counter easy hit

in

اٹلی: سرکس سے بھاگنے والے ٹائیگر نے دہشت پھیلادی

اٹلی: سرکس سے بھاگنے والے ٹائیگر نے دہشت پھیلادی

اٹلی کے شہر سسلی میں سرکس سے بھاگنے والے ٹائیگر نے سڑک پر دہشت پھیلادی ۔ سرکس سے بھاگنےوالا بنگال ٹائیگر آزادانہ شہر کے سڑکوں پر گھومتا رہا جسے قابو کرنے کیلئے شارپ شوٹرز سمیت خصوصی ٹیم پہنچی ۔ حکام نے پہلے اس کو ایک فیکٹری کی پارکنگ میں روکا پھر اسے کوششیں کر کے […]

کراچی میں پاک سرزمین پارٹی کے جلسے کے انتظامات مکمل

کراچی میں پاک سرزمین پارٹی کے جلسے کے انتظامات مکمل

کراچی میں پاک سرزمین پارٹی کے جلسے کےلیے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں ،کارکنوںکی آمد کاسلسلہ بھی جاری ہے۔ پاک سرزمین پارٹی کے تحت آج جلسہ منعقد کیا جارہا ہے ، جس سے مصطفیٰ کمال و دیگر رہنما خطاب کریں گے ۔انیس قائم خانی کا کہنا ہے کہ مصطفیٰ کمال آج اہم اعلان کریں گے […]

ریاست تامل ناڈو میں بھارت سے علیحدگی کے حق میں نعرے

ریاست تامل ناڈو میں بھارت سے علیحدگی کے حق میں نعرے

نئی دلی: بھارت میں جہاں کئی ریاستوں میں علیحدگی کی تحریکیں چل رہی ہیں وہیں مودی سرکار کے عوام مخالف فیصلوں کے بعد ریاست تامل ناڈو کے شہری بھی سراپا احتجاج بن گئے اوراس دوران انہوں نے بھارت کے خلاف نعرے بھی لگائے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق جنوبی ریاست تامل ناڈو کے وزیراعلیٰ نے اسمبلی اجلاس […]

کویتی خاتون نے شوہر اور نندوں سے انتقام کیلئے 56 عورتوں اور بچوں کو زندہ جلا ڈالا

کویتی خاتون نے شوہر اور نندوں سے انتقام کیلئے 56 عورتوں اور بچوں کو زندہ جلا ڈالا

کویت سٹی: کویت میں ایک خاتون نے اپنے شوہر اور نندوں سے انتقام لینے کے لئے 56 خواتین اور بچوں کو زندہ جلا ڈالا۔ کویت کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق 3 روز قبل سزائے موت پانے والی تین خواتین کے فیصلوں پر عمل درآمد کیا گیا لیکن ان میں سے ایک خاتون نصرہ یوسف […]

کراچی: سی ٹی ڈی مقابلے میں ملزم ہلاک

کراچی: سی ٹی ڈی مقابلے میں ملزم ہلاک

کراچی کے علاقے کورنگی میں سی ٹی ڈی سے مقابلے میں ایک ملزم ہلاک ہوگیا، لیاری سے گینگ وار کا ایک ملزم دھرلیا گیا جبکہ مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائی کرکے 8 منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا۔ باغ کورنگی میں سی ٹی ڈی سے مقابلے میں ایک ملزم مارا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم […]

امریکا میں 7 مسلم ممالک کے داخلے پر پابندی کا حکم جاری

امریکا میں 7 مسلم ممالک کے داخلے پر پابندی کا حکم جاری

7 مسلم ملکوں کے افراد کی امریکا میں داخلے پر پابندی کا حکم نامہ جاری کر دیا گیا، امریکی صدر ٹرمپ نے امریکا آنےکے خواہش مند افراد کی سخت جانچ پڑتال کے آرڈر پر دست خط کر دیئے۔ ٹرمپ نے کہا کہ چھان بین کےنئےطریقوں سے انتہاپسند دہشت گردامریکانہیں آسکیں گے، اب صرف وہ لوگ […]

