counter easy hit

کراچی

سندھ ہائیکورٹ نے صولت مرزا کی پھانسی روکنے کی درخواست نمٹا دی

سندھ ہائیکورٹ نے صولت مرزا کی پھانسی روکنے کی درخواست نمٹا دی

کراچی (یس ڈیسک) سندھ ہائی کورٹ نے سزائے موت کے منتظر ایم کیو ایم کے کارکن صولت مرزا کی پھانسی روکنے کے حوالے سے دائر درخواست نمٹادی۔ صولت مرزا کی ہمشیرہ سمیرا وجاہت کی جانب سے اپنے بھائی کی پھانسی روکنے کے حوالے سے درخواست کی سماعت جسٹس عبد الغفور میمن کی سربراہی میں 2 […]

اردو کی پہلی مقبول شاعرہ ادا جعفری علالت کے بعد انتقال کر گئیں

اردو کی پہلی مقبول شاعرہ ادا جعفری علالت کے بعد انتقال کر گئیں

کراچی (یس ڈیسک) ممتاز شاعرہ ادا جعفری 22 اگست 1924 کو بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر بدایون میں پیدا ہوئیں۔ وہ اردو ادب کی پہلی مقبول خاتون شاعرہ تھیں۔ ادا جعفری کا پہلا شعری مجموعہ” میں ساز ڈھونڈتی رہی’’ 1950 میں شائع ہو، 1966 میں ‘‘ سحردرد’’ کے نام سے ادا جعفری کا دوسرا […]

رینجرز نے نائن زیرو سے حراست میں لئے گئے مزید 19 افراد کو رہا کر دیا

رینجرز نے نائن زیرو سے حراست میں لئے گئے مزید 19 افراد کو رہا کر دیا

کراچی (یس ڈیسک) رینجرز نے ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو سے حراست میں لئے گئے مزید 19 افراد کو رہا کر دیا۔ رینجرز نے 2 روز قبل کارروائی کے دوران نائن زیرو سے حراست میں لئے گئے مزید 19 افراد کو رہا کردیا ہے جس کے بعد رہا ہونے والے افراد کی مجموعی […]

فائرنگ سے کارکن کی ہلاکت، ایم کیو ایم کا جوڈیشل کمشن کا مطالبہ

فائرنگ سے کارکن کی ہلاکت، ایم کیو ایم کا جوڈیشل کمشن کا مطالبہ

کراچی (یس ڈیسک) ایم کیو ایم کے رہنماء ڈاکٹر فاروق ستار کا پریس کانفرنس سے خطاب میں کہنا تھا کہ نائن زیرو پر رینجرز کا چھاپہ سمجھ سے بالاتر ہے۔ ساری صورتحال انتہائی تشویشناک ہے۔ جو کچھ بھی ہوا، ہمارے ساتھ انصاف نہیں ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز نائن زیرو کے اطراف […]

کورکمانڈر کراچی کا رینجرز ہیڈ کوارٹر کا دورہ، آپریشن بلاتفریق جاری رکھنے کی ہدایت

کورکمانڈر کراچی کا رینجرز ہیڈ کوارٹر کا دورہ، آپریشن بلاتفریق جاری رکھنے کی ہدایت

کراچی (یس ڈیسک) کور کمانڈر کراچی نے رینجرز ہیڈ کواٹرز کا دورہ کیا، لیفٹننٹ جنرل نوید مختار نے ہدایت کی کہ دہشت گردوں کے خلاف بلاتفریق آپریشن جاری رکھا جائے۔ کور کمانڈر کراچی لیفٹننٹ جنرل نوید مختار نے رینجرز ہیڈ کواٹر کا دورہ کیا۔ ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر نے انھیں کراچی میں […]

ایم کیو ایم کے کارکن وقاص شاہ کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

ایم کیو ایم کے کارکن وقاص شاہ کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

کراچی (یس ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے مقتول کارکن وقاص شاہ کی نماز جنازہ عزیزآباد کے جناح گراؤنڈ میں ادا کردی گئی۔ جناح گراؤنڈ عزیزآباد میں ایم کیو ایم کے مقتول کارکن وقاص شاہ کی نماز جنازہ کی شرکت میں ہزاروں افراد نے شرکت کی جب کہ اس موقع پر خواتین کی بھی بڑی تعداد […]

عدالت نے نائن زیرو سے گرفتار عامر خان سمیت 27 افراد 90 روز کیلئے رینجرز کے حوالے کردیا

عدالت نے نائن زیرو سے گرفتار عامر خان سمیت 27 افراد 90 روز کیلئے رینجرز کے حوالے کردیا

کراچی (یس ڈیسک) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے نائن زیرو سے گرفتار کئے گئے 27 ملزمان کو 90 روز کے لئے رینجرز کے حوالے کردیا۔ رینجرز حکام نے گزشتہ روز ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو اور اطراف کے گھروں سے حراست میں لئے گئے 53 ملزمان کو عدالت میں پیش کردیا، پیش […]

