counter easy hit

مقامی خبریں

صوابی : خواتین کو ووٹ ڈالنے سے روکنے پر الیکشن کمیشن کی کارروائی کی ہدایت

صوابی : خواتین کو ووٹ ڈالنے سے روکنے پر الیکشن کمیشن کی کارروائی کی ہدایت

اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے صوابی میں خواتین کو ووٹ ڈالنے سے روکنے کی شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے ریٹرننگ افسر کو کارروائی کی ہدایت کر دی۔ الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات کے دوران صوابی کے علاقے سلطان آباد میں خواتین کو ووٹ ڈالنے سے روکنے کی شکایت کا نوٹس لیتے […]

خیبر پختونخوا، 10 سال بعد بلدیاتی انتخابات کا میدان سج گیا، پولنگ کا عمل جاری

خیبر پختونخوا، 10 سال بعد بلدیاتی انتخابات کا میدان سج گیا، پولنگ کا عمل جاری

پشاور: خیبر پختونخوا میں دس سال بعد بلدیاتی انتخابات کا میلہ سج گیا، پولنگ کا عمل جاری ہے، ایک کروڑ 31 لاکھ سے زائد ووٹرز چوراسی ہزار چارسو بیس امیدواروں کو اپنا نمائندہ منتخب کریں گے، الیکشن کمیشن نے ہدایت کی ہے کہ جن حلقوں میں خواتین کو ووٹ ڈالنے نہ دیا گیا وہاں انتخابی […]

مستونگ: شرپسندوں نے مسافر بسوں سے اغواء 20 مسافروں کو قتل کر دیا

مستونگ: شرپسندوں نے مسافر بسوں سے اغواء 20 مسافروں کو قتل کر دیا

مستونگ : سیکیورٹی ذرائع کے مطابق شرپسندوں نے مستونگ کے علاقے کھڈ کوچہ کے قریب دو بسوں سے مسافروں کو اتار کر اغواء کر لیا۔ بسوں میں 35 کے قریب مسافر موجود تھے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق مسلح افراد سیکیورٹی فورسز کی وردیوں میں تھے جن کی تعداد 20 کے قریب بتائی جاتی ہے۔ مسلح […]

رانا ثناء اللہ اور ڈاکٹر عائشہ غوث نے صوبائی وزراء کا حلف اٹھا لیا

رانا ثناء اللہ اور ڈاکٹر عائشہ غوث نے صوبائی وزراء کا حلف اٹھا لیا

لاہور : رانا ثناء اللہ کو وزیر قانون اور ڈاکٹر عائشہ غوث کو وزیر خزانہ کے قلمبندان سونپ دیئے گئے ہیں۔ حلف برداری کی تقریب گورنر ہاﺅس میں منعقد ہوئی جس میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف، صوبائی وزراء اور پارٹی کے سینئر رہنماﺅں نے شرکت کی۔ گورنر پنجاب رفیق رجوانہ نے دونوں وزراء سے […]

ایگزیکٹ کیخلاف مزید مقدمات درج کرنا پڑے تو کریں گے: چودھری نثار

ایگزیکٹ کیخلاف مزید مقدمات درج کرنا پڑے تو کریں گے: چودھری نثار

اسلام آباد : چیک بیلی میں جلسے سے خطاب کے بعد میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے کہا کہ ایگزیکٹ کے معاملے کی تحقیقات تیزی سے جاری ہیں۔ ضروری نہیں کہ ایگزیکٹ کے خلاف ایک ہی ایف آئی آر درج ہو۔ تفتیش کے بعد مزید مقدمات درج […]

پاکستان اور بیلاروس کے درمیان 20 شعبوں میں تعاون کے معاہدے طے

پاکستان اور بیلاروس کے درمیان 20 شعبوں میں تعاون کے معاہدے طے

اسلام آباد : پاکستان اور بیلاروس کے درمیان 20 شعبوں میں تعاون کے معاہدے طے پاگئے، وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان بیلا روس کے ساتھ اچھے تعلقات کا خواہاں ہے۔ پاکستان کے دو روزہ دورے پر آئے بیلا روس کے صدر الیگزینڈر لوکا شینکو کے اعزاز میں جمعہ کو وزیر اعظم […]

پنجاب بھر میں مسلسل سات روز سی این جی سٹیشنز کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری

پنجاب بھر میں مسلسل سات روز سی این جی سٹیشنز کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد : وزارت پیٹرولیم نے اسلام آباد سمیت پنجاب بھر میں سی این جی سٹیشنز کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، سی این جی سٹیشنز مسلسل سات روز کھلے رہیں گے۔ بالآخر عوام کی سنی ہی گئی، اسلام آباد اور پنجاب بھر میں چھ ماہ بیس روز تک بند رہنے والے سی این جی […]

