counter easy hit

نئے بجٹ میں کراچی کے لئے زبردست پیکج رکھا گیا ہے، وزیراعلیٰ سندھ

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ نئے بجٹ میں کراچی کے لئے ایک زبردست پیکج دے رہے ہیں جبکہملازمین کی تنخواہوں میں بھی وفاق کی نسبت بہتر اضافہ کریں گے۔  

Tremendous package has been placed in the new budget for Karachi, CM Sindh

Tremendous package has been placed in the new budget for Karachi, CM Sindh

سندھ کابینہ کا بجٹ اجلاس وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت ہوا، اجلاس میں تمام صوبائی وزرا، چیف سیکرٹری، چئیرمین پی اینڈ ڈی اور صوبائی سیکرٹریز نے شرکت کی۔ اجلاس میں سیکرٹری فنانس حسن نقوی نے بجٹ پر بریفنگ دی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے 1043 ارب، 18 کروڑ اور 56 لاکھ روپے کی صوبائی بجٹ کی تجاویز کی منظوری دی جب کہ آئندہ مالی سال کے لئے فائنانس بل اور بجٹ سمری پر دستخط بھی کردیئے۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ نئے بجٹ میں تعلیم کو اولین ترجیح حاصل ہے اور اس کے ساتھ صحت اور امن و امان کی صورتحال بھی ترجیحات میں شامل ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نئے سال میں ایک اور زبردست پیکج کراچی کے لئے ہوگا جب کہ سیکرٹریٹ ملازمین کے لئے بھی میرے پاس ایک بہت بڑی خوشخبری ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہم نے صوبائی وصولیوں کا ہدف حاصل کرلیا ہے  نئے سال میں روزگار کے بے پناہ مواقع فراہم کررہے ہیں اور ملازمین کی تنخواہوں میں وفاق کے مقابلے میں بہتر اضافہ کریں گے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website