counter easy hit

from

ہلے بغیر سائیکل پر پیرس سے ماسکو تک سفر کا عالمی ریکارڈ

ہلے بغیر سائیکل پر پیرس سے ماسکو تک سفر کا عالمی ریکارڈ

پیرس: فرانس کے 53 سالہ کھلاڑی اپنی ہمت اور عزم سے کئی ریکارڈ بناچکے ہیں۔ اب انہوں نے ایک ہی جگہ کھڑے کھڑے سائیکل چلائی ہے اور اس طرح 3000 کلومیٹر کا سفر طے کیا ہے جو پیرس سے ماسکو تک کا فاصلہ بھی ہے۔ ’یہ ایک احمقانہ عمل لگتا ہے کہ میں مسلسل چھ روز […]

لاپتہ افراد کی بازیابی، کمیشن آئندہ پیر سے سماعت کرے گا

لاپتہ افراد کی بازیابی، کمیشن آئندہ پیر سے سماعت کرے گا

حکومت پاکستان کا لاپتہ افراد کی بازیابی کےسلسلے میں قائم کمیشن آئندہ پیر سے کوئٹہ میں سماعت کرےگا۔ محکمہ داخلہ قبائلی امور بلوچستان کے ایک اعلامیہ کے مطابق کمیشن سماعت کاآغاز 22 مئی سے کوئٹہ میں سول سیکریٹریٹ میں قائم سکندر جمالی آڈیٹوریم میں ہوگا، کمیشن کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر 26 مئی تک […]

اٹلی میں کوسٹ گارڈز نے 484 غیر تارکینِ وطن کو ڈوبنے سے بچا لیا

اٹلی میں کوسٹ گارڈز نے 484 غیر تارکینِ وطن کو ڈوبنے سے بچا لیا

روم: اٹلی کے ساحلی محافظوں نے غیر قانونی طور پر یورپ میں داخل ہونے والے 484 تارکینِ وطن کو بچالیا ہے جبکہ 7 افراد کی لاشیں سمندر سے نکالی جاچکی ہیں۔ اٹلی کے کوسٹ گارڈز نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ساحلی محافظوں نے اطالوی سمندری حدود میں اطالوی بحریہ، دو نجی بحری جہازوں اور […]

عمران فاروق قتل، پاکستان نے تیسری بار برطانیہ سے شواہد مانگ لیے

عمران فاروق قتل، پاکستان نے تیسری بار برطانیہ سے شواہد مانگ لیے

اسلام آباد: ڈاکٹرعمران فاروق قتل کی مطلوبہ معلومات اورثبوت فراہم نہ کرنے پر وزارت داخلہ نے برطانیہ سے تیسری مرتبہ موقع کی شہادتیں مانگ لیں۔ ڈاکٹرعمران فاروق قتل کی مطلوبہ معلومات اورثبوت فراہم نہ کرنے پر وزارت داخلہ نے الطاف حسین اور ان کے 3 ساتھیوں کے انٹرپول کے ذریعے ریڈوارنٹ جاری کروانے کے لیے برطانیہ […]

کراچی، گھر سے اسلحہ برآمد، ملزم فرار

کراچی، گھر سے اسلحہ برآمد، ملزم فرار

پولیس نے کراچی کے علاقے جمشید روڈ کے قریب ایک گھر پر چھاپا مار کر اسلحہ برآمد کرلیا تاہم ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ ایس ایس پی شرقی فیصل عبداللہ نے بتایا کہ گزشتہ رات گھریلو جھگڑے پر فائرنگ کے نتیجے میں 18 ماہ کا بچہ شدید زخمی ہوگیا جس کے بعد فائرنگ کرنے […]

ون ڈے رینکنگ؛ پاکستان کے پاس ٹائیگرز سے آگے نکلنے کا موقع

ون ڈے رینکنگ؛ پاکستان کے پاس ٹائیگرز سے آگے نکلنے کا موقع

دبئی: پاکستان کو ٹائیگرز سے آگے نکلنے کا موقع مل گیا، بنگلہ دیش کی ٹرائنگولر سیریز میں ناقص کارکردگی گرین شرٹس کو گھربیٹھے ون ڈے رینکنگ میں ساتویں پوزیشن دلا دے گی، نیوزی لینڈ سے دونوں اور آئرلینڈ سے ایک میچ ہارنے پربنگال ٹائیگرز آٹھویںنمبر پرپہنچ جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق اس وقت ون ڈے رینکنگ […]

