counter easy hit

حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں اضافہ کردیا

حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں اضافہ کردیا

 اسلام آباد: حکومت نے پیٹرول اور ایچ او بی سی کی قیمت میں اضافہ کردیا ہے جس کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔ یس نیوز کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پیٹرول اور ایچ او بی سی کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پیٹرول کی قیمت  ایک روپے […]

ملک بھر میں بارشوں اور برفباری کا سلسلہ جاری، بلوچستان میں ہائی الرٹ

ملک بھر میں بارشوں اور برفباری کا سلسلہ جاری، بلوچستان میں ہائی الرٹ

ملک بھر میں بارشوں اور برفباری کے باعث کئی علاقوں کا زمینی رابطہ دیگر شہروں سے منقطع ہو گیا جبکہ بلوچستان میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ یس نیوز کے مطابق اسلام آباد اور پنجاب کے میدانی علاقوں میں بارشوں کے باعث سردی کی شدت برقرار ہے جبکہ ملک کے بالائی اور شمالی […]

اٹک میں ٹریفک حادثے میں 2 خواتین سمیت 7 افراد جاں بحق

اٹک میں ٹریفک حادثے میں 2 خواتین سمیت 7 افراد جاں بحق

اٹک: نواحی علاقے کھنڈہ موڑ میں مسافر وین اور ٹرالر میں تصادم کے نتیجے میں 2 خواتین سمیت 7 افراد جاں بحق جبکہ 11 افراد زخمی ہوگئے۔ یس نیوزکے مطابق جنڈ کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے افراد مسافر وین کے ذریعے ہری پور دربار پر حاضری دینے کے بعد واپس آرہے تھے کہ ان […]

چین میں آئل ٹینکر ٹریفک میں پھنسی گاڑیوں پر چڑھ دوڑا، 6 افراد ہلاک

چین میں آئل ٹینکر ٹریفک میں پھنسی گاڑیوں پر چڑھ دوڑا، 6 افراد ہلاک

بیجنگ: چین کے صوبے گوانگ ژونگ کے ایکسپریس وے پر آئل ٹینکر سڑک پر کھڑی گاڑیوں پر چڑھ دوڑا جس کے نتیجے میں 6 افرا ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق چین کے صوبے گوانگ ژونگ کے ایکسپریس وے پر آئل ٹینکر ٹریفک میں پھنسی گاڑیوں پر چڑھ دوڑا جس […]

افغان فضائیہ کی ننگرہار میں بمباری سے داعش کے 42 جنگجو ہلاک

افغان فضائیہ کی ننگرہار میں بمباری سے داعش کے 42 جنگجو ہلاک

کابل: افغان فورسز نے صوبہ ننگرہار میں بمباری کے دوران داعش کے42 شدت پسندوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے، داعش جنگجوؤں نے 65 گھروں کو نذر آتش کردیا۔ داعش شدت پسند ننگرہار میں افغان فضائیہ کی بمباری میں مارے گئے۔ داعش نے ننگرہار صوبے میں 65 گھروں کو آگ لگا دی۔ مقامی حکام کا کہنا […]

نیویارک کی بالکونی میں ایشوریا کی “ہاں”

نیویارک کی بالکونی میں ایشوریا کی “ہاں”

ممبئی: بالی ووڈ اداکارابھیشیک بچن اپنی اہلیہ اوراداکارہ ایشوریا کے ساتھ خوشگوار زندگی گزاررہے ہیں جہاں ابھیشیک  نے ایک پرانے خواشگوار لمحے کو یاد کرتے ہوئےانہیں خوش کرنے کی کوشش کی ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے کو شادی کے بندھن میں بندھے 10 برس ہو چکے ہیں اوران کی 5 سال کی […]

