counter easy hit

in

کبیروالا: کینال میں گرنے والی گاڑی لاشوں سمیت نکال لی گئیں

کبیروالا: کینال میں گرنے والی گاڑی لاشوں سمیت نکال لی گئیں

کبیروالا کے سیدھنائی کینال میں 2 روز قبل گاڑی گر گئی تھی، ریسکیو اہلکاروں نے ڈوبنے والے 3افراد کی لاشیں اورگاڑی نکال لی ہے۔ کبیروالا کے نواحی علاقہ بٹہ کوٹ سدھنائی کینال میں 2 روز قبل رات کوگاڑی گرگئی تھی جس میں سوار تینوں افراد بھی ڈوب گئے تھے۔ ڈرائیور گوجرانوالہ سے جعفر اور پرویز […]

چین پاکستان میں فوجی اڈا قائم کرسکتا ہے، امریکی محکمہ دفاع

چین پاکستان میں فوجی اڈا قائم کرسکتا ہے، امریکی محکمہ دفاع

امریکی محکمہ دفاع کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ چین مستقبل قریب میں ممکنہ طور پر پاکستان میں بھی اپنا فوجی اڈا قائم کرے گا۔ امریکی محکمہ دفاع کی کانگریس کو سالانہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چین نے افریقی ملک جبوتی میں فوجی اڈا قائم کیا، اس کے بعد چین سمندر […]

سعودی عرب میں گائے اور کھوتی کہنے پر بیوی نے شوہر کیخلاف مقدمہ کردیا

سعودی عرب میں گائے اور کھوتی کہنے پر بیوی نے شوہر کیخلاف مقدمہ کردیا

 ریاض: سعودی عرب میں گائے اور کھوتی کہنے پر ایک خاتون نے اپنے شوہر کیخلاف مقدمہ دائر کرا دیا۔ سعودی عرب پینل کورٹ نے ضلعے کے میئر کو سرکاری طور پر ایک خط لکھا ہے جس میں ان سے کہا گیا ہے کہ وہ اس کے شوہر کو آئندہ پیشی کے موقع پر عدالت میں طلب […]

ایران میں پارلیمنٹ اور امام خمینی کے مزار پر خودکش حملے

ایران میں پارلیمنٹ اور امام خمینی کے مزار پر خودکش حملے

تہران: ایران کی پارلیمنٹ اور امام خمینی کے مزار پر حملہ آوروں کی فائرنگ اور خودکش دھماکوں کے نتیجے میں کم از کم دوافراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ غیر ملکی خبر ایجنسیوں کے مطابق ایران کے دارالحکومت تہران میں مسلح حملہ آوروں نے پارلیمنٹ میں گھس کر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں گارڈ ہلاک اور 5 افراد زخمی […]

بھارت میں احتجاجی کسانوں پر پولیس کی فائرنگ سے 6 افراد ہلاک

بھارت میں احتجاجی کسانوں پر پولیس کی فائرنگ سے 6 افراد ہلاک

نئی دہلی: دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کا دعویٰ رکھنے والے بھارت کی وسطی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر مندسور میں احتجاج کرنے والے کسانوں پر پولیس کی فائرنگ سے 6 کسان ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ احتجاج کرنے والے کسان اپنی فصلوں کی بہتر قیمت دینے اور قرضوں میں رعایت کا مطالبہ کررہے تھے۔ […]

آسٹریلیا میں بھی داعش کا حملہ، ایک شخص ہلاک

آسٹریلیا میں بھی داعش کا حملہ، ایک شخص ہلاک

میلبورن: آسٹریلیا کے شہر ملبورن میں مسلح نوجوان نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو ہلاک کر دیا جب کہ واقعے کی ذمہ داری داعش نے قبول کر لی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق میلبورن میں برائیٹن کے پوش علاقے کی عمارت میں حملہ آور نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کر کے […]

