counter easy hit

ڈونلڈ ٹرمپ اسلام اور میڈیا کیخلاف پھر بول پڑے

دنیا کو سب سے زیادہ خطرہ دہشتگردی سے ہے ، اسلامی انتہا پسندی سب سے بڑا خطرہ ہے :امریکی صدر کا فوجیوں کے اعزاز میں تقریب سے خطاب

The Donald Trump spoke again against Islam and the media

The Donald Trump spoke again against Islam and the media

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک بار پھر اسلام اور میڈیا کے خلاف بول پڑے ، کہتے ہیں مذہبی آزادی کو دہشتگردی خصوصاً اسلامی انتہا پسندی سے خطرہ ہے ۔ میڈیا پر برستے ہوئے امریکی صدر نے کہا جعلی میڈیا انہیں خاموش کرنا چاہتا ہے۔ دارالحکومت واشنگٹن کے کینیڈی سنٹر میں سابق فوجیوں کے اعزاز میں ایک تقریب کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اسلام اور میڈیا کے خلاف بول پڑے پڑے ۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا دنیا کو سب سے زیادہ خطرہ دہشت گردی سے ہے ، اسلامی انتہا پسندی سب سے بڑا خطرہ ہے ۔ میڈیا کے خلاف بات کرتے ہوئے انہوں نے ایک بار پھر اسے جعلی میڈیا قرار دے دیا ۔ صدر ٹرمپ نے کہا میڈیا کے پراپیگنڈا کے باوجود آج وائٹ ہائوس میں ہوں ۔ انہوں نے کہا آزادی رائے اور آزادی اظہار پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website