counter easy hit

سرفراز کا مذاق اڑانے والے بھارتی کامیڈین شکست پر روپڑے

بھارت کے معروف کامیڈین راجو شری واستو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کے ہاتھوں بھارتی کرکٹ ٹیم کی ذلت آمیز شکست پر روپڑے۔

Indian comedian cry on defeat who joking ones of Sarfraz

Indian comedian cry on defeat who joking ones of Sarfraz

کامیڈین راجو شری واستو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی  کے فائنل سے قبل بھارتی ٹیم کی جیت کے لیے کافی پر امید تھے اور ٹی وی پر پاکستانی ٹیم اور کپتان سرفراز کا مذاق اڑانے میں پیش پیش تھے۔ انہوں نے بارڈر پر جاکر بھی اپنی عوام کے سامنے سرفراز کا تمسخر اڑایا لیکن اب پاکستانی ٹیم کی جیت نے کروڑوں بھارتیوں کی طرح انہیں بھی رونے پر مجبور کردیا ہے۔ راجو شری واستو نے پاکستان کے ہاتھوں بھارت کو تاریخی شکست کے بعد ویڈیو بیان جاری کیا جس میں وہ روہانسو آواز میں بھارتی ٹیم کا پوسٹ مارٹم کرتے نظر آئے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارتی ٹیم کی جیت کے لیے عوام پوجا پاٹ کررہی تھی اور ساتھ ساتھ سب ہی اپنے کام چھوڑ کر ٹی وی کے سامنے موجود تھے لیکن کوہلی الیون نے 125 کروڑ عوام کی ناک کٹوادی ہے۔ کامیڈین نے کہا کہ بھارتی ٹیم کی ہار پر قوم دل برداشتہ ہوگئی ہے اور ہر طرف سوگ کا سماں ہے کیوں کہ کئی افراد نے کرکٹ میچ کی خاطر اپنی نوکریوں کی قربانیاں دے دی ہیں۔ پاکستانی جیت پر راجو شری واستو کو 18 اپریل 1986 میں شارجہ کے میدان میں جاوید میانداد کا چھکا بھی یاد آگیا اور انہوں نے اسے بھی بھارتی قوم کے لیے ہزیمت قرار دے دیا۔

راجو شری واستو کا کہنا تھا کہ جب چھوٹا تھا تو جاوید میاں داد کے چھکے کا سنا تھا اور آج تک اس کے طعنے سننے پڑتے ہیں جب کہ اب اس جیت سے پاکستانی اگلے 5 سال تک فتح کا جشن منائیں گے۔ انہوں نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کو فتح پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے اچھی کرکٹ کھیلی جس پر انہیں مبارکباد کے ساتھ ساتھ سیلوٹ کرتا ہوں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website