counter easy hit

have

راول ڈیم میں زہر ملانے سے ہزاروں مچھلیاں ہلاک، مقدمہ درج

راول ڈیم میں زہر ملانے سے ہزاروں مچھلیاں ہلاک، مقدمہ درج

راولپنڈی: راول ڈیم میں زہر ملانے سے ہزاروں مچھلیاں ہلاک ہوگئیں جب کہ انسانی جانوں کو بھی خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔ راول ڈیم کے پانی میں مافیا نے زہر ملادیا جس سے تین روز کے دوران ہزاروں مچھلیاں ہلاک ہوگئیں۔ واقعہ کا مقدمہ محکمہ فشریز کی مدعیت میں تھانا سیکرٹریٹ میں درج کرلیا گیا ہے۔ ایف […]

وزیراعظم کے پاس یو اے ای کا ورک ویزہ شرمناک ہے؟ عمران خان

وزیراعظم کے پاس یو اے ای کا ورک ویزہ شرمناک ہے؟ عمران خان

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان ہوتے ہوئے نواز شریف کے پاس متحدہ عرب امارات کا ورک ویزہ ہونا شرمناک ہے۔ عمران خان نے اپنے ٹوئٹر بیان میں کہا کہ وزیر اعظم پاکستان ہوتے ہوئےیو اے ای کا ورک ویزہ رکھنے پر قوم کو شرمندہ کیا گیا، نواز شریف […]

فلموں کی ناکامی کے بعد بڑی غلطیوں کو سدھار لیا ہے، کترینہ کیف

فلموں کی ناکامی کے بعد بڑی غلطیوں کو سدھار لیا ہے، کترینہ کیف

بالی وڈ میں باربی ڈول  کے نام سے مشہور اداکارہ کترینہ کیف کا کہنا ہےکہ میری کچھ بڑی فلموں نے باکس آفس پر کامیابی حاصل نہیں کی لیکن اب ناکامی کے بعد میں نے بڑی غلطیوں کو سدھار لیا ہے۔ اداکارہ کترینہ طویل عرصہ رنبیر سے معاشقے کے باعث خبروں کی زینت بنی رہیں اور یہی […]

عمران خان نااہلی کیس؛ تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کا رویہ متعصب قرار دے دیا

عمران خان نااہلی کیس؛ تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کا رویہ متعصب قرار دے دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے سپریم کورٹ میں عمران خان کی نااہلی سے متعلق کیس میں الیکشن کمیشن کا رویہ متعصبانہ قرار دے دیا ہے۔ سپریم کورٹ میں عمران خان نااہلی کیس پر تحریک انصاف کی جانب سے الیکشن کمیشن کے جواب پر اپنا جواب  جمع کرادیا گیا ہے۔جس میں کہا گیا ہے کہ الیکشن […]

پاکستان سے طالبان اور دیگر دہشت گرد گروپوں کا خاتمہ کر دیا گیا ہے، دفتر خارجہ

پاکستان سے طالبان اور دیگر دہشت گرد گروپوں کا خاتمہ کر دیا گیا ہے، دفتر خارجہ

اسلام آباد: ترجمان دفترخارجہ نفیس زکریا کا کہنا ہے کہ پاکستان سے طالبان اور دہشت گردی کے دیگر تمام نیٹ ورکس کا خاتمہ کردیا گیا ہے کالعدم حقانی گروپ افغانستان سے چلایا جارہا ہے۔ ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان دفترخارجہ نفیس زکریا کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کی […]

آسٹریلیا کے 200 سے زائد کرکٹرز بے روزگار ہوگئے

آسٹریلیا کے 200 سے زائد کرکٹرز بے روزگار ہوگئے

کرکٹ آسٹریلیا اور ملک کے کرکٹ کھلاڑیوں کے درمیان نئے معاہدے کو تسلیم کیے جانے کی ڈیڈلائن گزر جانے کے بعد 200 سے زائد سینئر کرکٹرز عملی طور پر بے روزگار ہوگئے۔ کرکٹ آسٹریلیا اور کھلاڑیوں کے درمیان حالیہ معاہدہ 30 جون کو ختم ہوگیاجبکہ کوئی نیا معاہدہ ابھی تک طے نہیں پایا جاسکا۔ کھلاڑیوں […]