سعودی عرب کیلئے پروازیں بند ہونے پر سیکڑوں پاکستانی زائرین قطر میں پھنس گئے

سعودی عرب کیلئے پروازیں بند ہونے پر سیکڑوں پاکستانی زائرین قطر میں پھنس گئے

دوحہ: قطر کی پروازوں کیلئے سعودی سرحدیں بند ہونے کے باعث قطر ایئرویز سے عمرے پر جانے والے سیکڑوں پاکستانی معتمرین دوحہ ائیرپورٹ پر پھنس گئے۔ پاکستانی زائرین کو دوحہ ائرپورٹ سے جدہ اور مدینہ روانہ ہونا تھا تاہم پرواز کی اجازت نہ ملنے کی وجہ سے وہ کئی گھنٹوں سے ائرپورٹ پر محصور ہیں۔ مسافروں […]

رمضان میں ہر صورت صارفین کو بجلی فراہمی کے اقدامات کیے جائیں، وزیراعظم

رمضان میں ہر صورت صارفین کو بجلی فراہمی کے اقدامات کیے جائیں، وزیراعظم

 اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف کا کہنا وزیراعظم نوازشریف نے لوڈ شیڈنگ مینجمنٹ پرعدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ رمضان المبارک میں ہرصورت صارفین کوبجلی فراہمی کے اقدامات کیے جائیں۔ اسلام آباد میں وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت کابینہ کی توانائی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف، احسن اقبال، مریم اورنگزیب […]

ملتان میں بیٹے نے ماں کو قتل کر دیا

ملتان میں بیٹے نے ماں کو قتل کر دیا

ملتان میں بیٹے نے مبینہ طور پر گولیاں مار کر اپنی ماں کو قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ ملتان کے پولیس اسٹیشن مخدوم رشید کے علاقہ گارڈن ٹاؤن میں پیش آیا جہاں کامران نامی 26 سالہ نوجوان نے اپنی بیوہ والدہ کوثر پروین کو گولی ماری اور فرار ہو گیا۔ پولیس نے واقعہ […]

لاہور ہائیکورٹ میں ججز کی تعداد بڑھانے سے متعلق کیس کی سماعت

لاہور ہائیکورٹ میں ججز کی تعداد بڑھانے سے متعلق کیس کی سماعت

لاہور ہائیکورٹ نے ججز کی تعداد بڑھانے کیلئے درخواست پر حکومتی موقف کے بعد جواب الجواب مانگ لیا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عاطر محمود نے ایم ایچ مجاہد کی درخواست پر سماعت کی جس میں ہائیکورٹ کے ججز کی تعداد کے بارے میں نشاندہی کی گئی۔سماعت کے دوران وفاقی حکومت نے جواب داخل کرا […]

پشاور: بنوں سپیشل پولیس فورس کے برطرف اہلکاروں کا احتجاج

پشاور: بنوں سپیشل پولیس فورس کے برطرف اہلکاروں کا احتجاج

برطرف اہلکاروں نے جناح پارک میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور صوبائی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔ پشاور: پشاورمیں بنوں سپیشل پولیس فورس کے برطرف اہلکار سراپا احتجاج بن گئے ، برطرف اہلکاروں نے جناح پارک میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور صوبائی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔برطرف ملازمین نے جناح پارک سے صوبائی اسملبی […]

ہنگامہ آرائی مقدمے میں ذوالفقارمرزا اور دیگر ملزمان باعزت بری

ہنگامہ آرائی مقدمے میں ذوالفقارمرزا اور دیگر ملزمان باعزت بری

کراچی: ماتحت عدالت نے سابق وزیر داخلہ سندھ ڈاکٹرذوالفقار مرزا اور دیگر کو پولیس کی بکتر بند پر چڑھ کر ہنگامہ آرائی کے مقدمے میں بری کردیا ہے۔ ذوالفقار مرزا اوران کے ساتھیوں پر الزام تھا کہ انہوں نے کراچی کے آرام باغ تھانے کی حدود میں پولیس کی بکتر بند گاڑی پر چڑھ کر ہنگامہ […]

