counter easy hit

in

تھر کول ایریا میں گورانو ڈیم کی تعمیر کے خلاف احتجاج

تھر کول ایریا میں گورانو ڈیم کی تعمیر کے خلاف احتجاج

تھر کول ایریا میں گورانو ڈیم کی تعمیر کے خلاف علاقہ مکینوں کا مسلسل تین مہینے سےاحتجاج جاری ہے۔ تھر میں زہریلے پانی کے اخراج کے لئے بنائے جانے والے ڈیم کی تعمیر کے خلاف گاؤں گورانو اور دیگر دیہات کے مکینوں کےاسلام کوٹ پریس کلب کے سامنے احتجاج کو 100 دن ہوگئے ہیں ۔مظاہرین […]

چیف سیکرٹری پنجاب،آئی جی پولیس کی تنخواہوں میں ریکارڈ اضافہ

چیف سیکرٹری پنجاب،آئی جی پولیس کی تنخواہوں میں ریکارڈ اضافہ

پنجاب کےچیف سیکریٹری او ر آئی جی پولیس کی تنخواہوں میں بالترتیب چار اور پونے چار لاکھ روپے کاریکارڈ اضافہ کردیا گیاجس کے بعد دونوں بیوروکریٹس کی تنخواہیں ساڑھے پانچ لاکھ روپے سے تجاوز کر گئیں ، تنخواہوں میں اضافہ سپیریئر ایگزیکٹو الاؤنس کے تحت کیا گیا ہے۔ ملک کے سب سے بڑے صوبے پنجاب […]

بھارتی فلموں کو پاکستان میں نمائش کی اجازت مل گئی

بھارتی فلموں کو پاکستان میں نمائش کی اجازت مل گئی

 کراچی: بھارتی فلموں کو پاکستان میں نمائش کی اجازت مل گئی جس کے بعد ہریتھک روشن کی فلم’’کابل‘‘ کو جلد ہی نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا۔ بھارتی پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کی جانب سے پاکستانی فنکاروں کے کام کرنے پر پابندی کے بعد پاکستان میں بھی بھارتی فلموں کی نمائش روک دی گئی تھی اور […]

روٹی پہلے، پیسے بعد میں، مکہ المکرمہ کے بیکری مالک کا انوکھا اعلان

روٹی پہلے، پیسے بعد میں، مکہ المکرمہ کے بیکری مالک کا انوکھا اعلان

مکہ المکرمہ میں موجود اس بیکری میں شیرمال، ڈبل روٹی، پیسٹریز کے علاوہ بیکری کی مختلف اشیا انتہائی مناسب قیمت میں فروخت کی جاتی ہیں جو گاہکوں میں انتہائی مقبول ہیں۔ مکہ المکرمہ:  مکہ المکرمہ میں موجود ایک بیکری کے مالک نے سرویلیئنس کیمرے، اکاؤنٹنٹس اور کیشیئر کے جھنجھٹ سے نجات حاصل کر لی۔ بیکری […]

اب اسمارٹ فون گھرمیں خوشبو بھی پھیلائیں گے

اب اسمارٹ فون گھرمیں خوشبو بھی پھیلائیں گے

نیویارک: اب اسمارٹ فون سے گھر کے دروازے  سمیت برقی آلات کھولنا اور بند کرنا ایک عام بات ہوگئی ہے  لیکن اب ایک چھوٹے سے آلے موُڈو کے ذریعے  پوری رات گھر میں خوشبو بکھیری جاسکتی ہے۔ یہ اسمارٹ فون سے منسلک ایک چھوٹا سا ایئرفریشنر ہے جس میں خوشبو کے کارٹریج رکھے جاتے ہیں جو […]

فلپائن میں مس یونیورس مقابلے کا آغاز

فلپائن میں مس یونیورس مقابلے کا آغاز

کائنات کی حسین ترین خاتون کون ہے،یہ فیصلہ فلپائن میں ہونے جارہا ہے ،جہاں مس یونیورس مقابلے کا آغاز ہوگیا۔ مس یونیورس کا مقابلہ فلپائن شہر منیلا میں ہورہا ہے۔ کائنات کی حسین ترین خاتون ہونے کاتاج سر پر سجانے کی خواہش لئے دنیا بھر سے چھیاسی حسینائیں منیلا پہنچی ہیں۔ جن میں سے فائنل […]

