counter easy hit

مقامی خبریں

سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹرعاصم حسین کو حراست میں لے لیا گیا

سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹرعاصم حسین کو حراست میں لے لیا گیا

کراچی : سندھ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے چئیرمین اور سابق دور حکومت میں مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم کو حساس ادارے کے اہلکاروں نے حراست میں لے لیا۔ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے چئیرمین اور سابق مشیرِ پیٹرولیم ڈاکٹرعاصم کراچی کے علاقے کلفٹن میں موجود تھے کہ سادہ لباس میں ملبوس اہلکار نے انہیں حراست میں لےلیا […]

پاکستان اور قازقستان میں دفاعی تعاون کا معاہدہ طے پاگیا

پاکستان اور قازقستان میں دفاعی تعاون کا معاہدہ طے پاگیا

آستانا : وزیراعظم کے دورہ قازقستان میں پاکستان اور قازقستان کے درمیان دفاعی تعاون کے معاہدے پر دستخط ہو گئے ہیں ،معاہدے کے مطابق پاکستان قازقستان کی افواج کو تربیت دے گا۔ پاکستان اور قازقستان کے معاہدے کے بعد وزیراعظم نوازشریف نے قازقستان کے صدر کے ساتھ مشترکہ نیوز کانفرنس بھی کی۔ جس میں وزیراعظم […]

پنجاب کے 12، سندھ کے 8 اضلاع میں31 اکتوبر کو بلدیاتی انتخابات ہوں گے، الیکشن کمیشن کی منظوری

پنجاب کے 12، سندھ کے 8 اضلاع میں31 اکتوبر کو بلدیاتی انتخابات ہوں گے، الیکشن کمیشن کی منظوری

اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کی منظوری دیدی، پہلے مرحلے میں 31 اکتوبر کو پنجاب کے بارہ اور سندھ کے آٹھ اضلاع میں پولنگ ہوگی۔ چیف الیکشن کمشنر نے پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کا شیڈول منظور کر لیا ہے، الیکشن کمیشن […]

پنجاب رینجرز، بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورس کے درمیان اجلاس 9 ستمبر سے نئی دہلی میں شروع ہوگا

پنجاب رینجرز، بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورس کے درمیان اجلاس 9 ستمبر سے نئی دہلی میں شروع ہوگا

لاہور : پنجاب رینجرز اور بھارتی بارڈر سیکورٹی فورس کے سربراہان کے درمیان چار روزہ اجلاس نو ستمبر سے نئی دہلی میں شروع ہو گا۔ پاکستان رینجرز کے مطابق پنجاب رینجرز کے ڈی جی عمر فاروق برکی اور بھارتی بارڈر سیکورٹی فورس کے آئی جی کے درمیان اجلاس نو ستمبر کو بھارتی دارالحکومت نئی دہلی […]

پاکستان میں رائج نظام اور اسے چلانے والے ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہیں، ملک ریاض

پاکستان میں رائج نظام اور اسے چلانے والے ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہیں، ملک ریاض

اسلام آباد : بحریہ ٹاؤن کے سربراہ ملک ریاض کہتے ہیں کہ ملک میں رائج نظام اور اسے چلانے والے اس کی ترقی میں رکاوٹ ہیں اس لئے جب تک نظام چلانے والے ٹھیک نہیں ہوں گے جسے مرضی حکمران بنالیں ملک ٹھیک نہیں ہوگا۔ اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کے دوران ملک ریاض […]

دھاندلی کے واضح ثبوت دیئے، جیت کیلئے پرامید ہوں، جہانگیر ترین

دھاندلی کے واضح ثبوت دیئے، جیت کیلئے پرامید ہوں، جہانگیر ترین

ملتان : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ دھاندلی کے واضح ثبوت الیکشن ٹریبونل میں جمع کرائے تھے، جیت کیلئے پرامید ہوں۔ الیکشن ٹریبونل آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا کہ عوام کی دعائیں ہمارے ساتھ ہیں، دھاندلی کے واضح ثبوت الیکشن ٹریبونل […]

چین کی دریائے سندھ کے مختلف مقامات پر 35 ہزار میگا واٹ کے 8 منصوبے لگانے میں دلچسپی

چین کی دریائے سندھ کے مختلف مقامات پر 35 ہزار میگا واٹ کے 8 منصوبے لگانے میں دلچسپی

حیدرآباد : چین نے درئے سندھ کے مختلف مقامات پر 35 ہزار میگا واٹ کے 8 مںصوبے شروع کرنے میں دلچسپی ظاہر کر دی۔ چین کی پاور کمپنی کے وفد نے اسلام آباد میں وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں توانائی کے باہمی دلچسپی کے مختلف منصوبوں پر غور […]

