counter easy hit

record

فرانس: 105سالہ شہری کا سائیکل چلانے کا ریکارڈ

فرانس: 105سالہ شہری کا سائیکل چلانے کا ریکارڈ

فرانس کے 105سالہ شہری رابرٹ مرچنڈ نامی شہری نے سائیکل چلانے کی نئی تاریخ رقم کردی۔انہوں نے پیرس میں ایک گھنٹے تک سائیکل سواری کی اور اس دوران انہوں نے 22اعشاریہ 547کلومیٹر کا سفر طے کیا،تاہم وہ 100 سال سے زائد عمر کی کٹیگری میں بنایا گیا اپنا ریکارڈ نہ توڑ سکے، جو انہوں نے […]

نیا سال، نیا ریکارڈ،ہنڈرڈانڈیکس 48ہزار کی بلندترین سطح پر

نیا سال، نیا ریکارڈ،ہنڈرڈانڈیکس 48ہزار کی بلندترین سطح پر

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے سال کے پہلے کاروباری روز ایک اور نیا ریکارڈبن گیا۔ٹریڈنگ کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس 470 سے زائد پوائنٹس اضافے سے 48 ہزار280کی نئی بلندترین سطح بھی عبور کرگیا ۔ نئے سال کے پہلے کاروبار روز میں حصص بازار میں سرمایہ کار سرگر م نظر آرہے ہیں ۔ کاروبار کے دوران […]

بھارت : نو سو لڑکیوں نے مہندی لگانے کا ریکارڈ بنالیا

بھارت : نو سو لڑکیوں نے مہندی لگانے کا ریکارڈ بنالیا

بھارت میں900لڑکیوں نے عالمی ریکارڈ قائم کرنے کے لئے بیک وقت بڑی تعداد میں جمع ہوکر خوب مہندی لگوائی۔ مہندی لگانے کا شوق عموما ًہر لڑکی کو ہی ہوتا ہے تاہم بھارت میں سینکڑوں خواتین نے اپنے اس شوق کو پورا کرنے کا وکھرا انداز اپنایا اور عالمی ریکار ڈ قائم کرنے کے لئے بڑی […]

سر پر سرکے بل کھڑے ہوکر سیڑھیاں چڑھنے کا ریکارڈ قائم

سر پر سرکے بل کھڑے ہوکر سیڑھیاں چڑھنے کا ریکارڈ قائم

ویتنام سے تعلق رکھنے والے 2بھائیوں نے حیرت انگیز کارنامہ دیتے ہوئے سر پر سرکے بل کھڑے ہوکر سیڑھیاں چڑھتے ہوئے توازن برقرار رکھنے کا غیر معمولی مظاہرہ کرکے عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔ یوں تو دنیا میں ایسے افراد کی کمی نہیں جو اپنی مہارت کے ذریعے دیکھنے والوں کو حیرت زدہ کردیتے ہیں […]

یخ بستہ جھیل میں 50میٹر تک سوئمنگ کا ریکارڈ قائم

یخ بستہ جھیل میں 50میٹر تک سوئمنگ کا ریکارڈ قائم

فن لینڈ سے تعلق رکھنے والی سر پھری خاتون نے یخ بستہ جھیل میں سوئمنگ کا شاندار مظاہرہ کر کے گنیز ریکارڈ قائم کردیا ہے۔ فن لینڈ کی جوہاننا نورڈبلاڈ نے جھیل کے یخ بستہ پانی میں50 میٹر تک کے فاصلے پر تیراکی کر کے اپنا ریکارڈ بک میں درج کرالیا۔ Post Views – پوسٹ […]

آسٹریلیا میں لگاتار دسویں شکست، شرمناک ریکارڈ پاکستان سے جڑ گیا

آسٹریلیا میں لگاتار دسویں شکست، شرمناک ریکارڈ پاکستان سے جڑ گیا

برسبین: آسٹریلیا میں لگاتار دسویں شکست سے شرمناک ریکارڈ پاکستان سے جڑ گیا، اس سے قبل مشترکہ طور پر بھارت 1948 سے 1977 جبکہ ویسٹ انڈیز 2000 سے 2009 کے دوران اس منفی ریکارڈ کے حامل تھے۔ ان دونوں کو بھی یہ مسلسل شکستیں آسٹریلیا میں ہی ہوئیں۔ پاکستان کی 39 رنز سے شکست ہدف کے تعاقب […]