لیاری میں رینجرز کا خفیہ اطلاع پر چھاپا ،اسلحہ برآمد

لیاری میں رینجرز کا خفیہ اطلاع پر چھاپا ،اسلحہ برآمد

کراچی کے علاقے لیاری میں رینجرز نے کارروائی کر کے اسلحہ کے ذخیرے کو برآمد کر لیا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ اسے شہر میں بد امنی کے لیے استعمال کیا جانا تھا۔ ترجمان رینجرزکے مطابق لیاری کے علاقے فوٹو لین میں رینجرز کی ٹارگٹیڈ کارروائی کر کے لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ […]

دیامر میں بٹو گاہ ٹاپ ، نیاٹ ویلی میں برف باری

دیامر میں بٹو گاہ ٹاپ ، نیاٹ ویلی میں برف باری

دیامر میں بٹو گاہ ٹاپ ، نیاٹ ویلی اور استور میں برف پڑ رہی ہے،مری میں ایک فٹ تک برف پڑی جبکہ چلاس میں وقفےوقفےسےبارش جاری ہے۔ ملک کے بالائی علاقوں میں شدید برف باری نے شہریوں کی مشکلات بڑھا دی ، گلگت بلتستان کے ضلع استور میں دودن سے ہلکی تیز برف باری جاری […]

موصل: فوج کے قبضے کے بعد مشرقی حصے میں اسکول کھل گئے

موصل: فوج کے قبضے کے بعد مشرقی حصے میں اسکول کھل گئے

عراق کے دوسرے بڑے شہر موصل کے مشرقی حصے پر ملکی فوج کے مکمل قبضے کے بعد تمام اسکول ایک مرتبہ پھر کھل گئے ہیں۔ مشرقی موصل کا قبضہ چھڑانے کا اعلان عراقی وزیراعظم حیدر العبادی نے چوبیس جنوری کی شام کیا تھا۔عراقی فوج اِس وقت دریائے دجلہ کے دوسری طرف کے وسیع اور گنجان […]

بلوچستان کے 10 اضلاع میں انسداد پولیو مہم ختم

بلوچستان کے 10 اضلاع میں انسداد پولیو مہم ختم

بلوچستان کے10اضلاع میں انسداد پولیو مہم ختم ہوگئی جبکہ کوئٹہ،پشین اور قلعہ عبداللہ میں مہم آج پانچویں روز بھی جاری ہے۔ ایمرجنسی آپریشن سینٹر حکام کے مطابق بلوچستان کے10اضلاع میں 23 جنوری کو شروع ہونےو الا انسداد پولیو مہم ختم ہوگئی ہے ۔ادھر کوئٹہ،پشین اور قلعہ عبداللہ میں مہم میں دو روز کی توسیع کردی […]

پرتھ میں چھوٹا طیارہ تباہ،2 افراد ہلاک

پرتھ میں چھوٹا طیارہ تباہ،2 افراد ہلاک

آسٹریلوی شہر پرتھ میں چھوٹا طیارہ دریا میں گر گر تباہ ہو گیا،حادثے میں طیارے میں سوار پائلٹ اورمسافر ہلاک ہو گیا۔ پرتھ میں آسٹریلیا کے قومی دن کی تقریبات جاری تھیں جنہیں دیکھنے کیلئے ہزاروں افراد بھی موجود تھے،اس دوران چھوٹا طیارہ دریائے سوان میں گر کر تبا ہ ہوگیا۔طیارہ گرنے کے مناظر لوگوں […]

