counter easy hit

جرمنی میں دہشت گردی کے خطرے پر پولیس نے میوزک کنسرٹ منسوخ کرا دیا

برلن: جرمنی میں دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر پولیس نے اوپن ائر میوزک کنسرٹ منسوخ کرادیا۔

Police canceled music concert because terrorist threat in Germany

Police canceled music concert because terrorist threat in Germany

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق جرمنی کے علاقے نربرگ میں ’راک ایم رنگ‘ کنسرٹ ہونے جارہا تھا تاہم کنسرٹ میں دہشت گردی کے حملے کی منصوبہ بندی سے متعلق اطلاعات ملنےپر پولیس نے کنسرٹ کے منتظمین کو شو بند کرنے کا حکم دیا اور وہاں موجود تمام شرکا کو منظم انداز میں قریبی محفوظ مقام پر منتقل کرادیا۔ پولیس نے جاری کردہ بیان میں کہا کہ کنسرٹ میں حملے سے متعلق ٹھوس خفیہ معلومات ملی تھی۔ مانچسٹر میں کنسرٹ میں خودکش حملے کی وجہ سے جرمنی میں اس کنسرٹ کے سیکورٹی انتظامات میں تبدیلیاں کی گئیں اور پولیس اہلکاروں کی تعداد بڑھا کر 1200 کردی گئی تھی۔ یاد رہے کہ 26 مئی کو برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں کنسرٹ میں بم دھماکے سے 22 افراد ہلاک اور 60 سے زائد زخمی ہوگئے تھے، جس کے نتیجے میں یورپ بھر میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website