رنبیرکپور کی شادی کے لئے دلہنیا کا نام سامنے آگیا

رنبیرکپور کی شادی کے لئے دلہنیا کا نام سامنے آگیا

ممبئی: کرینہ اور کرشمہ اپنے کزن اور اداکار رنبیرکپور کی شادی کے حوالے سے کافی فکرمند نظر آتی ہیں اور اب دونوں بہنوں نے رنبیر کی دلہنیا کا نام بھی بتادیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق معروف پروگرام “کافی ود کرن” کے شومیں اداکارہ سونم اورکرینہ کپور ایک ساتھ  مہمان تھیں جہاں ان سے شو […]

سبزیوں سے مستقبل کی پیشگوئی

سبزیوں سے مستقبل کی پیشگوئی

لندن: دنیا میں پیش گوئی کرنے والے بہت سے لوگ ہیں جو مختلف انداز میں پیش گوئی کرتے ہیں لیکن برطانیہ میں ایک خاتون ایسی بھی ہے جو سبزیوں کے ذریعے پیش گوئی کرتی ہے۔ جمائما پیکنگٹن جب 8 برس کی تھیں تو انہوں نے اپنی نانی کو چائے کے پتوں سے پیشگوئی کرتے دیکھا۔ اس […]

امریکا کی آن لائن ویب سائٹ ایمیزون پرگاندھی کی تصویر والی چپل کی فروخت

امریکا کی آن لائن ویب سائٹ ایمیزون پرگاندھی کی تصویر والی چپل کی فروخت

نئی دہلی: بھارتی پرچم کے پائیدان کی فروخت کے بعد آن لائن چیزیں فروخت کرنے والی سائٹ ایمیزون پر مہاتما گاندھی کی تصویر والی چپل کی فروخت نے ایک بار پھر بھارتیوں کے جذبات کو بھڑکا دیا۔ ایمیزون کی ویب سائٹ پر بھارتی پرچم کے پائیدان کی فروخت کے بعد ایمیزون نے ایک بار پھر بھارتیوں […]

شاہینوں نے کینگروز کو شکست کا مزہ چکھادیا

شاہینوں نے کینگروز کو شکست کا مزہ چکھادیا

پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کے دوسرے ون ڈے میں پاکستان نے آسٹریلیا کو شکست دیکر سیریز 1-1 سے برابر کردی جب کہ کپتان محمد حفیظ کو مین آف دا میچ قرار دیا گیا۔ میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میں پاکستان نے آسٹریلیا کو شکست دے کر سیریز 1-1 سے […]

کراچی میں یونین کونسل سطح پرتھانےناگزیر

کراچی میں یونین کونسل سطح پرتھانےناگزیر

اسلامی جمہوریہ پاکستان کا سب سے بڑا شہرکراچی جس کی آبادی روز بروز بڑھتی جارہی ہے اس کی آبادی اندازاً دو کروڑ سے تجاوز کرچکی ہے ، کراچی وہ واحد شہر ہے جس میں پورے پاکستان کے بسنے والے شہری اپنے روزگار کیلئے یہاں آتے ہیں اور یہیں کے ہوکر رہ جاتے ہیں، جرائم کی […]

پی ایس ایل فائنل پاکستان میں ہی ہوگا، شہریار

پی ایس ایل فائنل پاکستان میں ہی ہوگا، شہریار

چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کا فائنل ہر صورت لاہور میں ہوگا،چاہے غیر ملکی کھلاڑی آئیں یا نہ آئیں۔ آئی سی سی ٹاسک فورس کے سربراہ جائلزکلارک سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینے28 جنوری کو لاہور پہنچیں گے ۔ لاہور میں میڈیا کے نمائندوں سے غیر رسمی گفتگو […]

