counter easy hit

بھارت میں پاکستان کی جیت کا جشن منانے والے 15 مسلمان گرفتار

بھارت میں پاکستان کی جیت کا جشن منانے والے 15 مسلمان گرفتار

چیمپئںنز ٹرافی میں پاکستان کے ہاتھوں شکست پر بھارت میں طوفان برپا ہوچکا ہے اورجہاں بھارتی میڈیا پاکستان کی اس کامیابی پر کھسیانی بلی کی طرح کھمبا نوچ رہا ہے وہیں اب انتظامیہ سے بھی پاکستان کی جیت ہضم نہیں ہورہی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی ریاست مدھیا پردیش کے ضلع برہان پور […]

عامر خان نے اپنی نئی فلم کے لیے وزن میں حیرت انگیز کمی کرلی

عامر خان نے اپنی نئی فلم کے لیے وزن میں حیرت انگیز کمی کرلی

بالی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے اپنی نئی آنے والی فلم ’’ٹھگ آف ہندوستان‘‘ کے لیے وزن میں کمی کرلی۔ عامر خان فلموں میں اپنے کردار میں حقیقت کا رنگ بھرنے کے لیے کسی بھی حد سے گزرنے کو تیار رہتے ہیں اور بعض دفعہ اپنی جان کو بھی خطرے میں ڈال دیتے […]

سرفراز کا مذاق اڑانے والے بھارتی کامیڈین شکست پر روپڑے

سرفراز کا مذاق اڑانے والے بھارتی کامیڈین شکست پر روپڑے

بھارت کے معروف کامیڈین راجو شری واستو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کے ہاتھوں بھارتی کرکٹ ٹیم کی ذلت آمیز شکست پر روپڑے۔ کامیڈین راجو شری واستو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی  کے فائنل سے قبل بھارتی ٹیم کی جیت کے لیے کافی پر امید تھے اور ٹی وی پر پاکستانی ٹیم اور […]

شکار پور میں قبائلی تصادم، 3 افراد قتل

شکار پور میں قبائلی تصادم، 3 افراد قتل

شکارپور میں قبائلی تصادم میں فائرنگ سے دو سگے بھائیوں سمیت 3 افراد قتل اور 2 زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق گوٹھ در خان ڈھانی میں ڈھانی قبیلے کے دو مسلح گروپوں میں دیرینہ دشمنی پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں دو سگے بھائیوں سمیت تین افراد موقع پر ہلاک اور دو زخمی […]

جنوبی کوریا و امریکی فضائیہ کی مشترکہ مشقیں

جنوبی کوریا و امریکی فضائیہ کی مشترکہ مشقیں

جنوبی کوریا کی فضائیہ نے امریکی فضائیہ کے سُپر سانک بی۔ ون بی بمبار طیارے کے ساتھ مشترکہ مشقیں کیں۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق جنوبی کوریا اور امریکی فضائیہ کی ان مشترکہ مشقوں میں جنوبی کوریا کے دو ایف 15 ایس اور امریکا کے دو سپرسانک بی۔ ون بی بمبار طیاروں نے حصہ […]

پاکستان اسٹاک میں 6 روز کاروبار بند رہے گا، انتظامیہ

پاکستان اسٹاک میں 6 روز کاروبار بند رہے گا، انتظامیہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار جمعۃ الوداع ، ہفتہ وار اور عید کی چھٹیوں کے سبب 6 روز تک بند رہےگا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج انتظامیہ کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیے کے مطابق جمعۃ الوداع کے احترام میں کاروبار بند رہے گا۔ اس کے علاوہ ہفتہ وار چھٹیو ں کے دو روز بھی تعطیل […]

سابق بھارتی جج کو توہین عدالت کے جرم میں 6ماہ قید کی سزا

سابق بھارتی جج کو توہین عدالت کے جرم میں 6ماہ قید کی سزا

بھارتی سپریم کورٹ نے سابق بھارتی جج کو توہین عدالت کے جرم میں 6ماہ قید کی سزا سنادی۔ کولکتہ ہائی کورٹ کے سابق جج سی ایس کرنان کو گزشتہ رات ریاست تامل ناڈو سے گرفتار کیا گیا، سابق جج ایک ماہ قبل گرفتاری سے بچنے کے لئے روپوش ہوگئے تھے، سابق جج کا کہنا ہے […]

پنجاب، بلوچستان میں بارش، حاثات میں 6افراد جاں بحق

پنجاب، بلوچستان میں بارش، حاثات میں 6افراد جاں بحق

پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش کے بعد حادثات، تیز آندھی اور موسلا دھار بارش کے باعث چھتیں اور دیواریں گرنے کے واقعات میں6 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ لاہور اور رائیونڈ میں چھتیں گرنے کے دو واقعات میں 3 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ 4 بچوں سمیت 9 افراد زخمی […]

زندگی بھر اصولوں پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا، نعمان اعجاز

زندگی بھر اصولوں پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا، نعمان اعجاز

