورہ دیا کہ عزت سے فائٹ کر کے ہارو،یک دم ہتھیار نہیں ڈالو،آفریدی نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ کھلاڑی اب غلطیاں نہیں دہرائیں گے،ویسے نیوزی لینڈ کےخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان کو دوسرے میچ میں دس وکٹ سے اور تیسرے میچ میں 95 رنز سے شکست ہوئی تھی۔