فلم فیئر ایوارڈز کا دنگل فلم ’’دنگل‘‘ نے جیت لیا

فلم فیئر ایوارڈز کا دنگل فلم ’’دنگل‘‘ نے جیت لیا

ممبئی میں ہونے والے 62ویں فلم فیئر ایوارڈز میں’’ دنگل‘‘ نے بالی ووڈ فلم کا سب سے بڑافلم فیئر ایوارڈ جیت لیا۔ اسی فلم میں بہترین اداکاری کے جوہر دکھانے والے ’’عامر خان ‘‘ نے بہترین اداکار کا ایوارڈاپنے نام کیا، جبکہ فلم کے ڈائریکٹر نتیش تیواڑی بہترین ڈائریکٹر قرار پائے۔بالی ووڈ اداکارہ ’’عالیہ بھٹ‘‘ […]

ٹرمپ کیخلاف امریکا میں احتجاج کا نیا سلسلہ

ٹرمپ کیخلاف امریکا میں احتجاج کا نیا سلسلہ

ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف امریکا میں احتجاج کا نیا سلسلہ 20جنوری کو اُن کی حلف برداری تک جاری رہے گا تاہم ٹرمپ کسی کو خاطر میں لانے کو تیار نہیں۔ ٹرمپ کی بطور صدر پہلی ملاقات روسی صدر سے متوقع ہے۔ واشنگٹن میں انسانی حقوق کے گروپوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مارچ کیا اور […]

ہدف کم ہے، سینئرزکو کھیل کر دکھانا ہوگا، محمد یوسف

ہدف کم ہے، سینئرزکو کھیل کر دکھانا ہوگا، محمد یوسف

پاکستان ٹیم کے سابق کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ سینئرز کو آج کھیل کر دکھانا ہوگا اور آسٹریلیا کو شکست دینے کے لیے اچھی پارٹنر شپ کی ضرورت ہوگی۔ سابق کپتان محمد یوسف کا کہنا تھا کہ ہدف کم ہے، سینئرزکو آج کھیل کر دکھانا ہوگا، انہوں نے کہا کہ اس سے کم ہدف بھلا کیا […]

کراچی: رینجرز کی ٹارگٹڈ کارروائیاں، 8 ملزمان گرفتار

کراچی: رینجرز کی ٹارگٹڈ کارروائیاں، 8 ملزمان گرفتار

رینجرز نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران 8 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔ملزمان میں کالعدم تنظیم اور سیاسی جماعت کے عسکری ونگ کے کارندے شامل ہیں۔ ترجمان کےمطابق رینجرز نے مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ کارروائیاں کرکے 8 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ کارروائیاں نارتھ کراچی، بلدیہ ٹاؤن اور لیاقت آباد میں […]

محکمہ صحت خیبر پختونخوا میں وسائل کے غلط استعمال کی نشاندہی

محکمہ صحت خیبر پختونخوا میں وسائل کے غلط استعمال کی نشاندہی

قومی احتساب بیورو نے محکمہ صحت خیبر پختونخوا میں وسائل کے غلط استعمال اور کوتاہیوں کی نشاندہی کی ہے اور محکمے کی کارکردگی بہتر بنانے کے لئے مختلف کمیٹیوں کی تجاویز پر مبنی سفارشات تیارکرکے صوبائی حکومت کو بھجوادی ہیں۔ محکمہ صحت خیبر پختونخوا کی کارکردگی بہتر بنانے کے لئے نیب خیبر پختونخوا نے سفارشات […]

سکھر:سرکاری بینک میں آتشزدگی، ریکارڈ اوراہم آلات جل گئے

سکھر:سرکاری بینک میں آتشزدگی، ریکارڈ اوراہم آلات جل گئے

سکھر میں روہڑی اسٹیشن کے قریب سرکاری بینک میں لگی آگ پر قابو پالیاگیا ہے ،آگ سے بینک ریکارڈ ،کمپیوٹر اور اہم آلات جل گئے ہیں ۔ سکھر میں روہڑی اسٹیشن کے قریب عمارت میں لگی آگ پرفائربریگیڈ کی 3گاڑیوں نے قابو پایا۔عمارت کے گراؤنڈ اور پہلی منزل پر سرکاری بینک ہے ۔آگ شارٹ سرکٹ […]

