counter easy hit

کراچی: منگھو پیر میں پولیس مقابلہ، تین ملزمان ہلاک، ایک اہلکار زخمی

Karachi Police

Karachi Police

کراچی (یس ڈیسک) کراچی کے علاقے منگھوپیر میں پولیس اور مسلح دہشت گردوں کے درمیان حملے میں تین دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ منگھوپیر کے علاقے میر محمد گوٹھ پر پولیس کی کارروائی کے دوران دہشت گردوں نے ایس ایچ او کی گاڑی پر حملہ کیا۔

جس کے بعد پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان مقابلہ شروع ہوا۔ مقابلے میں منگھوپیر پولیس اسٹیشن کا ایک اہلکار زخمی ہوا۔ جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تین دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ جبکہ دیگر دہشت گردوں کی تلاش میں پولیس کی مزید نفری طلب کرکے سرچ آپریشن کیا گیا۔