بنی گالہ میں غیرقانونی تعمیرات، عمران خان سے جواب طلب

بنی گالہ میں غیرقانونی تعمیرات، عمران خان سے جواب طلب

بنی گالہ میں غیرقانونی تعمیرات سے متعلق کیس میں سپریم کورٹ نے عمران خان سے جواب طلب کرلیا۔ عدالت نے سی ڈی اے سے گزشتہ 20 سال میں بنی گالہ میں کی گئی الاٹمنٹس کی تفصیلات اور غیر قانونی تعمیرات روکنے سے متعلق اقدامات کی رپورٹ بھی طلب کرلی، جبکہ معاونت کیلئے اٹارنی جنرل کو […]

مولانا طارق جمیل کینیڈا جانے والی فلائٹ سے آف لوڈ

مولانا طارق جمیل کینیڈا جانے والی فلائٹ سے آف لوڈ

مولانا طارق جمیل کو دبئی ائرپورٹ پر کینیڈا جانے والی فلائٹ سے آف لوڈ کر دیا گیا۔ مولانا طارق جمیل شاہد آفریدی کے ساتھ ٹورنٹو جا رہے تھے، انہیں شاہد آفریدی کی فاؤنڈیشن کیلئے چیریٹی ڈنر میں شرکت کرنا تھی۔ شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ مولانا طارق جمیل کوکینیڈین حکام کی ہدایت پرفلائٹ سے […]

ڈاکٹر فواد سے 10 افراد کے گردوں کی پیوندکاری کرائی، گرفتار نرس کا اعتراف

ڈاکٹر فواد سے 10 افراد کے گردوں کی پیوندکاری کرائی، گرفتار نرس کا اعتراف

لاہور میں گردوں کی غیر قانونی پیوند کاری میں ملوث نرس صفیہ نے اعترافی بیان ریکارڈ کرا دیا۔ نرس کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر فواد سے دس افراد کے گردوں کی پیوندکاری کرائی، ہر ٹرانسپلانٹ پر تیرہ لاکھ روپے دیئے۔ دیگر ملزموں کو عدالت نے آج طلب کر لیا۔ لاہور: گردوں کی غیر قانونی پیوند […]

عمران خان سے آف شور کمپنیوں، بنی گالہ جائیداد پر تفصیلی جواب طلب

عمران خان سے آف شور کمپنیوں، بنی گالہ جائیداد پر تفصیلی جواب طلب

سپریم کورٹ نے عمران خان سے پیسہ لندن سے پاکستان بھجوانے، سابق اہلیہ جمائمہ کو قرض ادا کرنے سے متعلق منی ٹریل طلب کر لی، جسٹس عمر عطاء بندیال نے ریمارکس دئیے کہ عدالت نے ممنوعہ ذرائع سے فنڈز لینے کے معاملے پر فیصلہ دیا تو اس کا نتیجہ سیاسی جماعت پر پابندی کی صورت […]

“ایرانی میسی” کو پولیس اسٹیشن سے بلاوا آ گیا

“ایرانی میسی” کو پولیس اسٹیشن سے بلاوا آ گیا

تہران: ارجنٹائن کے فٹبال اسٹار لیونل میسی سے حیرت انگیز حد تک مشابہت رکھنے والے ایرانی نوجوان رضا پرستش کو پولیس تھانے لے گئی۔ ایران کے شہر ہمدان میں 25 سالہ رضا پرستش کے ساتھ سیلفی لینے والوں کا رش اتنا زیادہ ہو گیا کہ آمد ورفت میں خلل پڑنے لگا، ہجوم کو منتشر کرنے کیلیے […]

افغانستان کی جانب سے تحفظات دور کئے جانے تک چمن بارڈر بند رہے گا، سرتاج عزیز

افغانستان کی جانب سے تحفظات دور کئے جانے تک چمن بارڈر بند رہے گا، سرتاج عزیز

 اسلام آباد: مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ جب تک افغان حکومت پاکستان کے تحفظات دور نہیں کرتی تب تک چمن بارڈر بند رہے گا۔ پاکستان میں تعینات افغان سفیرعمر ذخیل وال نے مشیر خارجہ امور سرتاج عزیز سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران پاک افغان تناوٴ کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا […]