کل جو اسمبلی میں ہوا اس کی مذمت کرتے ہیں، عمران خان

کل جو اسمبلی میں ہوا اس کی مذمت کرتے ہیں، عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کےچیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ن لیگ کو جمہوریت کی کوئی تمیزنہیں ہے،کل جو اسمبلی میں ہوا اس کی مذمت کرتے ہیں۔ ایسی اسمبلی کا کیا فائدہ، اسے بند کردیں۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ مجھے اسمبلی میں جانے کے لیے کہا […]

بلوچستان میں بارشوں سے ہلاک افراد کی تعداد 17 ہو گئی

بلوچستان میں بارشوں سے ہلاک افراد کی تعداد 17 ہو گئی

بلوچستان میں بارش اور برف باری کی حالیہ لہر کے دوران 17افراد جان بحق جبکہ اٹھارہ افراد مختلف واقعات میں زخمی ہوئے ۔ پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق صوبے میں چودہ جنوری سے 26جنوری تک بارش اور برف باری کی حالیہ لہر کے دوران مکانات کی چھتیں گرنے اور دیگر واقعات میں […]

پیرس میں ونٹر فال کلیکشن کی نمائش

پیرس میں ونٹر فال کلیکشن کی نمائش

پیرس میںجدت بھرے انداز میں 2017ء اور 2018ء کی ونٹر فال کلیکشن پیش کی گئی ۔مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے ڈیزائنرز پیرس فیشن ویک کا حصہ بنے ہیں۔ پیرس کوچیور ویک میں اٹالین فیشن ہاوس ارمانی نے بھی ونٹر فال کلیکشن پیش کی ۔اس فیشن شو کو دیکھنے ہالی ووڈ سلبرٹیز بھی آئے۔چین کی […]

اسلام آباد: گیس لیکج کے باعث گھر میں دھماکا، 5 افراد زخمی

اسلام آباد: گیس لیکج کے باعث گھر میں دھماکا، 5 افراد زخمی

اسلام آباد میں گیس کی لیکج کی وجہ سے ایک اور گھر میں دھماکا ہوا ہے۔ پی ڈبلیو ڈی میں واقع گھرمیں دھماکے کے باعث 5افراد زخمی ہو گئے۔ اسلام آباد میں دو ہفتوں کے دوران گیس لیکج کا یہ چوتھا واقعہ ہے۔پولیس کے مطابق زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ Post […]

کوکا کولا کا پاکستان میں پلانٹ لگانے کا فیصلہ

کوکا کولا کا پاکستان میں پلانٹ لگانے کا فیصلہ

کوکا کولا پاکستان میں 200ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا اور فیصل آباد، اسلام آباد کے علاقے میں نئے پلانٹ لگائے گا۔ اس سلسلہ میں گزشتہ روز پاکستان ترکی بزنس کونسل کوکا کولا سیوریج پاکستان نے3 رکنی وفد نے سرمایہ کاری بورڈ کے چیئرمین اور وزیر مملکت مفتاح اسماعیل سے ملاقات کی اور پاکستان […]

آسٹریلین اوپن: فیڈرر اور ولیمز سسٹرز فائنل میں پہنچ گئے

آسٹریلین اوپن: فیڈرر اور ولیمز سسٹرز فائنل میں پہنچ گئے

ولیمز سسٹرز آسٹریلین اوپن کے سنگلز فائنل میں پہنچ گئیں ہیں، جبکہ راجر فیڈرر نے بھی ہم وطن اسٹین سلاس وارنکا کو ہرا کر فیصلہ کن میچ کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔ جمعرات کو کھیلے جانے والے سیمی فائنل میں 36سالہ وینس نے کوکو واندے ویگے اور عالمی نمبر دو 35سالہ سرینا نے کروشیا کی مرجانا […]

چلی کے جنگلات میں لگی آگ نے آبادی کو لپیٹ میں لے لیا

چلی کے جنگلات میں لگی آگ نے آبادی کو لپیٹ میں لے لیا

چلی کے جنگلات میں لگنے والی خوفناک آگ نے آبادیوں کو بھی لپیٹ میں لے لیا، آگ کے شعلے 85 مقامات پر بھڑک اٹھے ہیں، آگ سے جھلس کر اب تک 10افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق آگ چلی کے ٹائون سینٹا اولگا تک پھیل چکی ہے جس کے باعث تقریباً […]