پشاور میں کومبنگ آپریشن، 5افغانوں سمیت 58 گرفتار

پشاور میں کومبنگ آپریشن، 5افغانوں سمیت 58 گرفتار

فوج اورقانون نافذ کرنے والے اداروں نے پشاورمیں کومبنگ آپریشن کرکے 5 افغانوں سمیت 58 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔گرفتارشدگان سے اسلحہ وگولہ بارودبرآمدکرلیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن گزشتہ رات شاہین ٹاؤن، وارسک روڈ، دلہ زک اورپکہ غلام میں کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے […]

سندھ،بلوچستان کے ساحلوں پر اسکوئیڈکی غیرمعمولی تعداد

سندھ،بلوچستان کے ساحلوں پر اسکوئیڈکی غیرمعمولی تعداد

سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں جامنی رنگ کی اسکوئیڈ کی تعداد میں اچانک غیر معمولی اضافہ ہوگیا ہے۔ اسکویڈ اڑنے کی صلاحیت کی وجہ سےشہرت رکھتی ہے ۔ پاکستانی سمندر میں ماہی گیروں نے بڑی تعداد میں پرپل بیک اسکوئیڈ دیکھی ہیں۔ تکنیکی مشیر ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان معظم خان کا کہنا ہے […]

قائد اعظم کی جائے پیدائش توجہ کی طلب گار

قائد اعظم کی جائے پیدائش توجہ کی طلب گار

کراچی میں قائد اعظم کی جائے پیدائش حکومتی توجہ کی طلب گار ہے۔شہر میں گزشتہ دو روز کے دوران ہونے والی بارش کے باعث وزیرمینشن کے باہر پانی جمع ہوگیا ہے اور سڑک تالاب بن گئی ہے،تاحال علاقے سے پانی نکالنے کا کام شروع نہیں ہوسکا۔ میٹھادر اور کھارادر کی متعدد گلیوں میں بارش کا […]

کراچی:بارش کا پانی اہم شاہراہوں سےنکالا نہیں جاسکا

کراچی:بارش کا پانی اہم شاہراہوں سےنکالا نہیں جاسکا

کراچی میں گزشتہ دنوں ہونے والی بارش کا پانی بیشتر سڑکوں پر اب بھی جمع ہے جبکہ گلیاں کیچڑ سے بھری ہوئی ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں موسم صاف اور ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔ کراچی کی بیشتر سڑکوں سے بارش کا پانی نہیں نکالا جا سکا ہے۔ […]

ویڈیو گیم ’ہیلو وارز 2‘کانیاٹریلر جاری

ویڈیو گیم ’ہیلو وارز 2‘کانیاٹریلر جاری

مار دھاڑ کے دیوانوں کیلئے خوشخبری یہ ہے کہ ایکشن سے بھرپورویڈیو گیم ہیلو وارز 2کا نیا سنسنی خیز ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ ہدایت کار الیسٹئر ہوپ کی ڈائریکشن میں بننے والا یہ ویڈیو گیم اگلی نسل کی ٹیکنالوجی کو مد نظر رکھتے ہوئے بنا یا گیا ہے ،جس میں کردار نت نئے جدید […]

گجرات میں مبینہ پولیس مقابلہ،4 ڈاکو ہلاک

گجرات میں مبینہ پولیس مقابلہ،4 ڈاکو ہلاک

گجرات میں مبینہ پولیس مقابلے میں چارملزمان ہلاک ہوگئے ہیں ،ملزمان کو مسروقہ مال کی برآمدگی اور دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کےلئے لےجایا جارہا تھا۔ پولیس مقابلہ گجرات کے علاقہ کنجاہ میں ہوا، چاروں ملزمان ڈکیتی اور گینگ ریپ میں گرفتار تھے ، جنہیں مسروقہ مال کی برآمدگی اور دیگر ساتھیوں کی نشاندہی کے لیے لےجایا […]