پنجاب پولیس کی نئی وردی سے درزیوں کے گھر کے چولہے ٹھنڈے پڑگئے

پنجاب پولیس کی نئی وردی سے درزیوں کے گھر کے چولہے ٹھنڈے پڑگئے

 لاہور: پنجاب حکومت نے عوام میں اچھا تاثر پیدا کرنے کے لیے پولیس کی وردی تبدیل کی لیکن پولیس کے اعمال پھر بھی تبدیل نہ ہوئے کیونکہ انہوں نے درزیوں کو پرانی وردی سلانے کے لیے آرڈر دیئے لیکن اب وہ درزیوں کو ان کا معاوضہ ہی نہیں دے رہے۔  حکومت کی جانب سے پنجاب پولیس […]

نوری آباد بجلی گھر کے لئے گیس سپلائی کل سے شروع ہوگی

نوری آباد بجلی گھر کے لئے گیس سپلائی کل سے شروع ہوگی

سوئی سدرن گیس کمپنی100 میگاواٹ کے نوری آباد بجلی گھرکے لئےگیس سپلائی کل سے شروع کر رہا ہے۔ وزیر اعلی سندھ نے چند دن قبل گیس نہ دینے پر سوئی سدرن کا کنٹرول سنبھالنے کی دھمکی دی تھی۔ سوئی سدرن ذرائع کے مطابق پلانٹ کو 20 ملین مکعب فٹ گیس یومیہ فراہم کی جائے گی۔ […]

جرائم پیشہ افراد کے گینگ سے جان بچاتے 3 دوستوں کی کہانی

جرائم پیشہ افراد کے گینگ سے جان بچاتے 3 دوستوں کی کہانی

جرائم پیشہ افراد کے گینگ سے جان بچاتے تین دوستوں کی کہانی، ایکشن ،ایڈونچر اور کامیڈی سے بھرپور ہالی وڈ مووی’آل اباؤٹ دی منی‘کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ بلیک فری مین کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی تین دوستوں کے گرد گھومتی ہے ۔وہ چھٹیاں گزارنے کے لیے اپنے […]

افغان سرحد سے فائرنگ امن کوششوں کے لئے نقصان دہ ہے، وزیراعظم

افغان سرحد سے فائرنگ امن کوششوں کے لئے نقصان دہ ہے، وزیراعظم

 اسلام آباد: وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ افغان سرحد سے فائرنگ کے واقعات امن کی کوششوں کے لئے نقصان دہ ہیں لہذا افغان حکومت کی ذمہ داری ہے کہ ایسے واقعات کی روک تھام کرے۔ وزیر اعظم نوا زشریف نے پاک افغان بارڈر پر فائرنگ کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے متاثرہ افراد […]

نندی پور سے 525 میگاواٹ بجلی حاصل کرنے کا دعویٰ پورا نہ ہوسکا

نندی پور سے 525 میگاواٹ بجلی حاصل کرنے کا دعویٰ پورا نہ ہوسکا

اسلام آباد: اربوں روپے کی لاگت سے مکمل ہونے والے نندی پور پاور پلانٹ کوگیس پر منتقل کرنے کے باوجود 525 میگاواٹ بجلی حاصل کرنے کے حکومتی دعوے پورے نہ ہوسکے۔ نندی پورپاورپلانٹ ابھی صرف 270 میگاواٹ بجلی پیدا کررہا ہے جبکہ پلانٹ کو مکمل آپریشنل ہونے میں مزید کئی ہفتے لگ جائیں گے،وزارت پانی وبجلی […]

درہ آدم خیل سے اسلحہ پنجاب منتقل کرنے کی کوشش ناکام

درہ آدم خیل سے اسلحہ پنجاب منتقل کرنے کی کوشش ناکام

کوہاٹ میں پولیس نے کارروائی کرکے مسافر گاڑی سےاسلحہ بر آمد کرکے ایک ملزم کوگرفتار کرلیا۔ پولیس نے انڈس ہائی وے پر کوہاٹ ٹنل کے چیک پوسٹ پر کارروائی کی اور ایک مسافر گاڑی سے اسلحہ برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ۭبرآمد ہونے والے اسلحہ میں 15 پستولیں، بندوقیں اور ہزاروں کارتوس شامل ہیں، […]

