counter easy hit

ون ڈے رینکنگ؛ پاکستان کے پاس ٹائیگرز سے آگے نکلنے کا موقع

دبئی: پاکستان کو ٹائیگرز سے آگے نکلنے کا موقع مل گیا، بنگلہ دیش کی ٹرائنگولر سیریز میں ناقص کارکردگی گرین شرٹس کو گھربیٹھے ون ڈے رینکنگ میں ساتویں پوزیشن دلا دے گی، نیوزی لینڈ سے دونوں اور آئرلینڈ سے ایک میچ ہارنے پربنگال ٹائیگرز آٹھویںنمبر پرپہنچ جائیں گے۔

ODI rankings, Pakistan have an opportunity to get ahead from Tigers

ODI rankings, Pakistan have an opportunity to get ahead from Tigers

تفصیلات کے مطابق اس وقت ون ڈے رینکنگ میں بنگلہ دیشی ٹیم 91 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں نمبر  پر موجود ہے،وہ جمعے سے آئرلینڈ میں میزبان اور نیوزی لینڈ کیخلاف ٹرائنگولر سیریز میں شریک ہوگی جہاں پر اسے دونوں ٹیموں سے2،2 میچز کھیلنا ہیں۔ اس وقت بنگال ٹائیگرز کو آٹھویں نمبر پر موجود پاکستانی ٹیم پر 3 پوائنٹس کی برتری حاصل ہے، اس میں وہ ٹرائنگولر سیریز کے دوران مزید اضافہ کرکے اپنی ورلڈ کپ میں براہ راست انٹری کو یقینی بنا سکتا ہے،اس مقصد کیلیے اسے نیوزی لینڈ سے کم سے کم ایک اور آئرش ٹیم پر 2 میچز میں کامیابی حاصل کرنا ہوگی، اس صورت میں ٹیم کے پوائنٹس کی مجموعی تعداد 94 اور وہ چھٹے نمبر پر موجود سری لنکا سے بھی آگے نکل جائے گی، ایونٹ کے چاروں میچز میں کامیابی کی صورت میں پوائنٹس 97 تک جا پہنچیں گے۔

اگر بنگال ٹائیگرز آئرلینڈ سے دونوں میچز جیتے اور کیویز سے دونوں ہار گئے تو پھر ان کے  پوائنٹس 90 ہوں گے،مگر پاکستان سے پھر بھی 2 پوائنٹس آگے ہی ہوں گے، اگر بنگلہ دیشی ٹیم نیوزی لینڈ سے دونوں اور آئرلینڈ سے ایک میچ ہارگئی تو پھر 87 پوائنٹس کے ساتھ پاکستان سے نیچے آٹھویں نمبر پر چلی جائے گی،ایونٹ کے تمام میچز میں ناکامی بنگلہ دیش کے پوائنٹس کو 83 تک محدود کردے گی مگر وہ پھر بھی نویںنمبر کی ویسٹ انڈیز سے4 پوائنٹس زیادہ ہی ہوں گے۔

پاکستان ٹیم اس وقت 88 پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں نمبر پر موجود اور غیریقینی کی صورتحال ابھی ختم نہیں ہوئی، اسے اپنی پوزیشن مستحکم کرنے کیلیے چیمپئنز ٹرافی میں فتوحات حاصل کرنا ہوں گی۔اس وقت بیٹسمین رینکنگ کے ٹاپ ٹین میں بابر اعظم بدستور آٹھویں نمبر پر موجود ہیں، ٹاپ 10 بولرز میں کوئی پاکستانی شامل نہیں جبکہ آل راؤنڈرز میں محمد حفیظ کا دوسرا نمبر  ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website