حکومت اوورسیز پاکستانیوں کو سہولتیں فراہم کرے، سراج الحق

حکومت اوورسیز پاکستانیوں کو سہولتیں فراہم کرے، سراج الحق

لندن : جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق نے کہاہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کی جائیں امیر جماعت اسلامی نے حکومت پر زور دیتے ہو ئے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو سہولتیں فراہم کرنے سے ترسیلات زر میں اضافہ ہو سکے گا جس سے پاکستانی معیشت مضبوط ہو گی۔ […]

بینظیر قتل کیس، مارک سیگل آج بیان رکارڈ نہیں کرائینگے

بینظیر قتل کیس، مارک سیگل آج بیان رکارڈ نہیں کرائینگے

راولپنڈی : بے نظیر قتل کیس میں استغاثہ کے گواہ، امریکی صحافی مارک سیگل آج بیان رکارڈ نہیں کرائیں گے، امریکی حکام نے عدالت کو بتایا کہ سیگل کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے، ایک ماہ کا وقت دیا جائے۔ راوپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں بے نظیر قتل کیس کی سماعت ہو ئی […]

رانا ثناء اللہ کے الزامات ثابت ہو جائیں تو استعفیٰ دے دوں گا، جج کاظم ملک

رانا ثناء اللہ کے الزامات ثابت ہو جائیں تو استعفیٰ دے دوں گا، جج کاظم ملک

لاہور : الیکشن ٹریبونل کے جج کاظم ملک نے ایک بیان میں کہا ہے کہ رانا ثنا اللہ اُن کے بیٹے کی طرف سے دی گئی پارٹی ٹکٹ کی درخواست کی کاپی فراہم کریں۔ الزامات سچ ثابت ہوئے تو وہ استعفیٰ دے دیں گے۔ کاظم ملک نے کہا کہ اُن کے بیٹے کا کسی سیاسی […]

ابھی امپائر نے انگلی ہی نہیں اٹھائی تو کپتان کو کیسے پتہ چلا: پرویز رشید

ابھی امپائر نے انگلی ہی نہیں اٹھائی تو کپتان کو کیسے پتہ چلا: پرویز رشید

اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ الیکشن ٹریبونل کے جج کاظم ملک نے انصاف کا ترازو برابر نہیں رکھا ایک طرف جھکا ہوا ہے۔ پورے حلقے میں بے ضابطگیوں کی سزا ایک امیدوار کو دی گئی۔ سزا دینی تھی تو دونوں امیدواروں کو دی جاتی۔ پرویز رشید نے کہا کہ انہوں […]

دہشت گردی کیخلاف جنگ میں بھارت ہمارے دشمن کے ساتھ ہے: خواجہ آصف

دہشت گردی کیخلاف جنگ میں بھارت ہمارے دشمن کے ساتھ ہے: خواجہ آصف

اسلام آباد : وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت میں آزادی کی کئی سرگرم تحریکیں چل رہی ہیں۔ بھارت میں آزادی کے لیے کئی درجن لوگ مارے جاتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے گورداسپور اور گجرات جیسے واقعات کے ذریعے پاکستان پر ملبہ ڈالنے کی کوشش کی۔ ان کا […]

این اے 154 کا فیصلہ صدیق بلوچ کے حق میں آئے گا یا جہانگیر ترین کے؟ فیصلہ آج ہو گا

این اے 154 کا فیصلہ صدیق بلوچ کے حق میں آئے گا یا جہانگیر ترین کے؟ فیصلہ آج ہو گا

اسلام آباد : الیکشن ٹربیونل میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 154 کا فیصلہ آج 26 اگست کو سنایا جائے گا۔ مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف کے کارکنوں کے درمیان ممکنہ تصادم سے بچنے کیلئے پولیس کی بھاری نفری تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 2013ء میں ہونے والے عام انتخابات میں قومی […]

کپتان کی پریس کانفرنس کے جواب میں مسلم لیگ (ن) نے بھی الٹی میٹم دیدیا

کپتان کی پریس کانفرنس کے جواب میں مسلم لیگ (ن) نے بھی الٹی میٹم دیدیا

اسلام آباد : چیئرمین تحریک انصاف کی جارحانہ پریس کانفرنس کے جواب میں مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نے جوابی وار کئے ہیں۔ دانیال عزیز کہتے ہیں کہ عمران خان کو نئی سیاسی چال سمجھ نہ آئی تو الیکشن کمیشن ارکان سے استعفے مانگ لئے۔ ان ارکان کو ہٹانے کا آئینی طریقہ موجود ہے۔ اوچھے […]

