counter easy hit

مقامی خبریں

روس کا پاکستان کو 12 لڑاکا ہیلی کاپٹر ایم آئی 35 فراہم کرنے کا امکان

روس کا پاکستان کو 12 لڑاکا ہیلی کاپٹر ایم آئی 35 فراہم کرنے کا امکان

کراچی : روس کی طرف سے پاکستان کو 12 لڑاکا ہیلی کاپٹر ایم آئی 35 فراہم کیے جانے کا امکان ہے، چار ہیلی کاپٹروں کی ترسیل پر رواں ماہ دستخط کیے گئے۔ تاہم دونوں ممالک کے درمیان ہیلی کاپٹروں کی تعداد بڑھانے پر بات چیت جاری ہے، پاکستان نے بارہ ہیلی کاپٹروں کی خریداری میں […]

وزیراعظم نے پی پی اور ایم کیوایم کے تحفظات کا نوٹس لے لیا

وزیراعظم نے پی پی اور ایم کیوایم کے تحفظات کا نوٹس لے لیا

اسلام آباد : وزیراعظم نوازشریف نے پیپلز پارٹی اور متحدہ قومی موومنٹ کے تحفظات کا نوٹس لیتے ہوئے وفاقی وزیر عبدالقادر بلوچ کو سندھ کی صورتحال پر فریقین کے تحفظات دور کرنے کا ٹاسک دیدیا ہے۔ ذرائع نے جیو نیوز کو بتایا کہ دونوں سیاسی جماعتوں کےتحفظات دور کرنے کیلئے وفاقی وزیر عبدالقادر بلوچ پیر […]

پاک فوج کی شوال میں فضائی کارروائی، 14 دہشتگرد ہلاک

پاک فوج کی شوال میں فضائی کارروائی، 14 دہشتگرد ہلاک

راولپنڈی : آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی شوال میں فضائی کارروائی کے دوران 14 دہشت گرد مارئے گئے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے جاری بیان کے مطابق فضائی کارروائی میں دہشت گردوں کے کئی ٹھکانے بھی تباہ کردئیے گئے ہیں۔ Post Views – پوسٹ کو دیکھا گیا: 33

خورشید شاہ نے انتخابات میں (ن) لیگ کیساتھ مک مکا پر معافی مانگی ہے، عمران خان

خورشید شاہ نے انتخابات میں (ن) لیگ کیساتھ مک مکا پر معافی مانگی ہے، عمران خان

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے ساتھ مک مکا کا اعتراف کرتے ہوئے اس پر معافی مانگی ہے۔ لاہور روانگی سے قبل بنی گالہ میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے عمران خان […]

امریکی نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر سوزان رائس کل پاکستان پہنچیں گی

امریکی نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر سوزان رائس کل پاکستان پہنچیں گی

اسلام آباد : پاک بھارت تعلقات میں کشیدگی کے بعد امریکا بھی متحرک ہو گیا اور امریکی نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر سوزان رائس کل پاکستان پہنچیں گی جہاں وہ سول و عسکری حکام سے ملاقاتیں کریں گی۔ امریکی نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر سوزان رائس کل پاکستان پہنچنے پر وزیراعظم نوازشریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے […]

ڈاکٹرعاصم کے دور میں سوئی سدرن میں ڈھائی ہزار غیرقانونی بھرتیوں کا انکشاف

ڈاکٹرعاصم کے دور میں سوئی سدرن میں ڈھائی ہزار غیرقانونی بھرتیوں کا انکشاف

کراچی : سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹرعاصم حسین کی گرفتاری کے بعد ان کے دور میں سوئی سدرن میں ڈھائی ہزار غیرقانونی بھرتیوں کا انکشاف سامنے آیا ہے۔ رینجرز کی تحویل میں موجود مشیر پیٹرولیم ڈاکٹرعاصم حسین سے تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا گیا ہے جب کہ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرعاصم کے دوران میں […]

کچھ کاروباری لوگ اور سیاستدان پاکستان کی ترقی نہیں چاہتے، کیمرون منٹر

کچھ کاروباری لوگ اور سیاستدان پاکستان کی ترقی نہیں چاہتے، کیمرون منٹر

کراچی : پاکستان میں امریکا کے سابق سفیر کیمرون منٹر کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں لیکن یہاں کے کچھ کاروباری لوگ اور سیاستدان ترقی نہیں چاہتے۔ کراچی کے مقامی ہوٹل میں’’ون بیلٹ ون روڈ‘‘ کے عنوان سے تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب سے خطاب کے دوران پاکستان میں […]