محمد حفیظ اورجنید خان کا وطن واپسی پر شاندار استقبال

محمد حفیظ اورجنید خان کا وطن واپسی پر شاندار استقبال

لاہور: چیمپئنز ٹرافی کے فاتح قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے اور محمد حفیظ اور جنید خان کا بھی وطن پہنچنے پر شاندار استقبال کیا۔ قومی ٹیم کے مڈل آرڈربلے باز محمد حفیظ لاہور پہنچے تو ایئرپورٹ پر ان کے بیٹے، بیٹی اور رشتہ داروں سمیت شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد […]

زندگی بھر اصولوں پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا، نعمان اعجاز

زندگی بھر اصولوں پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا، نعمان اعجاز

لاہور: اداکار نعمان اعجاز نے کہا ہے کہ انسان کی کامیابی میں اصول بنیادی کردار ادا کرتے ہیں ۔ میں نے زندگی بھراصولوں پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا۔ اپنے ایک انٹر ویو میں نعمان اعجاز نے کہا کہ شرط یہ ہے کہ اس کے ارادے پختہ ہوں ، میں نے فلم، ٹی وی اور تھیٹر میں […]

شریف برادران نے خود اپنے پاؤں پر کلہاڑی ماری ہے،خورشید شاہ

شریف برادران نے خود اپنے پاؤں پر کلہاڑی ماری ہے،خورشید شاہ

سکھر: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ پاناما معاملے پر شریف برادران نے خود اپنے پاؤں پر کلہاڑی ماری ہے.  سکھر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ پاکستان کی کوئی خارجہ پالیسی نہیں، سپر پاور پاکستان سے کھیل رہے ہیں، قطر ناصرف ہمارا برادر […]

روسی ہیکرز کا امریکا میں بجلی کے نظام کو تباہ کرنے کا منصوبہ

روسی ہیکرز کا امریکا میں بجلی کے نظام کو تباہ کرنے کا منصوبہ

واشنگٹن ڈی سی: امریکا میں سائبر سیکیوریٹی ماہرین نے الزام لگایا ہے کہ روسی حکومت کی سرپرستی میں وہاں کے ہیکرز نے ایک ایسا ’’سائبر ہتھیار‘‘ بنا لیا ہے جو بجلی گھروں میں نصب کمپیوٹروں کو نشانہ بنا کر بجلی کی پیداوار اور ترسیل کا نظام درہم برہم کر کے پورے امریکا کو اندھیرے میں ڈبو […]

وزیراعظم کے اثاثوں میں کمی جبکہ عمران خان کے پاس گاڑی نہیں، الیکشن کمیشن

وزیراعظم کے اثاثوں میں کمی جبکہ عمران خان کے پاس گاڑی نہیں، الیکشن کمیشن

 اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے ارکان پارلیمنٹ کے سال 2016 کے مالی گوشوارے جاری کردیئے ہیں جس کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کے اثاثوں میں کمی واقع ہوئی ہے جبکہ عمران خان کے زیر استعمال کوئی ذاتی گاڑی نہیں ہے۔ الیکشن کمیشن نے ارکان پارلیمنٹ کے 2016 کے مالی گوشواروں کی فہرست جاری کر دی ہے […]

جون 17یوم شہدائے ماڈل ٹائون، تہذیب کے مقدس چہرے پر ایک بیہانک تمانچہ، ہماری کمزوری پر امن اور مہذب جنگ مگر ہمیں انصاف اور اپنی قیادت پر ایسے یقین ہے جیسے توحید اور یوم عدل پر، ایم سلمان اسلم چوہدری

جون 17یوم شہدائے ماڈل ٹائون، تہذیب کے مقدس چہرے پر ایک بیہانک تمانچہ، ہماری کمزوری پر امن اور مہذب جنگ مگر ہمیں انصاف اور اپنی قیادت پر ایسے یقین ہے جیسے توحید اور یوم عدل پر، ایم سلمان اسلم چوہدری

پیرس، 12 جون۔ چیف آرگنائزر پاکستان عوامی تحریک فرانس ایم سلمان اسلم چوہدری کا کہنا تھا کہ جس ملک میں دن دہارے پوری دنیا کے سامنے سو افراد کو گولیاں ماری جائیں جس کی نتیجے میں 14 افراد ہلاک ہو جائیں جن میں اِس دھرتی کی دو حاملہ بیٹیاں بھی شامل ہوں اور گولیاں بہنوں […]

