counter easy hit

بلاول بھٹو جلد واپس آکر ملک کی باگ دوڑ سنبھالیں گے : شرجیل میمن

 Sharjeel Memon

Sharjeel Memon

کراچی (یس ڈیسک) سندھ کے وزیر بلدیات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ واٹر بورڈ اور کے ایم سی میں سیکڑوں نہیں ہزاروں گھوسٹ ملازمین ہیں، شہر میں ایک سال تک صفائی مہم جاری رہے گی۔

کراچی میں کسٹم ہائوس کے سامنے کی سڑک ڈینشا روڈ پر صفائی مہم کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر بلدیات شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ محکمہ کسٹم نے ڈنشا روڈ کو گود لے لے لیا ہے جو خوش آئند امر ہے۔ دیگر ادارے بھی اپنے اطراف کی سڑکوں کو صاف ستھرا رکھیں۔

کراچی پاکستان کا بڑا شہر ہے یہاں اگلے ایک سال تک صفائی مہم جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ واٹر بورڈ اور کے ایم سی کے گھوسٹ ملازمین کا جلد پتہ چل جائے گا۔ یکم اپریل سے ملازمین کی تنخواہیں سندھ بنک میں اکائونٹ کھلوانے والوں کو ملیں گی۔ واٹر بورڈ اور کے ایم سی میں سیکڑوں نہیں ہزاروں ملازمین ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ قادر پٹیل کی تقریر میں کچھ قابل اعتراض باتیں تھیں جن پر انہیں شوکاز نوٹس جاری کیا گیا۔ بلاول بھٹو زرداری جلد پاکستان آئیں گے۔ بلاول بھٹو زرداری ملک اور سیاست کی باگ دوڑ سنبھالیں گے۔