سیکورٹی خدشات، عمران خان کی لاہور میں ریلی منسوخ

سیکورٹی خدشات، عمران خان کی لاہور میں ریلی منسوخ

لاہور : عمران خان نے آج داتا دربار پر حاضری دینا تھی جس کے بعد انہیں چیئرنگ کراس پر جلسے کے لئے ریلی کی شکل میں لایا جانا تھا لیکن پنجاب پولیس نے عمران خان کو مال روڈ پر جلسے کیلئے سیکورٹی دینے سے انکار کر دیا۔ پولیس کی طرف سے سیکیورٹی فراہم کرنے سے […]

پاکستان کے جوہری اثاثوں میں اضافے کی خبریں بے بنیاد ہیں: دفتر خارجہ

پاکستان کے جوہری اثاثوں میں اضافے کی خبریں بے بنیاد ہیں: دفتر خارجہ

اسلام آباد : پاکستان کے جوہری پروگرام سے متعلق امریکی ادارے کی رپورٹ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان کا جوہری پروگرام مکمل حد درجہ تحمل اور ذمہ دارنہ پالیسی پر مبنی ہے اور پاکستان کم سے کم جوہری صلاحیت رکھنے پر عمل پیرا ہے۔ ترجمان نے […]

امید ہے تحریک انصاف دوبارہ دھرنے کی غلطی نہیں کرے گی: پرویز رشید

امید ہے تحریک انصاف دوبارہ دھرنے کی غلطی نہیں کرے گی: پرویز رشید

لاہور : وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن الیکشن ٹریبونلز کے فیصلوں کے بعد عدالتوں میں نہیں بلکہ عوام میں جائے گی۔ شیخ رشید انتخابات میں حصہ لیں تو اُن کا زرضمانت بھی ضبط ہو جائے گا جبکہ جہانگیر ترین کا تو جہاز بھی بک جائے گا۔ اُنہوں نے […]

وزیراعظم بھارتی جارحیت پر برہم، سویلین کو نشانہ بنانے کی اجازت نہیں دینگے : نواز شریف

وزیراعظم بھارتی جارحیت پر برہم، سویلین کو نشانہ بنانے کی اجازت نہیں دینگے : نواز شریف

اسلام آباد : وزیر اعظم نواز شریف نے بھارت کی طرف سے ورکنگ باؤنڈری اور کنٹرول لائن پر جارحیت کے واقعات پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔ وزیر دفاع کا کہنا ہے بھارت نے جنگ مسلط کرنے کی کوشش کی تو منہ توڑ جواب دیں گے۔ وزیر داخلہ چودھری نثار کہتے ہیں بھارت خطے […]

لاہور میں دہشت گردی کی بڑی کارروائی کا خدشہ، سیکورٹی سخت

لاہور میں دہشت گردی کی بڑی کارروائی کا خدشہ، سیکورٹی سخت

لاہور : انٹیلی جینس ذرائع کے مطابق لاہور شہر میں دہشت گردی کی بڑی کارروائی کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ جنوبی وزیرستان سے 5 خودکش حملہ آوروں کے لاہور میں داخل ہونے کی اطلاعات ہیں۔ دہشتگردوں کی جانب سے پنجاب کی اعلٰی سیاسی شخصیات اور اہم سرکاری تنصیبات کو ہدف بنایا جا سکتا ہے۔ حساس […]

ڈاکٹر عاصم کی گرفتاری جیسی کارروائیاں سندھ پر حملہ ہے، وزیر اعلیٰ سندھ

ڈاکٹر عاصم کی گرفتاری جیسی کارروائیاں سندھ پر حملہ ہے، وزیر اعلیٰ سندھ

کراچی : وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کا کہنا ہے کہ صوبائی معاملات میں مداخلت ایف آئی اے کا کام نہیں اور ڈاکٹر عاصم کی گرفتاری جیسی کارروائیاں سندھ پر حملہ ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کراچی میں داؤد پوتہ روڈ پر 58 كروڑ 13 لاكھ 40 ہزار روپے كی لاگت […]

خطے میں امن کی کوششیں جاری رکھیں گے مگر کسی کی اجارہ داری یا تسلط قبول نہیں، چوہدری نثار

خطے میں امن کی کوششیں جاری رکھیں گے مگر کسی کی اجارہ داری یا تسلط قبول نہیں، چوہدری نثار

لندن : وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ پاکستان خطے میں امن کے قیام کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا مگر کسی ملک کی اجارہ داری یا تسلط قبول نہیں کیا جائے گا جب کہ بھارت کو سمجھنا ہوگا کہ مسئلہ کشمیر کے بغیر مذاکرات کا عمل آگے نہیں بڑھ سکتا۔ لندن […]

بھارت غلط فہمی میں نہ رہے اگر حملہ کیا تو بتائیں گے جواب کیسے دینا ہے، خواجہ آصف

بھارت غلط فہمی میں نہ رہے اگر حملہ کیا تو بتائیں گے جواب کیسے دینا ہے، خواجہ آصف

اسلام آباد : وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان جنگ سے نہیں ڈرتا لہٰذا بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے اگر حملہ ہوا تو پاکستان فیصلہ کرے گا کہ جواب کب اور کیسے دینا ہے۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ 1965 کی جنگ میں پاکستان نے بھارت کو ہر […]

