counter easy hit

DUE

بارش ، برف باری سے سردی کی شدت میں اضافہ

بارش ، برف باری سے سردی کی شدت میں اضافہ

کوئٹہ میں وقفے وقفے سے بارش اور ہلکی برف باری نے سردی کی شدت میں اضافہ کردیا۔آزاد کشمیر ،گلگت بلتستان کے پہاڑوں پر بھی دوبارہ برف پڑنے لگی جبکہ وادی ہنزہ میں موسم سرما کی پہلی برف باری ہوئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے کراچی میں کل اور پرسوں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ بلوچستان کےمختلف […]

اسلام آباد میں گیس لیکیج کے باعث دھماکا، 3 افراد جاں بحق

اسلام آباد میں گیس لیکیج کے باعث دھماکا، 3 افراد جاں بحق

 اسلام آباد: پی ڈبلیو ڈی کالونی میں گیس لیکج کے باعث دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جب کہ 4 زخمی ہوگئے۔ یس نیوزکے مطابق اسلام آباد کی پی ڈبلیوڈی کالونی میں واقع ایک مکان میں گیس لیکیج کی وجہ سے دھماکا ہوگیا۔ دھماکا اس قدرشدید تھا کہ گھرکی چھت اڑگئی جب کہ اطراف […]

شکیل آفریدی کی وجہ سے 50 پولیو ورکز شہید کیے گئے، وفاقی حکومت

شکیل آفریدی کی وجہ سے 50 پولیو ورکز شہید کیے گئے، وفاقی حکومت

وفاقی حکومت نے کہاہےکہ شکیل آفریدی کی وجہ سے50 پولیو ورکز غیرملکی ایجنٹس قرار دے کر شہید کردیے گئے، وہ غیرملکی ایجنسی کےلیے کام کرتارہا اور ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث تھا، وفاقی وزیر قانون زاہد حامد کہتے ہیں حکومت کا اب بھی موقف ہے کہ شکیل آفریدی غیرملکی ایجنٹ اور وطن دشمن ہے۔ سینیٹ […]

گڈانی حادثہ حفاظتی تدابیرکی خلاف ورزی کی وجہ سےپیش آیا

گڈانی حادثہ حفاظتی تدابیرکی خلاف ورزی کی وجہ سےپیش آیا

بریکنگ یارڈکھڑے ایل پی جی جہازمیں آگ حفاظتی تدابیرکی خلاف ورزی کی وجہ سےلگی۔محکمہ ماحولیات کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹرمحمدخان کا کہنا ہے کہ کٹنگ کےدوران چنگاری فوم تک پہنچی جس کی وجہ سےآگ لگی۔گیس کےٹینکوں کےدرمیان موجودفوم سےآگ پھیلی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پہلےبھی جہازمیں آگ لگنےکےبعد22دسمبرکوکام بندکرایاتھا۔یارڈکھلوانےکیلئےبلوچستان حکومت کےحکام نےمداخلت کی۔کسٹمزحکام کا کہنا […]

فیصل آباد: دھند کے باعث وین نہر میں جاگری

فیصل آباد: دھند کے باعث وین نہر میں جاگری

فیصل آباد میں دھند کے باعث طلبہ کی وین نہر میں جا گری۔ شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت 20طلبہ کو نکال لیا جبکہ سات کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ تاندلیانوالہ میں پیش آیا جہاں شدید دھند کے باعث ایک وین جس میںا سکول کے 20طلبہ سوار […]

جسٹس انور ظہیر جمالی آج ریٹائر ہورہے ہیں

جسٹس انور ظہیر جمالی آج ریٹائر ہورہے ہیں

جسٹس انور ظہیر جمالی بطور چیف جسٹس پاکستان آج ریٹائر ہو رہے ہیں، وہ ایک سال ، 3 ماہ تک عہدے پر فائز رہے، اس دوران متعدد اہم مقدمات سپریم کورٹ میں آئے۔ جسٹس انور ظہیر جمالی نے بطور24ویں چیف جسٹس پاکستان گزشتہ برس 10ستمبر کو عہدہ سنبھالاتھا، انہوں نے اس دوران عوامی مفاد میں […]

