counter easy hit

اسد شفیق نے گیری سوبرز کا ریکارڈ توڑدیا

Shafiq broke the record of Gary Sobers

Shafiq broke the record of Gary Sobers

برسبین: اسد شفیق نے چھٹے نمبر پر سب سے زیادہ سنچریوں کا گیری سوبرز کا ریکارڈ توڑ دیا۔

اسدشفیق نے برسبین جاری پہلے ٹیسٹ میں سنچری اسکورکی جوکہ ان کے بیٹنگ آرڈر میں چھٹے نمبر پر نویں 3 فیگر اننگز شمار ہوئی جوکہ ایک ریکارڈ ہے، انھوں نے اس معاملے میں ویسٹ انڈیز کے سابق سپر اسٹار گیری سوبرز کو پیچھے چھوڑدیا جنھوں نے چھٹے نمبر پر8 سنچریاں بنائی تھیں۔ اس بیٹنگ آرڈر پر سب سے زیادہ رنز کے معاملے میں اسد شفیق پانچویں نمبر پر ہیں اور یہ اسد شفیق کی چوتھی اننگز میں پہلی 3 فیگر اننگز ہے، اس سے قبل انھوں نے آخری باری میں دو مرتبہ نصف سینچری اسکور کی، جبگال میں 2012 میں 80 اور 2012-13 میں جوہانسبرگ میں 56 رنز کی اننگز کھیلی۔

اس سنچری اننگز سے قبل ان کی گذشتہ 7 اننگز میں ایوریج صرف 8.28 تھی جس میں تین ’ڈک‘ بھی شامل تھے۔ 382 رنز کے ساتھ پاکستان نے چوتھی اننگزمیں اپنا سابق بہترین ٹوٹل برابر کردیا، اتنے ہی رنز 2015 میں پالے کیلی میں بنائے تھے۔ اب یہ ریکارڈ گابا ٹیسٹ کے پانچویں روز ٹوٹ سکتا ہے۔

رواں دہائی میں ہدف کے تعاقب میں دومرتبہ 350 سے زائد رنز بنانے والی پاکستان دنیا کی واحد ٹیم بھی بن گئی ہے۔ اس نے گابا میں چوتھی اننگزکے بہترین اسکور کا ریکارڈ بھی توڑ دیا جوکہ انگلینڈ نے 2006-07 میں370 رنزکی صورت میں بنایا تھا۔ اب پاکستان اس وینیو پر آخری اننگز کے ٹوٹل کا نیا ریکارڈ بنارہا ہے،آسٹریلوی سرزمین پر اس سے قبل پاکستان کا چوتھی اننگز میں سب سے بڑا ٹوٹل 336 تھا جوکہ اس نے 1989-90میں میلبورن میں بنائے تھے۔ آسٹریلیا کے خلاف چوتھی اننگز کا سب سے بڑا ٹوٹل 445 ہے جوکہ بھارت نے ایڈیلیڈ میں 1977-78 میں بنایا تھا، ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے بڑا حاصل کیا جانے والا ہدف 418 ہے جوکہ ویسٹ انڈیز نے 2003 میں آسٹریلیا کے خلاف انٹیگا میں حاصل کیا تھا۔

چوتھی اننگز میں یونس خان کی ایوریج 55.42 ہے جوکہ آخری باری میں کم سے کم 1000 رنز بنانے والے 27 بیٹسمینوں میں تیسری بہترین اوسط ہے۔ یونس کے 65 رنز ایشیا سے باہر ٹیسٹ کرکٹ میں ہدف کے تعاقب میں سامنے آنے والی صرف تیسری ففٹی ہے۔ رواں برس ٹیسٹ میں صرف ایک پاکستانی بیٹسمین اظہر علی کی اوسط 50 سے زائد ہے جوکہ 52.77 ہے، ان کے بعد سمیع اسلم 40.46 کے ساتھ موجود ہیں، اظہر کے گابا میں 71 رنز ان کی چوتھی اننگز میں مسلسل دوسری ففٹی ہیں، اسسے قبل انھوں نے پاکستان کے گذشتہ ہیملٹن ٹیسٹ کی آخری اننگز میں 58 رنز بنائے تھے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website