شیخوپورہ میں موٹروے پولیس نے ایک کار سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرلیا۔
Sheikhupura: recovered a large quantity of weapons from car
موٹروے پولیس کے مطابق کوٹ پنڈی داس کےقریب کار سےبھاری مقدار میں اسلحہ برآمد ہوا جسے اسلام آباد سےموٹروے کےذریعےلاہور لایا جا رہا تھا۔ موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ اسلحہ میں100 کے قریب رائفلیں،کلاشنکوفیں اور پستول شامل ہیں جبکہ کار سے بھاری مقدار میں گولیاں بھی برآمد کی گئی ہیں، اسلحہ کار کےخفیہ خانوں میں چھپایا گیا تھا۔
موٹروے پولیس کے مطابق کار سوار 2 ملزمان کار چھوڑ کر فرار ہو گئے، اسلحہ دہشت گردی کےلئے استعمال ہونا تھا۔