سندھ بھر میں رینجرز کے ہیٹ اسٹروک سینٹرز قائم

سندھ بھر میں رینجرز کے ہیٹ اسٹروک سینٹرز قائم

گرمی کی شدت کے پیش نظر رینجرز نے کراچی سمیت پورے سندھ میں ہیٹ اسٹروک سینٹرز قائم کر دیئے ۔ ڈی جی رینجرز کی ہدایت پر اندرون سندھ تمام سیکٹرز اور ونگزز کی جانب سے سکھر، نواب شاہ، سردار گڑھ، میر پور ماتھیلو، گھوٹکی، سانگھڑ، شہداد پور، تھر کے دور افتاد گاؤں، جام شورو، مٹھی، […]

امریکا دنیا بھر کے انتخابات میں براہ راست مداخلت کرتا ہے، روسی صدر

امریکا دنیا بھر کے انتخابات میں براہ راست مداخلت کرتا ہے، روسی صدر

روسی صدر ولادی میرپیوتن نے ایک مرتبہ پھر امریکی صدارتی انتخابات میں روسی مداخلت کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا دنیا بھر کے انتخابات میں براہ راست مداخلت کرتا ہے۔ این بی سی نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے روسی صدر کا کہنا تھا کہ امریکی صدارتی انتخابات کے دوران ڈیموکریٹک پارٹی کی ای […]

پاکستان میں نئے عزم کے ساتھ یوم ماحولیات کا انعقاد

پاکستان میں نئے عزم کے ساتھ یوم ماحولیات کا انعقاد

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں نئے عزم کے ساتھ عالمی یوم ماحولیات منایا جارہا ہے ۔ماہرین کے مطابق پاکستان ماحولیاتی آلودگی تو بہت ہی کم پیدا کرتا ہے لیکن دنیا کا آٹھواں ملک ہے جو ماحولیاتی آلودگی سے سب سے زیادہ متاثر ہے۔ جامعہ کراچی کے شعبہ ماحولیات سے گزشتہ 27 سالوں سے وابستہ […]

سندھ میں 960 ارب روپے سے زائد کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا

سندھ میں 960 ارب روپے سے زائد کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ آج آئندہ مالی سال کیلئے 960 ارب سے زائد کا بجٹ پیش کریں گے۔ ترقیاتی بجٹ کا تخمینہ 347 ارب روپے لگایا گیا ہے جبکہ 28 ارب 30 کروڑ کے نئے ٹیکس لگانے کی تجویز متوقع ہے۔ کراچی: گورنر سندھ نے سندھ اسمبلی کا اجلاس آج طلب کر لیا […]

نئے بجٹ میں کراچی کے لئے زبردست پیکج رکھا گیا ہے، وزیراعلیٰ سندھ

نئے بجٹ میں کراچی کے لئے زبردست پیکج رکھا گیا ہے، وزیراعلیٰ سندھ

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ نئے بجٹ میں کراچی کے لئے ایک زبردست پیکج دے رہے ہیں جبکہملازمین کی تنخواہوں میں بھی وفاق کی نسبت بہتر اضافہ کریں گے۔   سندھ کابینہ کا بجٹ اجلاس وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت ہوا، اجلاس میں تمام صوبائی وزرا، چیف سیکرٹری، […]

گوجرہ میں محبت کی ناکامی پر لڑکے اور لڑکی نے خود کشی کرلی

گوجرہ میں محبت کی ناکامی پر لڑکے اور لڑکی نے خود کشی کرلی

گوجرہ: بوسال مصور میں محبت کی ناکامی پر لڑکے اور لڑکی نے زہریلی گولیاں کھا خود کشی کرلی۔ گوجرہ کے علاقے بوسال مصور میں محبت کی ناکامی پرلڑکے اورلڑکی نے زہریلی گولیاں کھا کرخود کشی کرلی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس فوری طور پر جائے وقوعہ پہنچی اور لاشوں کو اسپتال منتقل کیا۔ پولیس کا کہنا ہے […]

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی جاری، مزید 4 نوجوان شہید

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی جاری، مزید 4 نوجوان شہید

 سری نگر: مقبوضہ کشمیر کے علاقے بانڈی پورہ میں بھارت نے تازہ ترین ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مزید چار کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا، جب کہ راجوڑی کے علاقے میں ایک بھارتی فوجی نے خودکشی کرلی۔ بھارتی پولیس نے دعویٰ کیا کہ ان نوجوانوں نے سمبل کے علاقے میں بھارتی نیم فوجی فورس […]