کراچی: 100 سے زائد افراد کے قتل میں ملوث گینگسٹر ہلاک

کراچی: 100 سے زائد افراد کے قتل میں ملوث گینگسٹر ہلاک

کراچی کےعلاقے لیاری میں مبینہ پولیس مقابلہ ہواہے جس میں سوسے زائد افراد کے قتل میں مبینہ طور پر ملوث گینگسٹرعرفان پٹھان ماراگیاہے ۔ شہر کے مختلف علاقوں سے منشیات فروشوں سمیت 4 ملزمان گرفتار کرلیے گئے جبکہ کورنگی میں ڈکیتی میں مزاحمت پر فائرنگ سے خاتون سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے۔ لیاری کے علاقے […]

تیرہ سالوں میں چین کی آبادی 1 ارب 45 کروڑ ہو جائیگی، چین

تیرہ سالوں میں چین کی آبادی 1 ارب 45 کروڑ ہو جائیگی، چین

آئندہ تیرہ برسوں میں چین کی آبادی ایک ارب پینتالیس کروڑ ہوجائے گی، اس وقت چین کی آبادی ایک ارب سینتیس کروڑ افراد پر مشتمل ہے ۔ چین میں نوجوانوں کی تعداد کم ہورہی ہے اور بوڑھے افرادکی تعداد بڑھ رہی ہے، چینی حکومت نے پچھلے سال ایک بچہ پالیسی ختم کرکے خاندانوں کو دوسرے […]

بھارت میں 24 کروڑ افراد اندھیروں میں زندگی گزارنے پر مجبور

بھارت میں 24 کروڑ افراد اندھیروں میں زندگی گزارنے پر مجبور

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی دنیا بھر میں پاکستان کی مخالفت میں اس قدر مصروف ہیں کہ بھارت کے داخلی معاملات میں اپنی نااہلی اُن کو نظر ہی نہیں آتی، اس وقت بھارت میں 24 کروڑ افراد اندھیرے میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں، یعنی پانچ کروڑ گھر بجلی سے محروم ہیں ۔ بلومبرگ کے […]

جھوٹ کا طوفان اٹھانے والوں کا کردار سب کے سامنے ہے، شہباز

جھوٹ کا طوفان اٹھانے والوں کا کردار سب کے سامنے ہے، شہباز

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہناہےکہ جھوٹ کاطوفان اٹھانےوالوں کا کردار سب کے سامنے ہے، الزامات لگانے والے غریب عوام کی قسمت کھوٹی نہ کریں، لوگ پہلے ہی بہت تنگ ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے ترکی سے طے پانے والے 100 میگاواٹ سولر پارک منصوبے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 6سینٹ سستی بجلی […]

پیرس کی سڑکوں پر بنا ڈرائیور کی مسافر بسیں آ گئیں

پیرس کی سڑکوں پر بنا ڈرائیور کی مسافر بسیں آ گئیں

پیرس کی سڑکوں پر اب ڈرائیور کے بغیر مسافر بسیں چلتی نظر آئیں گی۔ خودکار الیکٹرک منی بسیں دو ٹریک پر چلائی گئی ہیں جن میں چھ مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔ بنا ڈرائیور کی یہ بسیں دو سو میٹر کے ٹریک پر چلائی گئی ہیں جو پیرس کی مصروف سڑکوں پر جانے سے […]

مسئلہ آیا تو کچھ ملکوں کے لوگوں کو امریکا نہیں آنے دیں گے، ٹرمپ

مسئلہ آیا تو کچھ ملکوں کے لوگوں کو امریکا نہیں آنے دیں گے، ٹرمپ

نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ کچھ ملکوں کا باریکی سے جائزہ لیں گے، اگر ذرا سا بھی مسئلہ دیکھا تو ایسے ملک کے شہریوں کو امریکا نہیں آنے دیں گے۔ یہ جواب ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں صحافی کی جانب سے پوچھے گئے سوال کے […]