آسٹریلین اوپن: نڈال فائنل میں، فیڈرر سے مقابلہ ہوگا

آسٹریلین اوپن: نڈال فائنل میں، فیڈرر سے مقابلہ ہوگا

آسٹریلین اوپن میں جمعے کو مردوں کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے سیمی فائنل میں بلغاریہ کے گریگور دمتروف کو رافیل نڈال کے ہاتھوںسنسنسی خیز مقابلے کے بعد شکست ہو گئی۔ مقابلہ پانچ گھنٹے جاری رہا،پہلا سیٹ نڈال نے 6-4سےجیتا ، جبکہ دمتروف نے دوسرے سیٹ میں بھرپور کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور نڈال کو 5-7سے […]

ٹوکیو کا کیپسیول ہوٹل نوجوانوں میں بے حد مقبول

ٹوکیو کا کیپسیول ہوٹل نوجوانوں میں بے حد مقبول

مسلسل ایک شہر سے دوسرے شہر کا سفر کرنے والے افراد اکثر اوقات اپنی رہائش کے انتظامات کو لے کر شدید پریشانی کا شکار رہتے ہیں اور ہر نئی جگہ ہوٹلوں کی تلاش منہ مانگے کرائے کوفت کا باعث بن جاتے ہیں۔ اسی پریشانی کو مدِنظر رکھتے ہوئے جاپان کے دار الحکومت ٹوکیومیں ایسے کیپسول […]

افغان مہاجرین کو مردم شماری میں شامل نہ کیا جائے، مولانا شیرانی

افغان مہاجرین کو مردم شماری میں شامل نہ کیا جائے، مولانا شیرانی

اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین مولانا محمد خان شیرانی نے مطالبہ کیا ہے کہ بلوچستان میں مقیم افغان مہاجرین کو مردم شماری میں شامل نہ کیا جائے۔ حب میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ حکومت کی ذمے داری ہے کہ مردم شماری میں افغان مہاجرین کو شامل نہ کرے، یہ […]

سرگودھا: ڈسٹرکٹ اسپتال میں زیر علاج 24 سالہ لڑکی جاں بحق

سرگودھا: ڈسٹرکٹ اسپتال میں زیر علاج 24 سالہ لڑکی جاں بحق

ڈسٹرکٹ اسپتال سرگودھا میں زیر علاج لڑکی جاں بحق ہوگئی، لواحقین کا الزام ہےکہ لڑکی کی ہلاکت غلط انجکشن لگانےسے ہوئی، جس پر انھوں نے نرسوں پر تشدد کیا اور اسپتال میں توڑ پھوڑ کی، واقعے کےخلاف پیرا میڈیکل اسٹاف اورنرسوں نے ہڑتال کااعلان کردیا۔ ڈی ایچ کیو ٹیچنگ اسپتال سرگودھا میں 24سالہ لڑکی انم […]

امریکا کو 80 کی دہائی میں کہوٹہ پر بھارتی حملے کا خدشہ تھا

امریکا کو 80 کی دہائی میں کہوٹہ پر بھارتی حملے کا خدشہ تھا

امریکا کو 80 کی دہائی میں خدشہ تھا کہ بھارت پاکستان کو جوہری ہتھیار بنانے سے روکنے کے لیے کہوٹہ پر حملہ کرسکتا ہے، امریکی صدر رونالڈ ریگن نے اس بارے میں صدر جنرل ضیا الحق کو خبردار کیا تھا اور وہ بھارت کو سمجھانے کے لیے ایک ایلچی بھیجنے کا ارادہ بھی رکھتے تھے۔ […]

پاناما اسکینڈل میں کسی عام آدمی کا نام نہیں، سراج الحق

پاناما اسکینڈل میں کسی عام آدمی کا نام نہیں، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کا کہنا ہے کہ پاناما اسکینڈل میں کسی عام آدمی کا نام نہیں، صرف ان کے نام ہیں جنہوں نے اس ملک پر حکمرانی کی، اگر عدالت نے بڑے سیاست دان کو سزا دی تو ملک میں کرپشن کے دروازے بند ہو جائیں گے۔ منصورہ لاہور میں کارکنان کی […]