وقاص علی شاہ کے قتل میں ملوث افراد کو سخت سزا دی جائے، الطاف حسین

وقاص علی شاہ کے قتل میں ملوث افراد کو سخت سزا دی جائے، الطاف حسین

کراچی (یس ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے ایم کیوایم شعبہ اطلاعات کے رکن وقاص علی شہید کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ وقاص علی شاہ کے قتل میں ملوث افراد کو سخت سے سخت سزا دی جائے ۔ایک بیان میں الطاف حسین نے کہا کہ وقاص علی […]

کراچی، پولیس کارروائی کے دوران ایک دہشتگرد ہلاک، 7 گرفتار

کراچی، پولیس کارروائی کے دوران ایک دہشتگرد ہلاک، 7 گرفتار

کراچی (یس ڈیسک) کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس کی کارروائیوں کے دوران ایک مبینہ دہشت گرد ہلاک جبکہ سات کو گرفتار کر لیا گیا۔ کراچی کے علاقے مواچھ گوٹھ میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ سے مقابلے میں ایک مبینہ دہشت گرد طور خان ہلاک اور دوسرا فرار ہو گیا۔ دہشت گرد کے قبضے سے بارودی […]

کراچی میں تمام سیاسی جماعتوں کے عسکری ونگز ختم ہونے چاہیں: لارڈ نذیر احمد

کراچی میں تمام سیاسی جماعتوں کے عسکری ونگز ختم ہونے چاہیں: لارڈ نذیر احمد

کراچی (یس ڈیسک) لارڈ نذیر نے پاکستان میں عسکریت پسندی کی مذمت کرتے ہوئے تمام سیاسی جماعتوں کے عسکری ونگز ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلح افواج پاکستان رینجرز اور قانون کی عملداری کو یقینی بنانے والے ادارے سیاسی طالبان کے ساتھ ساتھ سیاسی جماعتوں کے عسکری ونگز کے خلاف […]

ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر چھاپہ افسوسناک ہے: زرداری

ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر چھاپہ افسوسناک ہے: زرداری

کراچی (یس ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے آصف علی زرداری سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر رینجرز کے چھاپے اور کارکنوں کی گرفتاریوں کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا […]

معروف گلوکار عاطف اسلم 32 سال کے ہوگئے

معروف گلوکار عاطف اسلم 32 سال کے ہوگئے

کراچی (یس ڈیسک) اپنے پہلے ہی البم سے شہرت کی بلندیوں کو چھو جانے والے نامور گلوکار عاطف اسلم بارہ مارچ کو اپنی 32 سالگرہ منا رہے ہیں۔ 12مارچ 1983ء کو پنجاب کے شہر وزیر آباد میں پیدا ہونے والے عاطف اسلم نے اپنے کیریئرکا آغاز 2004 ء میں کیا۔ بچپن سے ہی کرکٹر بننے […]

نائن زیرو پر چھاپے کے دوران 24 کارکن گرفتار کیے، ترجمان رینجرز

نائن زیرو پر چھاپے کے دوران 24 کارکن گرفتار کیے، ترجمان رینجرز

کراچی (یس ڈیسک) سندھ رینجرز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ نائن زیرو پر چھاپے کے دوران 24 کارکنوں کو گرفتار کیا گیا۔ جرائم میں ملوث افراد کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ نائن زیرو پر چھاپے کے دوران 24 کارکنوں کو گرفتار کیا گیا، زیر حراست […]

کراچی : نجی اسکول آج بند، بازار معمول کے مطابق کھلیں گے

کراچی : نجی اسکول آج بند، بازار معمول کے مطابق کھلیں گے

کراچی (یس ڈیسک) کراچی میں آج نجی اسکول بند رہیں گے مگر بازار معمول کے مطابق کھلیں گے۔ ایم کیو ایم کے رہنما فیصل سبزواری کہتے ہیں کہ آج یوم سوگ ہے، لیکن کاروباری سرگرمیاں بند رکھنے کی اپیل نہیں کی۔ آل پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن نے آج نجی اسکولز بند رکھنے کا اعلان […]

لاہور کراچی موٹرویز کا سنگ بنیاد رکھ دیا، سینٹرل ایشیا تک لے جائیں گے، وزیراعظم

لاہور کراچی موٹرویز کا سنگ بنیاد رکھ دیا، سینٹرل ایشیا تک لے جائیں گے، وزیراعظم

کراچی (یس ڈیسک) وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا کہ جانفشانی سے جنگ لڑ رہے ہیں، ملک کو دہشتگردی سے مکمل طور پر پاک کریں گے، گوادر سے سینٹرل ایشیا تک موٹرویز بنانا چاہتے ہیں۔ حیدرآباد سے کراچی تک موٹروے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران انھوں نے کہا کہ ایف ڈبلیو او […]

