پاکستان تحریک انصاف کےچیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ن لیگ کو جمہوریت کی کوئی تمیزنہیں ہے،کل جو اسمبلی میں ہوا اس کی مذمت کرتے ہیں۔ ایسی اسمبلی کا کیا فائدہ، اسے بند کردیں۔

That happened in the NA yesterday we Condemn , Imran Khan
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ مجھے اسمبلی میں جانے کے لیے کہا جاتا ہے،کل اسمبلی میں ایک کو پکڑ کر ن لیگ کے دس دس لوگ مار رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے غنڈوں نے کل دلیری دکھائی اورکل جو اسمبلی میں ہوا،ن لیگ نے پہلی بار ایسا نہیں کیا۔ن لیگ کو جمہوریت کا سبق ڈکٹیٹرنے سکھایا تھا،ان کا فاشسٹ مائنڈ سیٹ ہے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ جمہوریت میں وزیراعظم عوام کوجوابدہ ہوتاہے، اگلے الیکشن میں 62 اور63 پرعمل درآمد کرایا جائے، قطری کےخط دکھانےپرنوازشریف کوجیل میں ڈال دیناچاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ ن لیگ اسمبلی میں نوازشریف کی کرپشن بچارہی ہے،ہمیں نہ اسمبلی میں انصاف ملا نہ الیکشن کمیشن سے، اس لیے ہم سڑکوں پرآئے۔