این ایس اے کیجانب سے فون جاسوسی کا انکشاف

این ایس اے کیجانب سے فون جاسوسی کا انکشاف

امریکی ادارے کی رپورٹ کے مطابق قانون کے باوجود امریکی نیشنل سیکورٹی ایجنسی نے امریکی شہریوں کے فون کی جاسوسی کا عمل جاری رکھا ہوا ہے۔ ڈائریکٹر آف نیشنل انٹیلی جنس کی رپورٹ کے مطابق کانگریس کی جانب سے 2015 میں نیشنل سیکورٹی ایجنسی کے اختیارات میں کمی کے قانون کی منظوری کے باوجود ادارے […]

لاہور ایئرپورٹ پر مسافر سے 60 نایاب کبوتر بازیاب

لاہور ایئرپورٹ پر مسافر سے 60 نایاب کبوتر بازیاب

لاہور ایئرپورٹ پر کسٹمز اور وائلڈ لائف نے کارروائی کرکے سعودی عرب سے آنے والے مسافر سے 60 نایاب کبوتر بازیاب کرالیے۔ کسٹمز حکام کے مطابق کبوتر پی آئی اے کی جدہ سے آنے والی پرواز پی کے 760 کے ذریعے لاہور لائے گئے تھے۔ کبوترلانے والے مسافر کو سعودی عرب سے ڈی پورٹ کیا […]

وہاڑی: مضر صحت مٹھائی کھانے سے 14افراد کی حالت غیر

وہاڑی: مضر صحت مٹھائی کھانے سے 14افراد کی حالت غیر

وہاڑی میں مضر صحت مٹھائی کھانے سے 8 بچوں سمیت 14 افراد کی حالت خراب ہوگئی ہے۔ پولیس نے 5 افراد کو حراست میں لیکردکان کو سیل کردیا ہے۔ پولیس کےمطابق چک 116 میں مضر صحت مٹھائی کھانے سے چودہ افراد کی حالت خراب ہوگئی، جن میں 8 بچے بھی شامل ہیں۔ متاثرین کا کہنا […]

خاتون کے ِپتے میں 1600 پتھریاں

خاتون کے ِپتے میں 1600 پتھریاں

دوبئی: متحدہ عرب امارات کی ریاست میں ڈاکٹرز نے آپریشن کرکے خاتون کے ِپتے میں سے 1600 پتھریاں نکال لیں۔ متحدہ عرب امارات کی ریاست ام القوائین میں آپریشن کے بعد خاتون کے ِپتے میں سے 1600 پتھریاں نکال دی گئیں۔ ڈاکٹروں کی ٹیم کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ایک گھنٹے تک جاری رہنے والا […]

شیخوپورہ: کار سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد

شیخوپورہ: کار سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد

شیخوپورہ میں موٹروے پولیس نے ایک کار سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرلیا۔ موٹروے پولیس کے مطابق کوٹ پنڈی داس کےقریب کار سےبھاری مقدار میں اسلحہ برآمد ہوا جسے اسلام آباد سےموٹروے کےذریعےلاہور لایا جا رہا تھا۔ موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ اسلحہ میں100 کے قریب رائفلیں،کلاشنکوفیں اور پستول شامل ہیں جبکہ کار […]

یورپی یونین نے برطانیہ کی یونین سے علیحدگی کیلئے گائیڈ لائنز کی منظوری دیدی

یورپی یونین نے برطانیہ کی یونین سے علیحدگی کیلئے گائیڈ لائنز کی منظوری دیدی

برسلز: یورپی یونین میں شامل 27 ممالک کے سربراہان نے برطانیہ کی یونین سے علیحدگی کے لئے گائیڈلائنز کی منظوری دے دی۔ جرمنی کے دارالحکومت برسلز میں یورپین کونسل کے صدر ڈونلڈ ٹسک کی زیرصدارت برطانیہ کی یونین سے علیحدگی سے متعلق اجلاس منعقد ہوا جس میں برطانیہ کے علاوہ تمام ممبر ممالک کے سربراہان نے […]