کراچی: صنعتی ایریا کی فیکٹری میں آتشزدگی، لاکھوں روپے کا سامان جل گیا

کراچی: صنعتی ایریا کی فیکٹری میں آتشزدگی، لاکھوں روپے کا سامان جل گیا

کراچی : نیو کراچی کے صنعتی ایریا کی فیکٹری میں لگنے والی آگ پر فائر بریگیڈ نے گھنٹے کی جدوجہد کے بعد قابو پا لیا، لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔ کراچی کے علاقے نیو کراچی صنعتی ایریا کی فیکٹری میں اچانک آگ لگ گئی ، اطلاع ملتے ہی پہلے دو […]

پاک چین اقتصادی راہ داری کے روٹ پر تمام سیاسی پارٹیاں متفق

پاک چین اقتصادی راہ داری کے روٹ پر تمام سیاسی پارٹیاں متفق

اسلام آباد : پاک چین اقتصادی راہداری کے روٹ پر تمام سیاسی جماعتوں کا اتفاق ہو گیا۔ سب سے پہلے مغربی روٹ کی تعمیر کی جائے گی، یہ روٹ میانوالی سے براستہ ڈیرہ اسماعیل خان، ژوب اور کوئٹہ سے ہوتا ہوا گوادر جائے گا۔ وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہےکہ صوبوں کے خدشات دور کرنے […]

ایمان ہے انتخابات اسی سال ہونگے اور تحریک انصاف کی حکومت آئیگی: عمران خان

ایمان ہے انتخابات اسی سال ہونگے اور تحریک انصاف کی حکومت آئیگی: عمران خان

سکردو : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ میرا ایمان ہے کہ انتخابات اسی سال ہوں گے اور تحریک انصاف کی حکومت آئے گی۔ بلدیاتی الیکشن سے خیبرپختونخوا میں انقلاب آئیگا۔ سکردو میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ سکردو ، گلگت بلتستان […]

سانحہ ماڈل ٹاؤن سے کلین چٹ، رانا ثناء اللہ دوبارہ وزارت قانون سنبھالیں گے

سانحہ ماڈل ٹاؤن سے کلین چٹ، رانا ثناء اللہ دوبارہ وزارت قانون سنبھالیں گے

لاہور : پنجاب کابینہ میں توسیع کا عمل دو مراحل میں مکمل ہو گا۔ پہلے مرحلے میں حلف اٹھانے والوں میں رانا ثناءاللہ اور ڈاکٹر عائشہ غوث شامل ہیں۔ رانا ثناء اللہ کو وزارت قانون جبکہ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا کو وزارت خزانہ کا قلمدان دیا جائے گا تاہم بجٹ سیشن کے فورا بعد پنجاب […]

صوابی: انتخابی مہم کے دوران فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق

صوابی: انتخابی مہم کے دوران فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق

صوابی : خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی کی یو سی سلیم خان میں جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کی مشترکہ انتخابی مہم کے دوران نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی۔ پولیس کے مطابق فائرنگ سے جماعت اسلامی اور تحریک انصاف کے دو کارکن جاں بحق اور جماعت اسلامی کا ایک کارکن زخمی ہو گیا۔ فائرنگ […]

کراچی: منگھوپیر میں پولیس مقابلہ، کالعدم تنظیم کے دو دہشت گرد ہلاک

کراچی: منگھوپیر میں پولیس مقابلہ، کالعدم تنظیم کے دو دہشت گرد ہلاک

کراچی : منگھوپیر میانوالی کالونی میں پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کی۔ چھاپہ مار کارروائی کے دوران دہشت گردوں نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کر دی۔ مقابلے کے دوران کالعدم تنظیم کے دو دہشت گرد مارے گئے۔ پولیس کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کا تعلق منشیات فروش خان گروپ سے تھا۔ ہلاک […]

پاک چین اقتصادی راہداری کا روٹ میں تبدیلی نہیں ہوئی، غلط فہمیاں پیدا کی گئیں، احسن اقبال

پاک چین اقتصادی راہداری کا روٹ میں تبدیلی نہیں ہوئی، غلط فہمیاں پیدا کی گئیں، احسن اقبال

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری کا روٹ تبدیل نہیں کیا گیا، منصوبے پر غلط فہمیاں پیدا کی گئیں ، کسی صوبے کے ساتھ ناانصافی نہیں ہوگی، چین کے ساتھ دوستی پر کسی جماعت کی اجارہ داری نہیں۔ وزیر اعظم ہاؤس اسلا٘م […]

ڈسکہ سانحہ، ڈی پی او کے تبادلے کیخلاف ضلع بھرکے ایس ایچ اوز کا مستعفی ہونے کا فیصلہ

ڈسکہ سانحہ، ڈی پی او کے تبادلے کیخلاف ضلع بھرکے ایس ایچ اوز کا مستعفی ہونے کا فیصلہ

