counter easy hit

صوبائی حکومتوں کا آئندہ مالی 2017-18 کا بجٹ کیا ہوگا؟ سفارشات تیار

پنجاب حکومت کا کل بجٹ 1667.94ارب،سندھ کا 963.34 ارب،خیبرپختونخواہ حکومت کا 574.54 ارب اور بلوچستان حکومت کا آئندہ مالی سال کا بجٹ 268.45 ارب روپے کے قریب ہونے کا امکان ہے۔

What Provincial governments have the budget for fiscal 2017-18? recommendations develop

What Provincial governments have the budget for fiscal 2017-18? recommendations develop

اسلام آباد: وفاقی اور صوبائی حکومتوں کا آئندہ مالی 2017-18 کا تاریخ کا سب سے بڑا بجٹ،سفارشات سامنے آگئیں،وفاقی حکومت نے جہاں بجٹ کے حوالےسے کام مکمل کر لیا وہاں صوبوں نے بھی اپنا کام مکمل کر لیا۔

پنجاب حکومت کا کل بجٹ 1667.94 ارب روپے کے قریب ہونیکا امکان،غیر ترقیاتی اخراجات 849 عشاریہ 95 سے بڑھ کر 985.94 ارب جبکہ ترقیاتی بجٹ 550 ارب روپے سے بڑھ کر 682 ارب روپے کی تجویز سامنے آئی ہے۔

جو سفارشا ت سامنے آئیں ہیں ان کے مطابق سندھ حکومت آئندہ مالی سال کا کل بجٹ 963.34 ارب روپے کے قریب ہونیکاامکان ہے،غیر ترقیاتی اخراجات 572 عشاریہ 76 ارب سے بڑھ کر آئندہ مالی 641.49 ارب جبکہ ترقیاتی اخراجات کا بجٹ 265 عشاریہ 99 ارب سے بڑھ کر 321.85 ارب روپے کی سفارشات دی گئیں۔

خیبرپختونخواہ حکومت آئندہ مالی سال 574.54 ارب کے قریب ہونیکاامکان،غیر ترقیاتی اخراجات کا بجٹ 333 ارب سے بڑھ کر 382.95 ارب کرنے کی سفارش کی گئی،ترقیاتی اخراجات کا بجٹ 161ارب سے بڑھ کر 191.59ارب کی تجویز سامنے آئی ہے۔

بلوچستان حکومت کا آئندہ مالی سال کا بجٹ 268.45 ارب روپے کا بجٹ ہونیکا امکان،غیر ترقیاتی اخراجات کا بجٹ 184 عشاریہ 76 ارب سے بڑھ کر 195.85 ارب روپے کی سفارش کی گئی،بلوچستان میں ترقیاتی اخراجات کا بجٹ 71 عشاریہ 18 ارب سے بڑھ کر 72.61 ارب روپے رکھنے کی تجویز سامنے آئی ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website