اسد شفیق نے گیری سوبرز کا ریکارڈ توڑدیا

اسد شفیق نے گیری سوبرز کا ریکارڈ توڑدیا

برسبین: اسد شفیق نے چھٹے نمبر پر سب سے زیادہ سنچریوں کا گیری سوبرز کا ریکارڈ توڑ دیا۔ اسدشفیق نے برسبین جاری پہلے ٹیسٹ میں سنچری اسکورکی جوکہ ان کے بیٹنگ آرڈر میں چھٹے نمبر پر نویں 3 فیگر اننگز شمار ہوئی جوکہ ایک ریکارڈ ہے، انھوں نے اس معاملے میں ویسٹ انڈیز کے سابق سپر […]

پیٹو شخص نے برگر کھانے میں ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا

پیٹو شخص نے برگر کھانے میں ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا

برگر کھانے کا شوق بہت لوگوں کو ہوتا ہے، لیکن اٹلی میں منعقدہ ایک شو کے دوران شرکاء نے اتنی رغبت سے برگر ہڑپ کئے کہ دیکھنے والے دنگ رہ گئے۔ گینز ریکارڈ اکیڈمی کے تحت منعقدہ اس شو میں شامل پیٹو افراد نے ریکارڈ قائم کرنے کے غرض سے برگر کھانے شروع کئے تو […]

تیز ترین رفتار سے ریوبک کیوب حل کرنے کا عالمی ریکارڈ

تیز ترین رفتار سے ریوبک کیوب حل کرنے کا عالمی ریکارڈ

آسٹریلوی نوجوان نے 4 اعشاریہ 73 سکینڈمیں ریوبک کیوب حل کر کے عالمی ریکارڈ توڑ ڈالا۔ یوں تو آپ نے اکثر افراد کو ریوبک کیوب حل کرتے دیکھا ہوگا لیکن چند سیکنڈ میں ریوبک کیوب حل کرنا اور عالمی ریکارڈ توڑنا ہر ایک کے بس کی بات نہیں۔آسٹریلیاسے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان نے صرف […]

پاک فوج کے 5 سربراہوں کی تقرری، نواز شریف کا ریکارڈ

پاک فوج کے 5 سربراہوں کی تقرری، نواز شریف کا ریکارڈ

اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف نے پاک فوج کے 5 سربراہوں کی تقرری کا اعزاز حاصل کرلیا۔ وزیراعظم نوازشریف نے 1991 میں جنرل آصف نواز جنجوعہ، 1993میں وحید کاکڑ، 1998کے دور حکومت میں پرویز مشرف کو آرمی چیف بنایا۔ 1999میں نواز شریف نے ضیاء الدین بٹ کو آرمی چیف بنایا مگر پرویز مشرف نے ایمرجنسی نافذ […]

گندم کی کٹائی،پسائی اور روٹی پکانے کا عالمی ریکارڈ

گندم کی کٹائی،پسائی اور روٹی پکانے کا عالمی ریکارڈ

یوں تو روٹی پکانا عام سی بات ہے تاہم برطانیہ کی فلور مل نے گندم کی کاشت سے لیکراُسکی کٹائی، پسائی اور پھر پکنے تک کا عمل تیز ترین رفتار سے کر کے گنیز ریکارڈ قائم کردیا ہے۔ برطانوی کمپنی نے گندم کو کاشت کر کے کاٹا اور پھر اُسے پیسنے کے بعد اُس میں […]

اٹلی: نوجوان کی 11فٹ اونچی قلابازی، عالمی ریکارڈ قائم

اٹلی: نوجوان کی 11فٹ اونچی قلابازی، عالمی ریکارڈ قائم

دنیا بھر میں کئی ایسے لوگ موجود ہیں جو نت نئے اور انوکھے کارنامے سر انجام دے کر شہرت حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ اٹلی میں دو نوجوانوں نے حیرت انگیز کارنامہ سر انجام دے کر عالمی ریکارڈ ہی قائم کرلیا۔ اٹلی میں ہونے والے ایک شو کے دوران دو نوجوانوں نے دیوار پر […]