شہنشاہ غزل مہدی حسن کو مداحوں سے بچھڑے پانچ سال بیت گئے

شہنشاہ غزل مہدی حسن کو مداحوں سے بچھڑے پانچ سال بیت گئے

مہدی حسن کے گائے ہوئے گیتوں کی چاشنی آج بھی سروں کی محفلوں کی جان سمجھی جاتی ہے۔ لاہور: شہنشاہِ غزل استاد مہدی حسن کے گلے میں بھگوان بولتے تھے، ایسا کہنا تھا بلبل ہندوستان لتا منگیشکر کا، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ مہدی حسن کی آواز کی شہرت سرحدوں کی قیدی نہیں تھی۔ […]

نادرا نے امریکا سے ڈیٹا شیئر کرنے پر وکی لیکس رپورٹس مسترد کردیں

نادرا نے امریکا سے ڈیٹا شیئر کرنے پر وکی لیکس رپورٹس مسترد کردیں

اسلام آباد: نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے ان میڈیا رپورٹس کی تردید کی ہے جس میں وکی لیکس کے حوالے سے کہا گیا تھا کہ ادارے نے امریکا سے اپنا ڈیٹا شیئر کیا تھا۔ ترجمان نادرا نے اپنے جاری بیان میں 2011میں اس وقت کے وزیر داخلہ رحمن ملک کے دور میں امریکا […]

پاکستان میں منعقد ہونے والی لیژر لیگ میں 8 انٹرنیشنل فٹبالرز ان ایکش ہوں گے

پاکستان میں منعقد ہونے والی لیژر لیگ میں 8 انٹرنیشنل فٹبالرز ان ایکش ہوں گے

فرینڈز آف رونالڈینیو ٹیم جولائی کے پہلے ہفتے میں پاکستان آئے گی۔ کراچی: پاکستان میں فٹبال کو فروغ دینے کے لئے ہونے والی لیژر لیگ میں غیرملکی فٹبالرز ان ایکشن ہوں گے۔ رپورٹ کے مطابق، رواں برس پاکستان آنیوالے فرینڈز آف رونالڈینیو کا 8 انٹرنیشنل فٹبالرز کا لائن اپ مکمل ہو چکا ہے جس میں […]

ملا فضل اللہ جیسے لوگ افغانستان سے پاکستان میں دہشت گردی پھیلا رہے ہیں، وزیراعظم

ملا فضل اللہ جیسے لوگ افغانستان سے پاکستان میں دہشت گردی پھیلا رہے ہیں، وزیراعظم

 اسلام آباد: وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ ملا فضل اللہ جیسے لوگ افغانستان میں بیٹھ کر پاکستان میں دہشت گردی پھیلا رہے ہیں۔ قازقستان کے شہرآستانہ میں وزیراعظم نوازشریف اور افغان صدر اشرف غنی کی طویل ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں وزیراعظم نے افغان صدر کو تحائف پیش کئے۔ اس موقع پر نوازشریف کا کہنا تھا کہ […]

گولڈن ٹمپل: آپریشن بلیو سٹار کو 33 سال بیت گئے

گولڈن ٹمپل: آپریشن بلیو سٹار کو 33 سال بیت گئے

آپریشن امرتسر میں گولڈن ٹمپل کمپلیکس کا قبضہ چھڑانے کیلئے کیا گیا ، ہندئوں اور سکھوں میں اس واقعہ کی خلیج آج تک حائل ہے۔ لاہور: آپریشن بلیو سٹار یکم جون سے 10 جون 1984 ء تک بھارتی پنجاب کے شہر امرتسر میں گولڈن ٹمپل (ہرمندرصاحب) کمپلیکس کا قبضہ چھڑانے کیلئے کیا گیا ، اس […]

منیلا: کیسینو میں فائرنگ، 34 لاشیں نکال لی گئی

منیلا: کیسینو میں فائرنگ، 34 لاشیں نکال لی گئی

منیلا کے کیسینومیں فائرنگ کے بعد 34 لاشیں نکال لی گئی ہیں، اکثر اموات دم گھٹنے سے ہوئیں جس میں اکثریت خواتین کی ہے۔ فائرنگ کاواقعہ ایئر پورٹ کے قریب ریزورٹ ورلڈ منیلا میں گذشتہ شب پیش آیا۔ پولیس کےمطابق واقعہ دہشت گردی نہیں چوری کا تھا اور نقاب پوش حملہ آور کیسینو سے چپس […]