سائنسدان ہائیڈروجن گیس کو دھات میں تبدیل کرنے میں کامیاب

سائنسدان ہائیڈروجن گیس کو دھات میں تبدیل کرنے میں کامیاب

ہاورڈ یونیورسٹی کے سائنسدان ہائیڈروجن گیس کو دھات میں تبدیل کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں ۔ماہرین کا کہنا ہے اس سے بہت بڑی مقدار میں توانائی کو چھوٹی سی جگہ پر رکھا جا سکے گا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ایک بڑی کامیابی ہے اور مستقبل میں اس سے بہت سے نئے امکانات […]

مسلمانوں کی سخت جانچ پڑتال، امریکہ میں شدید احتجاج

مسلمانوں کی سخت جانچ پڑتال، امریکہ میں شدید احتجاج

امریکا میں سات مسلم ممالک کےشہریوں کی سخت جانچ پڑتال کے حکم نامے کے خلاف مسلم تنظیموں اور رہنماؤں کی جانب سے شدید احتجاج کیا جا رہاہے ۔ ڈیموکریٹ رہنما ڈاکٹرآصف محمود کہتے ہیں یہ حکم نامہ صرف مسلمانوں کو روکنے کے لیے بنایا گیا جس سے یہاں بسنے والے مسلم خاندان بھی متاثر ہوں گےانہوں نے […]

لوئر دیر: شہری علاقوں میں بارش، پہاڑوں پر دوبارہ برف باری

لوئر دیر: شہری علاقوں میں بارش، پہاڑوں پر دوبارہ برف باری

لوئر دیر میں شہری علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری دوبارہ شروع ہوگئی ،سوات کی وادی کالام، مالم جبہ اور دیامر کی نیاٹ ویلی،بابوسر،نانگا پربت،بٹوگا کےپہاڑوں پر بھی برف پڑ رہی ہے۔ کوئٹہ میں کہیں کہیں بادل ہیں جبکہ سردی کی شدت برقرار ہے ،پنجاب اور سندھ کے میدانی علاقوں میں ہلکی دھند […]

سیاست میں میرا مقابلہ نواز شریف سے ہے ،عمران خان

سیاست میں میرا مقابلہ نواز شریف سے ہے ،عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہسیاست میں میرا مقابلہ نواز شریف سے ہے، پرویز خٹک سے شہباز شریف کا کوئی مقابلہ نہیں، پرویز خٹک اداروں کو مضبوط کررہے ہیں اس لئے وہ ملک کے بہترین وزیراعلیٰ ہیں۔ حیات آباد پشاور میں یوتھ گیمز کے آفیشل لوگو اور ٹرافی کی رونمائی […]

چکوال میں فائرنگ، یوسی چیئرمین سمیت 3 افراد جاں بحق

چکوال میں فائرنگ، یوسی چیئرمین سمیت 3 افراد جاں بحق

چکوال میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے یو سی چیئرمین اور کونسلر سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق چکوال کے علاقے ڈنڈوت میں چیئرمین یوسی ڈنڈوت راجا ماجد، ا ن کا بھانجا ذیشان اور کونسلر طارق محمود فاتحہ خوانی کے لئے قصبہ ڈھیری جانے کے لئے کار میں سوار ہوئے تھے ،پہلے […]

عامر خان اور دپیکا مقبولیت میں سب سے آگے

عامر خان اور دپیکا مقبولیت میں سب سے آگے

بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ کا شمار فلم انڈسٹری کے مایہ ناز اداکاروں میں ہوتا ہے یہی وجہ ہے کہ انہوں نے مقبولیت میں بالی ووڈ فنکاروں کو پیچھے چھوڑدیا ہے۔ بھارت میں حال ہی میں ہونے والی ٹائم سیلیبیکس کی گزشتہ ماہ کی درجہ بندی کے مطابق مرد اداکاروں میں عامر خان جبکہ خواتین […]

