counter easy hit

ترکی سمیت 8 ممالک کی پروازوں سے برقی آلات امریکا لے جانے پر عائد پابندی ختم

امریکا نے ترکی اور متحدہ عرب امارات سمیت دیگر ممالک کی پروازوں سے برقی آلات لے جانے پر عائد پابندی ختم کردی۔

The ban on the electronics apparatus is taken to America from 8 countries flight including Turkey

The ban on the electronics apparatus is taken to America from 8 countries flight including Turkey

امریکی حکام نے 3 ماہ قبل 8 ممالک کے 10 فضائی اڈوں سے برقی آلات امریکا لے جانے پر پابندی عائد کی تھی۔ جن ممالک پر پابندی عائد کی گئی تھی ان میں مصر، مراکش، اردن، متحدہ عرب امارات، سعودی عرب، کویت، قطر اور ترکی شامل تھے۔ جب کہ امریکی حکام کی جانب سے پابندی کی وجہ الیکٹرانک ڈایوئسز کے ذریعے خفیہ طریقے سے بم لے جانے کے خدشے کو قرار دیا گیا تھا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اس پابندی کو بدھ کے روز اٹھا لیا گیا ہے جس کے بعد مذکورہ ممالک اور فضائی اڈوں سے مسافروں کو لیپ ٹاپ سمیت دیگر الیکٹرانکس ڈایوئس ساتھ لے جانے کی اجازت دے دی گئی۔ پابندی کے خاتمے کے اعلان کے بعد ترکی کے کمال اتاترک ایئرپورٹ سے نیویارک جانے والی پرواز کے مسافروں کو برقی آلات ساتھ لے جانے کی اجازت دی گئی۔

خبر ایجنسی کے مطابق ترکی کے وزیر ٹرانسپورٹ احمت ارسلان نے بھی پروازوں پر عائد برقی آلات کی پابندی اٹھانے کی تصدیق کردی ہے۔ دوسری جانب مشرقی وسطیٰ کی سب سے بڑی فضائی کمپنی ایمرٹس نے بھی پابندی اٹھائے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پابندی ختم ہونے کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔ فضائی کمپنی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ کمپنی سیکیورٹی معاملات کو بہتر بنانے کے لیے مقامی حکام اور مختلف ایوی ایشن کے اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ رابطے میں ہے تاکہ امریکی قومی سلامتی کے ادارے کے وضع کردہ سیکیورٹی پلان کے مطابق پروازوں کو پابندی بنایا جائے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website