بیوہ بہن کو کچھ ہوا تو ذمہ دار رینجرز ہو گی، کارکن جذبات قابو میں رکھیں، الطاف حسین

بیوہ بہن کو کچھ ہوا تو ذمہ دار رینجرز ہو گی، کارکن جذبات قابو میں رکھیں، الطاف حسین

لندن (یس ڈیسک) ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے نائن زیرو اور بیوہ بہن سائرہ اسلم کے گھر چھاپے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ان کی بیمار بہن کو کچھ ہوا تو تمام تر ذمہ داری رینجرز پر عائد ہو گی، انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے […]

نائن زیرو پر چھاپہ: وزیراعلیٰ سندھ نے رپورٹ طلب کر لی

نائن زیرو پر چھاپہ: وزیراعلیٰ سندھ نے رپورٹ طلب کر لی

کراچی (یس ڈیسک) وزیر اعلیٰ سید قائم علی شاہ نے ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر رینجرز کے چھاپے کا نوٹس لیتے ہو ئے رپورٹ طلب کر لی ہے، ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ نےڈی جی رینجرزاورآئی جی سندھ سے نائن زیروپرچھاپےکی رپورٹ طلب کی۔ یہ چھاپہ آج صبح رینجرز نے ایم کیو ایم […]

نائن زیرو پر چھاپہ، ایم کیو ایم کا آج ملک بھر میں پر امن یوم احتجاج کا اعلان

نائن زیرو پر چھاپہ، ایم کیو ایم کا آج ملک بھر میں پر امن یوم احتجاج کا اعلان

کراچی (یس ڈیسک) ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیو ایم کے مرکز پر چھاپے، توڑ پھوڑ اور گرفتاریوں کے خلاف رابطہ کمیٹی کا آج ملک بھر میں پر امن یوم احتجاج کا اعلان کر دیا۔ تاجر اور ٹرانسپورٹ برادری آج بطور احتجاج اپنا کاروبار اور ٹرانسپورٹ بند رکھیں۔ ایم کیو ایم کی […]

ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر رینجرز کا چھاپہ

ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر رینجرز کا چھاپہ

کراچی (یس ڈیسک) متحدہ قومی مومنٹ کے مرکز نائن زیرو اور اطراف میں رینجرز کا سرچ آپریشن جاری ہے۔ ایم کیو ایم کے رہنما واسع جلیل کا کہنا تھا کہ رینجرز نے نائن زیرو پر چھاپہ مارا اور اطلاعات کے مطابق درجنوں کارکنوں کی آنکھوں پر پٹی باندھ کر انہیں زمین پر بٹھایا گیا ہے، […]

بلاول بھٹو جلد واپس آکر ملک کی باگ دوڑ سنبھالیں گے : شرجیل میمن

بلاول بھٹو جلد واپس آکر ملک کی باگ دوڑ سنبھالیں گے : شرجیل میمن

کراچی (یس ڈیسک) سندھ کے وزیر بلدیات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ واٹر بورڈ اور کے ایم سی میں سیکڑوں نہیں ہزاروں گھوسٹ ملازمین ہیں، شہر میں ایک سال تک صفائی مہم جاری رہے گی۔ کراچی میں کسٹم ہائوس کے سامنے کی سڑک ڈینشا روڈ پر صفائی مہم کے موقع پر میڈیا سے بات […]

کراچی : انکم ٹیکس کی عمارت میں آتشزدگی، متعدد افراد پھنس گئے

کراچی : انکم ٹیکس کی عمارت میں آتشزدگی، متعدد افراد پھنس گئے

کراچی (یس ڈیسک) سندھ سیکرٹریٹ کے سامنے انکم ٹیکس کی عمارت میں آگ لگ گئی ہے جس سے متعدد افراد عمارت میں پھنس گئے ہیں۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ آگ آج صبح عمارت کی دوسری منزل پر لگی جو تیزی سے پھیل رہی ہے ، آگ کی اطلاع ملتے ہی فائر […]

کراچی: منگھو پیر میں پولیس مقابلہ، تین ملزمان ہلاک، ایک اہلکار زخمی

کراچی: منگھو پیر میں پولیس مقابلہ، تین ملزمان ہلاک، ایک اہلکار زخمی

کراچی (یس ڈیسک) کراچی کے علاقے منگھوپیر میں پولیس اور مسلح دہشت گردوں کے درمیان حملے میں تین دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ منگھوپیر کے علاقے میر محمد گوٹھ پر پولیس کی کارروائی کے دوران دہشت گردوں نے ایس ایچ او کی گاڑی پر حملہ کیا۔ جس کے بعد پولیس […]