جمہوریہ چیک میں کتوں کی سالانہ ریس

جمہوریہ چیک میں کتوں کی سالانہ ریس

جمہوریہ چیک میں سرد موسم سے لطف اندوز ہونے کے لیے امسال بھی کتوں کی دلچسپ ریس کا انعقادکیا گیاہے۔ اس سالانہ ریس میں حصہ لینے کیلئے یورپ بھر سے 80ٹیمیں یہاں پہنچی ہیں جس میں کتے اپنے مالکا ن کے ہمراہ برف گاڑی کھینچتے ہوئے برف سے ڈھکے پہاڑوں پر 240کلومیٹر کاطویل فاصلہ طے […]

مقامی صرافہ بازار میں سونا سستا ہوگیا.

مقامی صرافہ بازار میں سونا سستا ہوگیا.

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوںمیں نمایاں کمی کے بعد مقامی صرافہ بازار میں دو روز میں فی تولہ سونا 800 روپے اور دس گرام سونا 684 روپے سستا ہوگیا۔ آل سندھ صرافہ بازار کے صدر ہارون چاند کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 9 ڈالر کمی کے بعد 1184 ڈالر ہوگئی۔ اس […]

سن 1954 میں افغان حکومت نے انضمام کی درخواست کی تھی

سن 1954 میں افغان حکومت نے انضمام کی درخواست کی تھی

سی آئی اے کی دستاویزات میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 1954 میں افغان حکومت نے امریکا سے رابطہ کرکے پاکستان اور افغانستان کے انضمام کی درخواست کی تھی۔ دستاویزات کے مطابق اس انضمام کےلئےافغان حکومت نے پاکستان سے رابطہ کیا تھا تاہم پاکستان کو اس بارےمیں کئی شکوک و شبہات تھے۔ بتاریخ 14 اکتوبر […]

کراچی: پبلک ٹرانسپورٹ کی موجودہ صورتحال سفر کے قابل نہیں

کراچی: پبلک ٹرانسپورٹ کی موجودہ صورتحال سفر کے قابل نہیں

کراچی میں ایک ساتھ کئی سڑکوں کی تعمیر و مرمت کا کام جاری ہونے کے باعث پبلک ٹرانسپورٹ کی موجودہ صورتحال کسی طور بھی سفر کے قابل نہیں ہے۔ کراچی میں گرین لا ئن، اورنج لائن منصوبوں پر گزشتہ سال کام کا آغاز ہواجوتیزی سےجاری ہے۔ رواں برس سرکلر ریلوے کے آغاز کی بھی نوید […]

شکر گڑھ میں باپ نے2 بیٹیاں نالے میں پھینک دیں

شکر گڑھ میں باپ نے2 بیٹیاں نالے میں پھینک دیں

شکر گڑھ میں باپ نے2بیٹیاں نالے میں پھینک دیں نارووال میں سفاک باپ نے اپنی دو بچیوں کو نالے میں پھینک دیا۔ ایک بچی جاں بحق ہوگئی جبکہ دوسری کو بچالیا گیا۔پولیس کے مطابق امجد نامی شخص گھر سےبچیوں کو برگر کھلانے کے بہانے لے کر گیا اور جب واپس آیا تو بچیاں ساتھ نہیں […]

کشمور میں آپریشن، ڈاکوؤں کے مزید ٹھکانے نذر آتش

کشمور میں آپریشن، ڈاکوؤں کے مزید ٹھکانے نذر آتش

کشمور کچے کے علاقے گھبلو میں پولیس کا ڈاکوؤں کے خلاف 9 ویں روز بھی آپریشن جاری ہے،پولیس نے آج ڈاکوؤں کے مزید 5 ٹھکانوں کو آگ لگادی۔ ایس ایس پی فدا حسین جانوری کے مطابق کچے کے علاقے میں پولیس آپریشن جار ی ہے،کچے کے علاقے سے 4 مشتبہ افراد کو حراست میں لےکر […]