چلی کے جنگلات میں لگنے والی خوفناک آگ نے آبادیوں کو بھی لپیٹ میں لے لیا، آگ کے شعلے 85 مقامات پر بھڑک اٹھے ہیں، آگ سے جھلس کر اب تک 10افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق آگ چلی کے ٹائون سینٹا اولگا تک پھیل چکی ہے جس کے باعث تقریباً 1500 مکانات جل چکے ہیں،

Fire swept away in the forests to all population
85 مختلف مقامات پر لگنے والی آگ نے چار لاکھ انہتر ہزار پانچ سو ایکڑ رقبہ لپیٹ میں لے لیا ہے۔شہر کے میئر کا کہنا ہے آگ کی شدت کے باعث فائر سروس بھی سینٹا اولگا ٹائون چھوڑ گئی ہے، فرانس، امریکا،پرو اور میکسیکو کی جانب سے آگ بجھانے میں مدد فراہم کی جارہی ہے۔








