counter easy hit

ثانیہ مرزا نے کروشین پارٹنر کے ساتھ اعصام الحق کی جوڑی کو ہرا دیا

Croatian partner Sania Mirza

Croatian partner Sania Mirza

میلبرن……آسٹریلین اوپن کے مکسڈ ڈبلز ایونٹ میں ثانیہ مرزا نے کروشین پارٹنر کے ساتھ اعصام الحق کی جوڑی کو ہرا دیا۔
میلبرن میں جاری گرینڈ سلیم کے مکسڈ ڈبلز کے دوسرا راونڈ میں پاکستانی اسٹار اعصام الحق اوربھارت کی ثانیہ مرزا مد مقابل تھے ۔
پہلے سیٹ میں اعصام اور ان کی قازغستان کی پارٹنر نے حریف جوڑی کا جم کر مقابلہ کیا لیکن سات پانچ کے اسکور سے شکست ہو گئی۔دوسرے سیٹ میں ثانیہ اور ایوان ڈوڈک نے اعصام کی جوڑی کو سنبھلے کا موقع ہی نہ دیا،اور سیٹ چھ دو سے جیت کر کوارٹر فائنل میں جگہ پکی کر لی ۔