پاک بھارت ایٹمی جنگ تباہ کن، کروڑوں ہلاک ہونگے، امریکی محققین

پاک بھارت ایٹمی جنگ تباہ کن، کروڑوں ہلاک ہونگے، امریکی محققین

نیویارک: امریکی محققین کا کہنا ہے کہ برصغیر کی دو ایٹمی طاقتوں کے درمیان جاری سیاسی، سفارتی اور سرحدی کشیدگی اگر خدانخواستہ جنگ میں تبدیل ہو گئی تو بڑی تباہی ہوگی، دونوں ممالک کے ایٹمی ہتھیاروں سے کروڑوں لوگ موت کے منہ میں چلے جائیں گے اور اوزون کی تہہ کا آدھا حصہ برباد ہو جائیگا۔ بھارتی […]

پاکستانی ڈیزائنر نے شلپا شیٹھی کی خدمات حاصل کرلیں

پاکستانی ڈیزائنر نے شلپا شیٹھی کی خدمات حاصل کرلیں

سائرہ رضوان نے بتایا کہ شلپا کیساتھ کام کرنا بہت اچھا لگا۔ لندن: بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور کے پاکستانی ڈیزائنر ٹینا درانی کیساتھ ایک برائیڈل شوٹ پر کام کرنے کے بعد اب پاکستانی ڈیزائنر سائرہ رضوان نے بھی اپنے برائیڈل شوٹ کیلئے بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹھی کی خدمات حاصل کرلیں۔ لندن میں ہونیوالے […]

صوبائی حکومتوں کا آئندہ مالی 2017-18 کا بجٹ کیا ہوگا؟ سفارشات تیار

صوبائی حکومتوں کا آئندہ مالی 2017-18 کا بجٹ کیا ہوگا؟ سفارشات تیار

پنجاب حکومت کا کل بجٹ 1667.94ارب،سندھ کا 963.34 ارب،خیبرپختونخواہ حکومت کا 574.54 ارب اور بلوچستان حکومت کا آئندہ مالی سال کا بجٹ 268.45 ارب روپے کے قریب ہونے کا امکان ہے۔ اسلام آباد: وفاقی اور صوبائی حکومتوں کا آئندہ مالی 2017-18 کا تاریخ کا سب سے بڑا بجٹ،سفارشات سامنے آگئیں،وفاقی حکومت نے جہاں بجٹ کے […]

کامیڈین رنگیلا کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے

کامیڈین رنگیلا کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے

 لاہور: ہدایتکار ایم جے رانا کی فلم “جٹی”سے اداکاری شروع کر نے والے برصغیر کے کامیڈی لیجنڈ رنگیلا کو اپنے مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے۔ اداکاررنگیلا کا اصل نام محمد سعید خان تھا اوروہ دنیا کے واحد فنکارتھے جنھوں نے عملی طورپرفلم میکنگ کے ہرشعبے میں نمایاں حیثیت سے نام کمایا، رنگیلا کا تعلق صوبہ […]

دشمن نے جارحیت کی تو ہمارا جواب ان کی نسلیں یاد رکھیں گی، ایئر چیف

دشمن نے جارحیت کی تو ہمارا جواب ان کی نسلیں یاد رکھیں گی، ایئر چیف

ایئر چیف مارشل سہیل امان نے کہا ہے کہ اگر دشمن نے جارحیت کی تو ہمارا جواب ان کی نسلیں یاد رکھیں گی، پاک فضائیہ ملکی فضائی سرحدوں کی حفاظت کے لیےہر دم تیار ہے۔ ائیر چیف مارشل سہیل امان نے فارورڈ ایئر بیس پر دورے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے […]

شام میں داعش نے 19 شہریوں کو قتل کر کے لاشیں نذرآتش کردیں

شام میں داعش نے 19 شہریوں کو قتل کر کے لاشیں نذرآتش کردیں

دمشق: شام کے مشرقی شہر دیر الزور میں بین الاقوامی دہشت گرد تنظیم داعش نے خواتین اور بچوں سمیت 19 افراد کوقتل کر کے ان کی لاشیں نذرآتش کر دیں۔ شام میں انسانی حقوق کی صورت حال پر نظر رکھنے والے ادارے ’آبزرویٹری‘ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ داعشی […]