counter easy hit

محمد حفیظ اورجنید خان کا وطن واپسی پر شاندار استقبال

لاہورچیمپئنز ٹرافی کے فاتح قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے اور محمد حفیظ اور جنید خان کا بھی وطن پہنچنے پر شاندار استقبال کیا۔

Mohammad Hafeez and Junaid Khan have a great welcome on returning home

Mohammad Hafeez and Junaid Khan have a great welcome on returning home

قومی ٹیم کے مڈل آرڈربلے باز محمد حفیظ لاہور پہنچے تو ایئرپورٹ پر ان کے بیٹے، بیٹی اور رشتہ داروں سمیت شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ چیمپئنزٹرافی جیتنے میں اپنا حصہ ڈالنے پربہت خوش ہوں، دعا ہے ہم اسی طرح قوم کوآئندہ بھی خوشیاں دیتے رہیں اور قوم اسی طرح ہمیں سپورٹ کرتی رہے۔ قومی ٹیم کے فاسٹ بالرجنید خان اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچے جہاں فاسٹ بالر کو سامان گم ہونے کی وجہ سے پریشانی کا بھی سامنا کرنا پڑا، بعد ازاں جنید خان پولیس سیکیورٹی میں موٹر وے کے راستے صوابی روانہ ہوئے جہاں صوابی اُن کا والہانہ استقبال کیا گیا۔ جنید خان نے کہا وہ قوم کی خوشی پر آج بہت خوش ہیں۔ جنید خان کا کہنا تھا کہ بھارت کے کے خلاف میچ ہارے تو سب نے کہا کہ یہ ٹیم چیمپئنزٹرافی نہیں جیت سکتی لیکن ٹھان لیا تھا کہ جیت کے سوا کوئی دوسرا آپشن نہیں ہے اور پھر ٹرافی جیت کر قوم کو خوشیوں کا تحفہ دیا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website