counter easy hit

غیر فعال پارٹیوں کو رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی فہرست سے خارج کرنے کا عمل موخر

 اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے غیر فعال سیاسی جماعتوں کو رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی فہرست سے خارج کرنے کا عمل عارضی طور پر روک دیا ہے۔
Execution of illegal parties from the list of registered political parties

Execution of illegal parties from the list of registered political parties

چیف الیکشن کمشنر نے الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ کوغیر فعال اور غیر سرگرم سیاسی جماعتوں کے خلاف کارروائی سے روکنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ نئی قانون سازی تک ایسی سیاسی جماعتوں کو فہرست سے خارج نہ کیا جائے۔ واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کی فہرست میں شامل 272 سیاسی جماعتیں پولیٹیکل پارٹیز آرڈر 2002 پر پورا نہیں اترتیں جبکہ الیکشن کمیشن میں کمزوریوں اور قواعد و ضوابط پر عمل درآمد نہ ہونے کے باعث پاکستان بھر سے رجسٹرڈ لیکن غیر فعال سیاسی جماعتوں کی تعداد 343 پر پہنچ گئی ہے۔ ان میں سے 300 سیاسی جماعتیں غیر فعال، 272 جماعتیں انٹرا پارٹی انتخابات نہیں کروا سکیں۔ غیر فعال جماعتوں میں مسلم لیگ ہم خیال، متحدہ مجلس عمل، ملت پارٹی، مسلم لیگ جونیجو اور مسلم لیگ نظریاتی شامل ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website