counter easy hit

افغان فضائیہ کی ننگرہار میں بمباری سے داعش کے 42 جنگجو ہلاک

کابل: افغان فورسز نے صوبہ ننگرہار میں بمباری کے دوران داعش کے42 شدت پسندوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے، داعش جنگجوؤں نے 65 گھروں کو نذر آتش کردیا۔

Afghan air force bombing in Nangarhar killed 42 fighters ISIS

Afghan air force bombing in Nangarhar killed 42 fighters ISIS

داعش شدت پسند ننگرہار میں افغان فضائیہ کی بمباری میں مارے گئے۔ داعش نے ننگرہار صوبے میں 65 گھروں کو آگ لگا دی۔ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ داعش نے ضلع کوٹ میں شہریوں کے گھروں کو آگ لگا دی۔ دریں اثنا ضلع سنگین میں طالبان کے فرضی گورنر سمیت 12جنگجو مارنے کا دعویٰ بھی کیا گیا ہے۔صوبائی گورنرکے ترجمان عطااللہ کھوگیانی نے بتایا کہ فضائی کارروائی ضلع آچن،کوٹ اور رودات میں کی گئی جس میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا جبکہفضائی کارروائی میں داعش کے متعدد ٹھکانے اور اسلحہ کے ذخیر ے تباہ کردیے گئے۔فضائی کارروائی کے دوران شہریوں کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ننگرہارمیں مقامی حکام کا کہنا ہے کہ داعش نے ضلع کوٹ میں شہریوں کے گھروں کو آگ لگا دی تاہم صوبائی گورنرکے ترجمان عطااللہ کھوگیانی نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔دوسری جانب صوبہ ہلمند میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں طالبان کے فرضی گورنر سمیت 12جنگجو ہلاک ہوگئے ۔صوبے میں ایک فوجی ترجمان نے بتایا ہے کہ آپریشن ضلع سنگین میں کیا گیا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website