counter easy hit

جنوبی سوڈان میں خسرہ کے ٹیکے سے 15 بچے ہلاک

جوبا: جنوبی سوڈان میں  خسرہ سے بچاؤ کی ویکسی نیشن مہم کے دوران  15 بچے ہلاک جب کہ 32 کی حالت بگڑ گئی۔

15 children died of measles vaccine in South Sudan

15 children died of measles vaccine in South Sudan

کاپوٹا کے علاقے میں خسرہ کی ویکسینیشن مہم میں 300 بچوں کو ٹیکے لگائے گئے جن میں سے 15 ہلاک اور 32 بیمار ہوگئے۔ حکام نے بچوں کی اموات کی تحقیقات کے بعد بتایا کہ ان بچوں کو ایک ہی سرنج سے ویکسین دی گئی جسے جراثیم سے پاک نہیں کیا گیا تھا۔ یہ بات بھی سامنے آئی کہ ویکسین صحیح طور پر محفوظ نہیں کی گئی تھی۔ پندرہ بچوں کو انجکشن لگایا تو دوا کا ری ایکشن ہونے سے انہیں شدید انفیکشن ہوگیا جس کے نتیجے میں ان کی موت واقع ہوگئی۔جنوبی سوڈان کے وزیر صحت نے بتایا کہ ویکسینیشن کرنے والی ٹیم بھی نااہل اور غیر تربیت یافتہ تھی۔

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال یونیسیف نے جنوبی سوڈان میں رواں سال 12 لاکھ بچوں کو خسرہ سے بچاؤ کے ٹیکے لگانے کا منصوبہ بنایا ہے

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website