گورنر سندھ خرابی صحت کی بنا پر مزارِ قائد پر حاضری نہ دے سکے

گورنر سندھ خرابی صحت کی بنا پر مزارِ قائد پر حاضری نہ دے سکے

  کراچی: گورنر سندھ جسٹس ریٹائرڈ سعید الزماں صدیقی خرابی صحت کی وجہ سے بابائے قوم کے یوم پیدائش پر مزارِ قائد پر حاضری نہیں دے سکے۔ یس نیوز کے مطابق گورنر سندھ جسٹس ریٹائرڈ سعید الزماں صدیقی بدستور علیل ہیں جس کی وجہ سے وہ یوم قائد کے موقع پر ان کے مزار پر بھی […]

دھرنے کی وجہ سے وقت ضائع نہ ہوتا تو 2017 میں بجلی کا مسئلہ حل ہو جاتا، نوازشریف

دھرنے کی وجہ سے وقت ضائع نہ ہوتا تو 2017 میں بجلی کا مسئلہ حل ہو جاتا، نوازشریف

سرائیوو: وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ اگر دھرنے کی وجہ سے وقت ضائع نہ ہوتا تو 2018 کے بجائے 2017 میں بجلی کا بحران حل ہو جاتا۔ بوسنیا ہرزے گوینا کے دارالحکومت سرائیوو میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور آصف علی زرداری سے اچھا […]

سوشل میڈیاپر اپنی بے حجاب تصویر پوسٹ کرنیوالی خاتون گرفتار

سوشل میڈیاپر اپنی بے حجاب تصویر پوسٹ کرنیوالی خاتون گرفتار

خاتون کی شناخت ملک الشہری کے نام سے ہوئی ،پولیس کے مطابق خاتون کا فعل سعودی معاشرت کے خلاف تھا۔ ریاض : سعودی عرب میں پولیس نے خاتون کو سوشل میڈیا پر حجاب کے بغیر تصویر پوسٹ کرنے پر گرفتار کر لیا،یہ واقعہ دارالحکومت ریاض میں پیش آیا ۔پولیس ترجمان کے مطابق گزشتہ ہفتے ریاض […]

کراچی : 12ربیع الاول سے متعلق ٹریفک پلان جاری

کراچی : 12ربیع الاول سے متعلق ٹریفک پلان جاری

کراچی میں12ربیع الاول سے متعلق ٹریفک پلان جاری کر دیا گیا ۔شہرمیں 3 مرکزی جلوس نکالے جائیں گے۔ پہلا جلوس شہید مسجد کھارادر سے ڈینسو ہال اور گلزار حبیب مسجد تک ہوگا، دوسرا جلوس میمن مسجد سےایم اےجناح روڈ،تبت سینٹر، ریگل سے ہوتاہوا آرام باغ جائےگا جبکہ تیسراجلوس میمن مسجد سےایم اےجناح روڈ، کیپری سگنل، […]

بھکر، جہانیاں: مضر صحت کھانے سے لڑکا جاں بحق،8 افراد کی حالت خراب

بھکر، جہانیاں: مضر صحت کھانے سے لڑکا جاں بحق،8 افراد کی حالت خراب

بھکر اور جہانیاں میں مضر صحت کھانا کھانےسے ایک لڑکا جاں بحق اور خواتین سمیت 8بچوں کی حالت خراب ہوگئی۔متاثرہ افراد کو اسپتال منتقل کردیاگیا۔ بھکر میں محلہ شیخاں والا میں اہل خانہ نے کھانا کھایا، جس کے بعد4بہن بھائیو ں کی حالت غیر ہوگئی جنہیں تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کیاگیا،لیکن طبی امداد […]

پیچیدہ تعلقات کے باعث براک اوباما پاکستان کا دورہ نہیں کر سکے، وائٹ ہاؤس

پیچیدہ تعلقات کے باعث براک اوباما پاکستان کا دورہ نہیں کر سکے، وائٹ ہاؤس

  واشنگٹن: وائٹ ہاؤس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان اورامریکا کےدرمیان تعلقات خاصے پیچیدہ ہیں اور یہی وجہ ہے کہ امریکی صدر براک اوباما خواہش کے باوجود پاکستان کادورہ نہیں کرسکے۔ واشنگٹن میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان وائٹ ہاؤس جوش ارنسٹ کا کہنا تھا کہ قومی سلامتی کے حوالے سے پاکستان اورامریکا […]

مصباح الحق کے سسر انتقال کرگئے

مصباح الحق کے سسر انتقال کرگئے

پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کے سسر انتقال کر گئے ، وہ نیوزی لینڈ سے وطن واپس روانہ ہوگئے ہیں، اگلے میچ میں شرکت نہیں کریں گے۔ قبل ازیں کرائسٹ چرچ ٹیسٹ میں پاکستان کی نیوزی لینڈ کے خلاف شکست کے بعد میڈیا سےگفتگو میں اظہر علی نے بتایا تھا کہ کپتان مصباح […]

