counter easy hit

قیدیوں کا فرار، اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ نے گنتی پوری ظاہر کی

کراچی کی سینٹرل جیل سے دو خطرناک قیدیوں کے فرار کے مقدمے میں جیل کے ایک اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ ایاز سالک کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ملزم نے قیدیوں کے فرار کے بعد سرٹیفیکٹ جاری کیا کہ جیل میں قیدیوں کی گنتی پوری ہے، گرفتار جیل افسران کی تعداد 15 ہوگئی ہے۔

The prisoner's escape, Assistant Superintendent, show the counted up

The prisoner’s escape, Assistant Superintendent, show the counted up

ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی سندھ ثناء اللہ عباسی نے بتایا کہ ملزم ایاز سالک نے دو ملزمان کے فرار کے روز جیل کے رجسٹرڈ نمبر 10 میں دونوں ملزمان کے لاک اپ ہونے کا سرٹیفکیٹ جاری کیا تھا جبکہ ملزمان پہلے ہی فرار ہو کے تھے۔ 14 جون کو جیل میں تمام قیدی پورے ہونے کی رپورٹ پر ایاز سالک کے دستخط کا ریکارڈ بھی حاصل کرلیا گیا ہے جس پر انسداد دہشت گردی کےتحت مقدمے میں ملزم کو آج گرفتار کرلیا گیا۔ ایڈیشنل آئی جی ثناءاللہ عباسی کے مطابق جیل سےقیدیوں کے فرار کےمقدمے میں گرفتار جیل حکام کی تعداد 15 ہو گئی۔ ملزم کو ریمانڈ کیلئے کل اے ٹی سی کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website