لاہور: اداکار نعمان اعجاز نے کہا ہے کہ انسان کی کامیابی میں اصول بنیادی کردار ادا کرتے ہیں ۔ میں نے زندگی بھراصولوں پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا۔ اپنے ایک انٹر ویو میں نعمان اعجاز نے کہا کہ شرط یہ ہے کہ اس کے ارادے پختہ ہوں ، میں نے فلم، ٹی وی اور تھیٹر میں […]

مجھے نور بنانے میں میڈیا کا اہم کردار ہے، نور

مجھے نور بنانے میں میڈیا کا اہم کردار ہے، نور

لاہور: فلم اسٹار نور نے کہا ہے کہ صحافت ریاست کا چوتھا ستون ہے اور صحافیوں پر ایک بڑی ذمے داری عائد ہوتی ہے کہوہ اپنے قلم کے ذریعے عوام میں فلاح و بہبود کی آگاہی کے لیے پیغام کو کس طرح پھیلاتے ہیں۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ شوبز اور صحافت کا […]

پاکستانی مصنف اور اداکار کی ہالی ووڈ فلم نمائش کے لیے تیار

پاکستانی مصنف اور اداکار کی ہالی ووڈ فلم نمائش کے لیے تیار

 الی ووڈ: پاکستانی نژاد امریکی اداکار اور مصنف کمیل نانجیانی کی ہالی ووڈ رومینٹک کامیڈی فلم ’’دی بِگ سِک‘‘ 23 جون کے روز امریکی سنیما گھروں میں نمائش کےلیے پیش کردی جائے گی۔ یہ فلم دراصل کمیل نانجیانی ہی کی ذاتی زندگی پر مبنی ہے جس کا مرکزی کردار خود کمیل نے ادا کیا ہے جبکہ […]

ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی، سرفراز احمد فیورٹ بن گئے

ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی، سرفراز احمد فیورٹ بن گئے

 کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریارخان نے سرفراز احمد کو پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کرنے کا عندیہ دے دیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ رسمی اعلان جلد ہی کر دیا جائے گا۔ سرفراز احمد اس وقت پاکستان کی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیموں کی قیادت کر رہے ہیں اور […]

ویمنز ورلڈ کپ وارم اپ میچز؛ قومی ٹیم نے ویسٹ انڈیز کو 5 وکٹ سے ہرادیا

ویمنز ورلڈ کپ وارم اپ میچز؛ قومی ٹیم نے ویسٹ انڈیز کو 5 وکٹ سے ہرادیا

لیسٹر: ویمنز ورلڈکپ سے قبل پاکستانی ٹیم نے ویسٹ انڈیز کے چودہ طبق روشن کردیے، نین عابدی اور بسمہ معروف کی شاندار بیٹنگ نے گرین شرٹس کو 5 وکٹ سے فتح دلادی، 247 رنزکا ہدف 14 بالز قبل ہی حاصل کرلیا، نین عابدی 81 رنز پر ناقابل شکست رہیں، بسمہ نے 75 رنز بنائے۔ کیریبیئن ٹیم کی […]

چیمپئنز ٹرافی؛ مستقبل پرغیریقینی کے بادل منڈلانے لگے

چیمپئنز ٹرافی؛ مستقبل پرغیریقینی کے بادل منڈلانے لگے

لندن: چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل پر ہی غیریقینی کے بادل منڈلانے لگے، آئی سی سی نے ہر دو برس بعد ورلڈ ٹوئنٹی 20 منعقد کرنے کی خاطر اس ون ڈے ٹورنامنٹ کو ٹھکانے لگانے پر غور شروع کردیا۔ عالمی گورننگ باڈی کے چیف ایگزیکٹیو ڈیو رچرڈسن کہتے ہیں کہ ہم ہر فارمیٹ کا صرف ایک ہی […]

وزیراعظم نواز شریف اور ان کے خاندان نے عمرہ ادا کرلیا

وزیراعظم نواز شریف اور ان کے خاندان نے عمرہ ادا کرلیا

 مکہ مکرمہ:  وزیراعظم نواز شریف اور ان کے خاندان نے عمرہ ادا کرلیا۔ وزیرا عظم نے طواف کعبہ کیا اور ملک و قوم کی سلامتی اور ترقی کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔ مسجد نبویؐ آمد پر جنرل پریزیڈنسی اور سیکیورٹی فورس کے اہلکاروں نے ان کا خیر مقدم کیا۔ وزیر اعظم کے ہمراہ ان کے بیٹے […]

پاک فضائیہ نے بلوچستان میں دراندازی کرنے والا ایرانی ڈرون مار گرایا

پاک فضائیہ نے بلوچستان میں دراندازی کرنے والا ایرانی ڈرون مار گرایا

کوئٹہ: پاک فضائیہ نے بلوچستان میں دراندازی کرنے والے ایرانی ڈرون کو مار گرایا۔ غیر ملکی میڈیا نے پاكستانی حكام كے حوالے سے بتايا ہے كہ پاک فضائیہ کے لڑاکا طیارے جے ایف 17 تھنڈر نے ضلع پنجگور میں سرحدی حدود کی خلاف ورزی کرنے پر ایرانی جاسوس طیارہ مارگرایا۔ بغير پائلٹ کا طیارہ پاكستانی فضائی حدود كے […]