سرحدی جارحیت سمیت ملک میں دہشت گرد کارروائیوں میں بھارت ملوث ہے، سربراہ پاک فوج

سرحدی جارحیت سمیت ملک میں دہشت گرد کارروائیوں میں بھارت ملوث ہے، سربراہ پاک فوج

سیالکوٹ : پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر بھارت نے شہری آبادی کو نشانہ بنا کر دہشت گردی کی ہر حد پار کی ہے جب کہ سرحدی جارحیت سمیت ملک میں ہونے والی دہشت گرد کارروائیوں میں بھی بھارت ملوث ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات […]

ایاز صادق کی وزیراعظم سے ملاقات، این اے 122 انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال

ایاز صادق کی وزیراعظم سے ملاقات، این اے 122 انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال

اسلام آباد : قومی اسمبلی کے سابق سپیکر ایاز صادق کی وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات ، سیاسی صورتحال ، این اے 122 کے ضمنی انتخابات کے حوالہ سے تبادلہ خیال کیا۔ وزیر اعظم آفس میں ہونے والی ملاقات میں سپیکر ایاز صادق نے وزیر اعظم سے ٹریبونل کے فیصلہ کے بعد ہونے والی […]

بھارتی فوج کی سیالکوٹ سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ، خاتون، بچے سمیت 8 پاکستانی شہید، 48 زخمی

بھارتی فوج کی سیالکوٹ سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ، خاتون، بچے سمیت 8 پاکستانی شہید، 48 زخمی

سیالکوٹ : بھارتی فورسز کی جانب سے نہتے شہریوں پر بھاری ہتھیاروں سے گولہ باری اور فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے جس سے خاتون اور بچے سمیت سات افراد شہید اور اڑتالیس زخمی ہوگئے۔ بھارتی فورسز نے آج ایک بار پھر سیالکوٹ میں باجرہ گڑھی ، سجیت گڑھ ، چارواہ ، ہرپال اور چپراڑ سیکٹر […]

ملکی خزانے کو لوٹنے والوں کا کڑا احتساب ہونا چاہیے : سراج الحق

ملکی خزانے کو لوٹنے والوں کا کڑا احتساب ہونا چاہیے : سراج الحق

لندن : سینٹر سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ احتساب سب کا ہونا چاہیے جس نے ملکی خزانے کو بے دردی سے لوٹا ہے ان کا احتساب بلا امتیاز ہونا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس عمل میں پسند نا پسند نہیں ہونی چاہیے۔ احتساب سب کے لئے برابری کی سطح پر ہونا […]

انتقامی کارروائیوں سے پیپلز پارٹی کو کیا پیغام دیا جا رہا ہے: شیری رحمان

انتقامی کارروائیوں سے پیپلز پارٹی کو کیا پیغام دیا جا رہا ہے: شیری رحمان

اسلام آباد : شیری رحمان نے کہا کہ انتقامی کارروائیوں سے پیپلز پارٹی کو کیا پیغام دیا جا رہا ہے۔ قمر الزمان کائرہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو دہشتگردی کے خلاف جنگ کی سزا دی جا رہی ہے۔ دہشتگردی کا الزام لگایا گیا تو جنگ ہو گی۔ قمر الزمان کائرہ نے کہا کہ مفاہمت […]

کوئی پاگل ہی ہو گا جو موجودہ الیکشن کمیشن کے زیر نگرانی انتخابات میں حصہ لے گا: عمران خان

کوئی پاگل ہی ہو گا جو موجودہ الیکشن کمیشن کے زیر نگرانی انتخابات میں حصہ لے گا: عمران خان

اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کی جانب سے الیکشن لڑنے کے چیلنج نے کپتان کے لئے پریشانی بڑھا دی۔ عمران خان کو فکر کھلاڑیوں کی نہیں بلکہ امپائر کی ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں انصاف کا نظام طاقت ور، ظالم اور مجرموں کو پروٹیکٹ کرتا ہے جبکہ کمزور […]

لوڈ شیڈنگ کے اندھیرے پاکستانی عوام کا مقدر نہیں، شہباز شریف

لوڈ شیڈنگ کے اندھیرے پاکستانی عوام کا مقدر نہیں، شہباز شریف

بیجنگ : پنجاب کے وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ لوڈ شیڈنگ کے اندھیرے پاکستانی عوام کا مقدر نہیں ہیں، الله تعالیٰ کے فضل و کرم سے اور چین جیسے دوستوں کے تعاون سے توانائی کے بحران پر جلد قابو پالیں گے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے چین کے دورے کے دوران بیجنگ […]