کرائسٹ چرچ ٹیسٹ کا پہلا دن بارش کے باعث شروع نہ ہو سکا

کرائسٹ چرچ ٹیسٹ کا پہلا دن بارش کے باعث شروع نہ ہو سکا

کرائسٹ چرچ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کا کھیل بارش کی نذر ہوگیا اور ایک گیند بھی نہ پھینکی جا سکی۔ اب سے کچھ دیر قبل امپائرز نے آخری مرتبہ گراؤنڈ کا دورہ کیا اور میدان کو کھیل کے لیے سازگار نہ پاتے ہوئے […]

سرحدوں پر حملے پاناما کیس کی وجہ سے ہورہے ہیں، شیخ رشید

سرحدوں پر حملے پاناما کیس کی وجہ سے ہورہے ہیں، شیخ رشید

اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ یہ جو سرحدوں پر حملے ہورہے ہیں اور درگاہوں میں بم پھٹ رہے ہیں یہ سب منصوبہ بندی ہے جو پانامہ کیس کی وجہ سے ہورہی ہے۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید […]

نیلسن:بارش کے باعث پاکستان کرکٹ ٹیم پریکٹس نہ کرسکی

نیلسن:بارش کے باعث پاکستان کرکٹ ٹیم پریکٹس نہ کرسکی

پاکستان کرکٹ ٹیم 2 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کھیلنے کے لئے نیوزی لینڈ کے شہر نیلسن میں موجود ہے،جہاں بارش کے باعث ٹیم کا پہلا ٹریننگ سیشن متاثر رہااور قومی ٹیم پریکٹس نہ کرسکی ۔ پاکستان کرکٹ ٹیم 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے گزشتہ روز نیوزی لینڈ کے شہر نیلسن پہنچی ،24گھنٹے […]

شدید دھند کے باعث موٹر وے مختلف مقامات پر بند

شدید دھند کے باعث موٹر وے مختلف مقامات پر بند

شدید دھند کے باعث موٹر وے کو مختلف مقامات پر بند کیا گیا ہے تاہم موٹر وے حکام کے مطابق گزشتہ دنوں کے مقابلے میں آج دھند کا راج کچھ کم ہے۔ موٹر وے ذرائع کے مطابق لاہورسےسیال موڑتک ، موٹروے ایم تھری پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد تک اور موٹروے ایم فور فیصل آباد […]

ویتنام: شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث 11 افراد ہلاک

ویتنام: شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث 11 افراد ہلاک

ویتنام کے وسطی حصے میں شدید سیلاب کی لپیٹ میں آ کر 11افراد ہلاک ہو گئے۔ سیلاب کی وجہ غیرمعمولی بارشیں ہیں۔ ہنوئی: ویتنام کے سرکاری میڈیا کے مطابق ملک کے وسطی حصے میں شدید بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ سیلاب سے ہزاروں مکانات پانی […]

ملک بھر میں عید کے باعث پھانسیاں موخر

ملک بھر میں عید کے باعث پھانسیاں موخر

راولپنڈی (یس سٹی رپورٹر)عید قربان کے باعث اڈیالہ جیل سمیت ملک بھرکی جیلوں میں سزائے موت کے قیدیوں کو پھانسی دینے کاعمل روک دیا گیا جو اب فیصلے کے مطابق ستمبر کے آخری عشرے میں شروع کیا جائے گا۔ عید الضحیٰ کی ناسبت سے ملک بھر کی جیلوں میں سزائے موت کے قیدیوں کی سزاؤں پر […]

کراچی میں پائپ لائنوں کی منتقلی کے باعث مختلف علاقوں میں گیس بند

کراچی میں پائپ لائنوں کی منتقلی کے باعث مختلف علاقوں میں گیس بند

کراچی: (نمائندہ یس نیوز)گرین اور اورنج لائن منصوبوں کی راہ میں آنے والی پائپ لائنوں کی منتقلی کے باعثٖ شہر کے مختلف علاقوں میں گیس کی فراہمی معطل ہے۔ یس نیوز کے مطابق کراچی کے سائٹ ایریا، نارتھ ناظم آباد، فیڈرل بی ایریا، بفرزون اور یو پی موڑ سمیت اطراف کے علاقوں میں صبح 6 بجے سے […]

1 4 5 6