ماڈل ایان علی کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کرنے کی درخواست مسترد

ماڈل ایان علی کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کرنے کی درخواست مسترد

 راولپنڈی: کرنسی اسمگلنگ کیس میں عدالت نے ماڈل ایان علی کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کرنے کی درخواست مسترد کردی۔ راولپنڈی کی کسٹم عدالت میں کرنسی اسمگلنگ کیس کی سماعت ہوئی۔ ملزمہ ماڈل ایان علی کے پیش نہ ہونے پر جج شیراز کیانی نے برہمی کا اظہار کیا۔ ایان علی کے وکیل لطیف کھوسہ نے ماڈل کے […]

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی بربریت سے مزید 2 نوجوان شہید

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی بربریت سے مزید 2 نوجوان شہید

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض فوج نے مزید 2 کشمیری نوجوان شہید کر دئیے ہیں۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سرینگر میں بارہ مولہ کے علاقے  پانزلہ پورہ میں بھارتی فوجیوں نے سرچ آپریشن کے دوران 2 مزید نوجوانوں کو بے دردی سے شہید کردیا، جس کے بعد علاقے میں شدید کشیدگی ہے جب کہ […]

سعودی عرب کے شاہ سلمان نے بیٹے کو ولی عہد مقرر کر دیا

سعودی عرب کے شاہ سلمان نے بیٹے کو ولی عہد مقرر کر دیا

 ریاض: سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے بھتیجے محمد بن نائف کو برطرف کر کے بیٹے محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کو ولی عہد مقرر کر دیا۔ سعودی عرب کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق شاہ سلمان نے ولی عہد محمد بن نائف کو عہدے سے برطرف کر کے نائب ولی عہد محمد […]

مردان میں مسافر کوچ اور ٹرک میں تصادم سے 5 افراد جاں بحق

مردان میں مسافر کوچ اور ٹرک میں تصادم سے 5 افراد جاں بحق

 مردان: راولپنڈی سے باجوڑ جانے والی فلائنگ کوچ اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جب کہ 11 زخمی ہوگئے۔ راولپنڈی سے باجوڑ جانے والی مسافر کوچ مردان کے علاقے گجر گڑھی رنگ روڈ چوک  پر کھڑے خراب ٹرک سے جا ٹکرائی۔ حادثے کے نتیجے میں 5 افراد موقع پرجاں بحق جب کہ […]

غیر فعال پارٹیوں کو رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی فہرست سے خارج کرنے کا عمل موخر

غیر فعال پارٹیوں کو رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی فہرست سے خارج کرنے کا عمل موخر

 اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے غیر فعال سیاسی جماعتوں کو رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی فہرست سے خارج کرنے کا عمل عارضی طور پر روک دیا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر نے الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ کوغیر فعال اور غیر سرگرم سیاسی جماعتوں کے خلاف کارروائی سے روکنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ نئی قانون […]

محمد حفیظ اور جنید خان کی وطن واپسی

محمد حفیظ اور جنید خان کی وطن واپسی

چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کرنے والے کرکٹر محمد حفیظ اور جنید خان وطن واپس پہنچ گئے۔ محمد حفیظ آج صبح لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پہنچے تو ان کے اہل خانہ استقبال کے لیے موجود تھے۔بعدازاں گھر پہنچنےپر محمد حفیظ کا شاندار استقبال کیا گیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاورکی گئیں۔ اس موقع […]

شمالی کوریا سے رہا ہونے والاامریکی طالبعلم انتقال کرگیا

شمالی کوریا سے رہا ہونے والاامریکی طالبعلم انتقال کرگیا

شمالی کوریا کی حراست سے رہا ہو کر امریکا پہنچنے والا طالب علم انتقال کر گیا ہے،وار مبیئر نامی 22سالہ طالب علم گزشتہ 15ماہ سے شمالی کوریا میں قید تھا۔طالب علم کو گزشتہ ہفتے ہی کومے کی حالت میں واپس امریکا روانہ کیا گیا تھا،وارمبیئر کوشمالی کوریا میں پراپیگنڈا سائن چرانے کی کوشش کے جرم […]

چکن نگٹ کی مفت دعوت اُڑائیں، صرف 10 منٹ میں

چکن نگٹ کی مفت دعوت اُڑائیں، صرف 10 منٹ میں

دنیا میں کئی افراد کھانے پینے کے بیحد شوقین ہیں جو چٹ پٹے کھانے بہت شوق سے کھاتے ہیں اور اگر اِنہیں مفت کھانا مل جائے ہو تو پھر ان کے کیا ہی کہنے۔ اسی طرح کے ایک واقعے میں برطانیہ کے شہر’نیوکاسل‘کے ایک ریسٹورنٹ نے پیٹو افراد کودیوہیکل چکن نگٹ میل کھانے کا چیلنج […]