ہنڈا موٹر سائیکل کی ریکارڈ فروخت

ہنڈا موٹر سائیکل کی ریکارڈ فروخت

کراچی: موٹر سائیکلیں بنانے والی کمپنی ہنڈا اٹلس نے گزشتہ ماہ سب سے زیادہ موٹرسائکلیں فروخت کرنے کا ریکارڈ بنایا ،اکتوبر میں ہنڈا کی 80 ہزار 479 موٹرسائیکلیں فروخت ہوئیں، اس سے پہلے اگست میں ہنڈا کی 76 ہزار 309 موٹر سائیکلیں فروخت ہوئیں تھیں۔ جہاں اکتوبر میں ہنڈا کی ریکارڈ موٹرسائیکلیں فروخت ہوئیں، وہیں […]

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں نیا ریکارڈ بن گیا

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں نیا ریکارڈ بن گیا

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں ایک اور نیا ریکارڈ بن گیا۔ کاروبار کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس نے 42 ہزار 660 کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں سرمایہ کار سرگرم نظر آرہے ہیں۔ گزشتہ روز امریکی الیکشن پر ایشیائی سیشن میں ہنڈرڈ انڈیکس میں مندی ریکارڈ کی گئی تھی […]

امریکی شخص کا 25سکینڈ میں 25نشانے لگانے کا ریکارڈ

امریکی شخص کا 25سکینڈ میں 25نشانے لگانے کا ریکارڈ

وہ نشانہ باز ہی کیا جس کا نشانہ چوک جائے۔ایک امریکی شخص ایسا ہی ماہر نشانہ باز ہےجس نے اپنی ماہرات سے عالمی ریکارڈ قائم کردیا ۔ امریکا سے تعلق رکھنے والےٹیلرلیم بیک نے 24اعشاریہ25سیکنڈز میں 25 کلے پجن کا نشانہ لگا کر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کرا لیا۔ ٹیلر […]

جرمنی : 500ڈرونز کی بیک وقت اڑان کا عالمی ریکارڈ قائم

جرمنی : 500ڈرونز کی بیک وقت اڑان کا عالمی ریکارڈ قائم

موجودہ سائنس اور ٹیکنالوجی کے دور میں جہاں ہر شعبے میں نت نئے اور جدید ڈرونز کا استعمال بڑھتا جارہا ہے، وہیں امریکا کی ایک معروف کمپنی نے ان ڈرونز کا استعمال منفرد انداز میں کرتے ہوئے عالمی ریکارڈ بھی قائم کرلیا ہے۔ جرمنی میں فٹبال کے میدان میں امریکا کی مشہورکمپنی نے بیک وقت […]

انوکھا ریکارڈ محمد عامر کے نام، 20ویں میچ میں پہلا کیچ پکڑ لیا

انوکھا ریکارڈ محمد عامر کے نام، 20ویں میچ میں پہلا کیچ پکڑ لیا

قومی فاسٹ باؤلر محمد عامر بیسویں میچ میں کیریئر کا پہلا کیچ پکڑنے والے تاریخ میں سب سے لیٹ کھلاڑی بن گئے۔ شارجہ:  شارجہ کے تاریخی میدان میں فیلڈنگ کے حوالے سے تاریخ رقم ہو گئی۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف کیریئر کا بیسواں ٹیسٹ کھیلتے محمد عامر نے پہلا کیچ پکڑ ہی لیا۔ ذوالفقار بابر […]

این ایچ اے کے پاس ٹول پلازوں کے معاہدوں کا ریکارڈ نہیں، پی اے سی میں انکشاف

این ایچ اے کے پاس ٹول پلازوں کے معاہدوں کا ریکارڈ نہیں، پی اے سی میں انکشاف

اسلام آباد: پبلک اکاؤنٹس کی ذیلی کمیٹی میں انکشاف ہواہے کہ این ایچ اے کے پاس ٹول پلازوں کے حوالے سے معاہدوں کا ریکارڈ نہیں، کمیٹی نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریکارڈ آڈٹ حکام کومہیا کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ اوجی ڈی سی ایل کے حکام نے بتایاکہ ان کے محکمے میں کوئی گھوسٹ […]

امریکی گلوکار نے سیلفی بنانے کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا

امریکی گلوکار نے سیلفی بنانے کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا

