کراچی کےعلاقے لیاری میں مبینہ پولیس مقابلہ ہواہے جس میں سوسے زائد افراد کے قتل میں مبینہ طور پر ملوث گینگسٹرعرفان پٹھان ماراگیاہے ۔ شہر کے مختلف علاقوں سے منشیات فروشوں سمیت 4 ملزمان گرفتار کرلیے گئے جبکہ کورنگی میں ڈکیتی میں مزاحمت پر فائرنگ سے خاتون سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے۔

Karachi killed more than 100 gangster involved in killing people
لیاری کے علاقے سنگولین میں آج ہونے والے کریکر حملے کے بعد پولیس نے مشتبہ ملزمان کی موجودگی کی اطلاعات پر سرچ آپریشن کیا ۔ ملزمان نے پولیس کو دیکھ کرفائرنگ کردی ، جوابی فائرنگ سے گینگ وار کا ملزم عرفان پٹھان مارا گیا ، پولیس کے مطابق ملزم متعدد قتل کی وارداتوں میں مطلوب تھا۔ادھر نیو کراچی سیکٹر 11 اور شاہراہ نورجہاں کے قریب پولیس مقابلوں میں دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار ہوئے جبکہ شاہ لطیف ٹاؤن سے 4 منشیات فروشوں کو پولیس نے گرفتار کرلیا، اسٹیل ٹاؤن اور بفرزون میں گھر سے دو افراد کی لاشیں ملیں ہیں۔ پولیس کے مطابق کورنگی نمبر 5 میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے ایک خاتون سمیت دو افراد زخمی ہوگئے ۔








