counter easy hit

ماڈل ایان علی کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کرنے کی درخواست مسترد

 راولپنڈی: کرنسی اسمگلنگ کیس میں عدالت نے ماڈل ایان علی کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کرنے کی درخواست مسترد کردی۔
Model Ayan Ali dismissed the request to cancel warrant capture

Model Ayan Ali dismissed the request to cancel warrant capture

راولپنڈی کی کسٹم عدالت میں کرنسی اسمگلنگ کیس کی سماعت ہوئی۔ ملزمہ ماڈل ایان علی کے پیش نہ ہونے پر جج شیراز کیانی نے برہمی کا اظہار کیا۔ ایان علی کے وکیل لطیف کھوسہ نے ماڈل کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کرنے کی استدعا کی جو عدالت نے مسترد کردی۔ عدالت نے ملزمہ ایان علی کو آئندہ سماعت پر پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت 29 جولائی تک ملتوی کردی۔ واضح رہے کہ ایان علی کو 14 مارچ 2015 کو اسلام آباد سے دبئی جاتے ہوئے بینظیر بھٹو ایئرپورٹ پرکرنسی اسمگل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ ایان علی ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نام خارج ہونے کے فوراً بعد بیرون ملک چلی گئی تھیں جس کے بعد تاحال واپس نہیں لوٹیں۔ عدالت میں ان کے خلاف کیس کی سماعت جاری ہے جس میں وہ پیش نہیں ہورہیں جس پر ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے جاچکے ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website