ڈونی والبرگ نے میکسکیو میں کروز شپ کے دوران تین منٹ میں مداحوں کے ساتھ 122 سیلفیاں لے کر نیا ریکارڈ قائم کیا میکسیکو: امریکی گلوکار سیلفی کنگ نکلے ، گلوکار ڈونی والبرگ نے تین منٹ میں ایک سو بائیس سیلفی بنا کر عالمی ریکارڈ بنا لیا ۔امریکا کے مشہور گلوکار ڈونی والبرگ بھی سیلفی […]

امریکی گلوکار ڈونی والبرگ کا انوکھا ریکارڈ ،3منٹ میں122سیلفیاں

امریکی گلوکار ڈونی والبرگ کا انوکھا ریکارڈ ،3منٹ میں122سیلفیاں

آج کل جہاں ایک طرف نو جوانوں میں سیلفیاں لینے کا رحجان بیحدبڑھ گیا ہے وہیں نامور اسٹارز بھی اس دوڑ میں پیچھے نہیں ، امریکا کے مشہور گلوکار ڈونی والبرگ اسٹیج پر دھوم مچانے کے بعد سیلفیز کے شوق میں مبتلا ہو چکے ہیں۔ 47سالہ امریکی سنگر اور سونگ رائٹر ڈونی والبر گ نے […]

امریکی خاتون کا ٹریڈ مِل پر دوڑنے کا نیا عالمی ریکارڈ

امریکی خاتون کا ٹریڈ مِل پر دوڑنے کا نیا عالمی ریکارڈ

یوں تو کئی خواتین خود کو فٹ رکھنے کے لئے مختلف جتن کرتی نظر آتی ہیں ،تاہم امریکا میں خود کو فٹ رکھنے کی شوقین خاتون نے ورزش کرتے ہوئے عالمی ریکارڈ ہی بنا ڈالا۔ امریکا سے تعلق رکھنے والی باصلاحیت خاتون نے ورزش کرنے کی مشین ٹریڈ مل پر12گھنٹے تک دوڑکر نیا عالمی ریکارڈ […]

رگبی ٹیم کا15 سوکلو اسکرم مشین کا10 میٹر تک دھکا،عالمی ریکارڈ

رگبی ٹیم کا15 سوکلو اسکرم مشین کا10 میٹر تک دھکا،عالمی ریکارڈ

اطالوی رگبی ٹیم نے پندرہ سوکلو وزنی اسکرم مشین کو دس میٹر تک دھکا لگا کرگنیز ریکارڈ قائم کردیا ۔ اٹلی میں ہونے والے ایک شو کے دوران رگبی کے کھلاڑیوں نے چار افراد سے لدی پندرہ سو کلو وزنی اسکرم مشین کو 14اعشاریہ10سیکنڈمیں دس میٹر تک دھکا لگایا اور گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ […]

یاسر شاہ کی ٹیسٹ کرکٹ میں 100 وکٹیں مکمل، ایشوین کا ریکارڈ توڑ دیا

یاسر شاہ کی ٹیسٹ کرکٹ میں 100 وکٹیں مکمل، ایشوین کا ریکارڈ توڑ دیا

قومی کرکٹ ٹیم کے لیگ سپنر یاسر شاہ ٹیسٹ میچوں میں وکٹوں کی تیز ترین سنچری کرنے والے پہلے ایشیائی گیند باز بن گئے ہیں۔ دبئی: دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈٰیم میں ویسٹ انڈیز کیخلاف کھیلے جا رہے ڈے ایںڈ نائٹ میچ میں قومی کھلاڑیوں کی جانب سے ریکارڈ پر ریکارڈ بنانے کا سلسلہ جاری ہے۔ […]

کراچی :1636 بچوں کا استانیوں کے ساتھ ملکر انوکھا عالمی ریکارڈ

کراچی :1636 بچوں کا استانیوں کے ساتھ ملکر انوکھا عالمی ریکارڈ

کراچی میں ایک ہزار 636 بچوں نے ایک ساتھ ہاتھ دھوکر عالمی ریکارڈ قائم کردیا، گلشن اقبال میں واقع ڈپارٹمنٹل اسٹور میں ہونے والے ایونٹ میں 1636 طلبا نے شرکت کرکے بھارت کا ریکارڈ توڑ دیا۔ بھارت میں 1410 بچوں نے ریکارڈ بنایا تھا، عالمی ادارے گنیز ورلڈ ریکارڈ کی جج سباسی جیمکی نے ریکارڈ […]