الیکشن کمیشن ارکان کی تقرری، خورشید شاہ نے قوم سے معافی مانگ لی

الیکشن کمیشن ارکان کی تقرری، خورشید شاہ نے قوم سے معافی مانگ لی

اسلام آباد : پارلیمنٹ ہائوس میں اپنے چیمبر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے شروع میں ہی کہا تھا کہ الیکشن کمیشن ممبران استعفیٰ دیں۔ انہوں نے کہا کہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن ممبران کے مستعفی ہونے کا مطالبہ ان کا اپنا ہے۔ ان […]

الیکشن کمیشن نے خط کا جواب نہیں دیا، قوم سے مذاق کیا، عمران خان کی تنقید

الیکشن کمیشن نے خط کا جواب نہیں دیا، قوم سے مذاق کیا، عمران خان کی تنقید

اسلام آباد : پاکستان تحریک اںصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کا پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ پر ہمارے خط کا جواب نہیں دیا بلکہ قوم سے مذاق کیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے جوابی خط نے جسٹس ناصر الملک کی توہین کی […]

دہشتگردی کے کیسز جلد نمٹانے کیلئے ملٹری کورٹس کی تعداد بڑھانے کی منظوری

دہشتگردی کے کیسز جلد نمٹانے کیلئے ملٹری کورٹس کی تعداد بڑھانے کی منظوری

کراچی : آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے دہشت گردی کے کیسز جلد نمٹانے کے لیے ملٹری کورٹس کی تعداد بڑھانے کی منظوری دے دی۔ آرمی چیف نے کراچی کو دہشت گردی سے پاک اور پرامن بنانے کے لیے دہشت گردوں، جرائم پیشہ مافیا، بدعنوانوں اور تشدد کرنے والوں کے درمیان شیطانی گٹھ جوڑ توڑنے […]

اہم دستاویزات تاخیر سے ملیں، ایاز صادق الیکشن ٹربیونل کیخلاف کل سپریم کورٹ میں اپیل کرینگے

اہم دستاویزات تاخیر سے ملیں، ایاز صادق الیکشن ٹربیونل کیخلاف کل سپریم کورٹ میں اپیل کرینگے

لاہور : الیکشن ٹربیونل نے اہم دستاویزات کی کاپی تاخیر سے فراہم کی، ایاز صادق کہتے ہیں این اے ایک سو بائیس کے فیصلے کے خلاف کل سپریم کورٹ میں اپیل دائر کریں گے۔ سردار ایاز صادق کے وکلا نے گزشتہ روز این اے 122 کے فیصلے کی مصدقہ کاپی حاصل کر لی تھی جس […]

لاڑکانہ میں ڈمپر مسافر وین پر الٹ گیا، 4 افراد جاں بحق، 10 زخمی

لاڑکانہ میں ڈمپر مسافر وین پر الٹ گیا، 4 افراد جاں بحق، 10 زخمی

لاڑکانہ : لاڑکانہ میں ڈمپر مسافر وین پر الٹ گیا، حادثے میں دو بچوں سمیت 4 افراد موقع پر جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق میرو خان چوک کے مقام پر ڈمپر مسافر وین پر الٹ گیا، ریسکیو نے بروقت کارروائی کر کے دو بچوں اور مسافر وین کے ڈرائیور سمیت 4 […]

پنجاب اور سندھ بلدیاتی انتخابات میں رینجرز کی خدمات لینے کا فیصلہ

پنجاب اور سندھ بلدیاتی انتخابات میں رینجرز کی خدمات لینے کا فیصلہ

اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے پنجاب اور سندھ کے بلدیاتی انتخابات میں رینجرز کی خدمات لینے کا فیصلہ کیا ہے، کمیشن نے کاغذات نامزدگی کی چھپائی بھی شروع کر دی ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق کمیشن نے پاک فوج کو کوئیک ریسپانس فورس کے طور پر استعمال کرنے پر بھی غور کیا۔ اگلے […]

چینی منصوبوں کے معیار، شفافیت پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، شہباز شریف

چینی منصوبوں کے معیار، شفافیت پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، شہباز شریف

بیجنگ : وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ چینی سرمایا کاروں کیلئے وسائل میں کمی نہیں آنے دی جائے گی۔ وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے بیجنگ میں چین کے ایگزم بینک کے صدر لی روگو سے ملاقات کی اور پاکستان میں سرمایا کاری کرنیوالی چینی سرمایا کار کمپنیوں کیلئے وسائل کی […]

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کراچی میں افسران اور جوانوں سے خطاب

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کراچی میں افسران اور جوانوں سے خطاب

کراچی : آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کراچی میں جوانوں اور افسران سے خطاب کیا۔ پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل عاصم باجوہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کراچی میں تقریب سے جوانوں اور افسران سے خطاب کیا۔ جب کہ […]