ڈسکہ: ڈسکہ واقعہ کے بعد ڈی پی او سیالکوٹ کے تبادلے کیخلاف ضلع بھر کے ایس ایچ اوز نے استعفٰی دینے کا فیصلہ کر لیا ، دوسری جانب پولیس سروسز آف پاکستان کے افسران کا کہنا ہے کہ پولیس کا موقف سنے بغیر حکومت کی جانب سے یک طرفہ فیصلے مایوس کن ہیں۔ ایس ایچ […]

بھارت پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث ہے، ترجمان دفتر خارجہ

بھارت پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث ہے، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد : دفتر خارجہ کے ترجمان قاضی خلیل اللہ نے کہا ہے کہ بھارتی وزیر دفاع کی جانب سے دہشت گردی سے متعلق بیان سے ظاہر ہوتا ہے کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہے۔ دفترخارجہ اسلام آباد میں ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ قاضی خلیل اللہ نے […]

اتفاق فاؤنڈری ریفرنس میں وزیراعظم اوروزیراعلی پنجاب سمیت شریف خاندان باعزت بری

اتفاق فاؤنڈری ریفرنس میں وزیراعظم اوروزیراعلی پنجاب سمیت شریف خاندان باعزت بری

راولپندی : اتفاق فاؤنڈری ریفرنس کیس میں احتساب عدالت نے وزیراعظم نواز شریف، وزیراعلی پنجاب شہباز شریف اور ان کے مرحوم والد اور بھائی سمیت تمام بزنس پارٹنرز کو باعزت کردیا۔ احتساب عدالت نمبر تین کے جج سہیل ناصرنے اتفاق فاؤنڈری ریفرنس میں وزیراعظم نوازشریف، وزیراعلی پنجاب شہبازشریف اور ان کے والد میاں محمد شریف، […]

پاک چین اقتصادی راہداری کو شفاف بنانا چاہتے ہیں، وزیراعظم نواز شریف

پاک چین اقتصادی راہداری کو شفاف بنانا چاہتے ہیں، وزیراعظم نواز شریف

اسلام آباد : وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کو شفاف بنانا چاہتے ہیں۔ وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت پاک چین اقتصادی راہداری پر اپوزیشن جماعتوں کے تحفظات دور کرنے کے حوالے سے کل جماعتی کانفرنس اسلام آباد میں جاری ہے جس میں وفاقی وزراء اور چاروں صوبوں […]

اسلام کے نام پر افراتفری پھیلانے والوں کے پیچھے ہمارے دشمن ملک ہیں، چوہدری نثار

اسلام کے نام پر افراتفری پھیلانے والوں کے پیچھے ہمارے دشمن ملک ہیں، چوہدری نثار

شبقدر : وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ دنیا پر واضح ہوگیا ہے کہ ملک میں ہونے والے دھماکوں کے پیچھے کون سی طاقتیں ہیں جو اسلام کے نام پر حملے کرنے والی کٹھ پتلیوں کی ڈوریں ہلا رہی ہیں۔ شب قدر میں فرنٹیئر کانسٹیبلری کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے […]

مصطفیٰ کمال نے پرویز مشرف کی جانب سے اپنی پارٹی میں شمولیت کی دعوت مسترد کر دی

مصطفیٰ کمال نے پرویز مشرف کی جانب سے اپنی پارٹی میں شمولیت کی دعوت مسترد کر دی

کراچی : سابق سٹی ناظم کراچی مصطفیٰ کمال نے سابق صدر پرویز مشرف کی جانب سے اپنی پارٹی میں شمولیت کی دعوت مسترد کر دی۔ سابق صدر پرویز مشرف نے مصطفی کمال کو ٹیلی فون کیا اور انھیں اپنی پارٹی آل پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کی دعوت دیتے ہوئے پاکستان اور خاص طور پر […]

کراچی : سول ہسپتال کے سرجیکل وارڈ میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا

کراچی : سول ہسپتال کے سرجیکل وارڈ میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا

کراچی : کراچی کے سول ہسپتال کے سرجیکل وارڈ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس سے مریضوں اور ہسپتال کے عملے میں کھلبلی مچ گئی۔ اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی جس نے سرجیکل وارڈ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ہسپتال کے عملے نے فوری طور پر […]

خواجہ سرا کو خاندان کا حصہ سمجھا جائے: اسلامی نظریاتی کونسل

خواجہ سرا کو خاندان کا حصہ سمجھا جائے: اسلامی نظریاتی کونسل

اسلام آباد : اسلامی نطریاتی کونسل کے دو روزہ اجلاس کے بعد پریس کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے کونسل کے چیئرمین مولانا محمد خان شیرانی نے کہا کہ مسلم فیملی لا کی شق 8 میں ترمیم لانے کا مطالبہ کیا۔ کونسل نے سفارش کی کہ جب تک خاوند طلاق کیلئے راضی نہ ہو عدالتیں طلاق […]