قاری فاروق احمد سابقہ چیف آرگناءزر پی پی پی کا ڈاءریکٹر منہاج القرآن فرانس انٹرنیشنل علامہ حسن میر قادری کی خوشدامن کے انتقال پر اظہار افسوس اور فاتحہ خوانی

قاری فاروق احمد سابقہ چیف آرگناءزر پی پی پی کا ڈاءریکٹر منہاج القرآن فرانس انٹرنیشنل علامہ حسن میر قادری کی خوشدامن کے انتقال پر اظہار افسوس اور فاتحہ خوانی

قاری فاروق احمد سابقہ چیف آرگناءزر پی پی پی کا ڈاءریکٹر منہاج القرآن فرانس انٹرنیشنل علامہ حسن میر قادری کی خوشدامن کے انتقال پر اظہار افسوس اور فاتحہ خوانی پیرس(یس اردو نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے سابقہ چیف آرگنائزر قاری فاروق احمد فاروقی نے ڈایریکٹر منہاج القرآن فرانس انٹرنیشنل علامہ حسن میر قاردری سے […]

بھارت سے میچ میں کوہلی کی وکٹ حاصل کرنا سب سے اہم ہوگا، شاہد آفریدی

بھارت سے میچ میں کوہلی کی وکٹ حاصل کرنا سب سے اہم ہوگا، شاہد آفریدی

نئی دہلی: آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی میں انڈیا اور پاکستان کے درمیان اتوار کو شیڈول میچ میں ویرات کوہلی کی وکٹ اہمیت کی حامل ہوگی۔ ایجبیسٹن میں ہونے والے میچ پر دونوں ملکوں کی عوام پرجوش ہے، اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے اس موقع پر آئی سی سی ویب سائٹ کیلیے […]

جرمنی میں دہشت گردی کے خطرے پر پولیس نے میوزک کنسرٹ منسوخ کرا دیا

جرمنی میں دہشت گردی کے خطرے پر پولیس نے میوزک کنسرٹ منسوخ کرا دیا

برلن: جرمنی میں دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر پولیس نے اوپن ائر میوزک کنسرٹ منسوخ کرادیا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق جرمنی کے علاقے نربرگ میں ’راک ایم رنگ‘ کنسرٹ ہونے جارہا تھا تاہم کنسرٹ میں دہشت گردی کے حملے کی منصوبہ بندی سے متعلق اطلاعات ملنےپر پولیس نے کنسرٹ کے منتظمین کو […]

جنوبی سوڈان میں خسرہ کے ٹیکے سے 15 بچے ہلاک

جنوبی سوڈان میں خسرہ کے ٹیکے سے 15 بچے ہلاک

جوبا: جنوبی سوڈان میں  خسرہ سے بچاؤ کی ویکسی نیشن مہم کے دوران  15 بچے ہلاک جب کہ 32 کی حالت بگڑ گئی۔ کاپوٹا کے علاقے میں خسرہ کی ویکسینیشن مہم میں 300 بچوں کو ٹیکے لگائے گئے جن میں سے 15 ہلاک اور 32 بیمار ہوگئے۔ حکام نے بچوں کی اموات کی تحقیقات کے بعد بتایا کہ ان […]

حسین نواز پاناما جے آئی ٹی کے سامنے چوتھی بار پیش ہوگئے

حسین نواز پاناما جے آئی ٹی کے سامنے چوتھی بار پیش ہوگئے

 اسلام آباد: پاناما کیس میں حسین نواز جےآئی ٹی کے سامنے آج چوتھی بار پیش ہوگئے۔ وزیراعظم کے بڑے بیٹے حسین نوازآج پاناما کیس میں بننے والی جے آئی ٹی کے سامنے چوتھی بارپیش ہوگئے جب کہ جے آئی ٹی نے وزیرخزانہ اسحاق ڈار کو بھی آج طلب کیا ہے۔ گزشتہ روزوزیراعظم کے چھوٹے صاحبزادے حسن نواز نے […]