counter easy hit

کرس گیل کی طویل عرصہ بعد ویسٹ انڈین اسکواڈ میں واپسی

کنگسٹن: بھارت کے خلاف واحد ٹی 20 میچ کیلیے ویسٹ انڈیز کے جارح مزاج اوپنر کرس گیل کی طویل عرصہ بعد ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

Chris Gayle return to the West Indies squad after long-term

Chris Gayle return to the West Indies squad after long-term

کرکٹ بورڈ کے ساتھ مالی تنازع کے باعث اوپنر طویل عرصہ سے قومی ٹیم سے باہر تھے، سلیکٹرز نے ایک مرتبہ پھر کرس گیل پر اعتماد کرتے ہوئے 9 جولائی کو بھارت کے خلاف واحد ٹی 20 میچ کے لئے طلب کیا ہے، اوپنر پہلی مرتبہ اپنے ہوم گراﺅنڈ سبینا پارک کنگسٹن میں ٹی 20 میچ کھیلیں گے، انہیں آﺅٹ آف فارم لینڈل سیمنز کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ کرس گیل اس سے قبل ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2016 فائنل میں انگلینڈ کے خلاف آخری مرتبہ ویسٹ انڈیز کی جانب سے کھیلے تھے جس کے بعد وہ مسلسل ٹیم سے باہر ہیں۔ کرس گیل ٹی 20 انٹرنیشنلز میں ویسٹ انڈیز کے سب سے کامیاب بیٹسمین ہیں، انہوں نے مختصر فارمیٹ میں 35.32 کی اوسط سے 1519 رنز بنا رکھے ہیں جس میں 2 سنچریز اور 13نصف سنچریز شامل ہیں۔ کرکٹ ویسٹ انڈیز کے چیئرمین آف سلیکٹرز کورٹنی براﺅن نے کہا کہ کرس گیل کو ٹی 20 اسکواڈ میں واپسی پر خوش آمدید کہتے ہیں، وہ اس فارمیٹ کے منجھے ہوئے بیٹسمین ہیں، ان کی شمولیت سے ٹاپ آرڈر بیٹنگ مستحکم ہو گی۔ ویسٹ انڈیز کے 13 رکنی اسکواڈ میں کارلوس بریتھ ویٹ کپتان، سیموئل بدری، رونس فورڈ بیٹن، کرس گیل، ایون لیوس، جیسن محمد، سنیل نارائن، کیرن پولارڈ، رومن پاول، مارلن سیموئلز، جیروم ٹیلر، کیڈوک والٹن اور کیسرک ولیم شامل ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website