counter easy hit

ملک بھر میں عید کے باعث پھانسیاں موخر

Death-sentence-postponed-due-to-Eid-ul-Azha

Death-sentence-postponed-due-to-Eid-ul-Azha

راولپنڈی (یس سٹی رپورٹر)عید قربان کے باعث اڈیالہ جیل سمیت ملک بھرکی جیلوں میں سزائے موت کے قیدیوں کو پھانسی دینے کاعمل روک دیا گیا جو اب فیصلے کے مطابق ستمبر کے آخری عشرے میں شروع کیا جائے گا۔ عید الضحیٰ کی ناسبت سے ملک بھر کی جیلوں میں سزائے موت کے قیدیوں کی سزاؤں پر عمل درآمد روک دیا گیا ہے۔ سیشن ججزنے بھی عید قربان اور حج کے احترام میں پھانسی دینے کے ڈیتھ وارنٹ جاری کرنے کے احکام روک دیے ہیں۔ اس وقت اڈیالہ جیل راولپنڈی میں مجموعی طور پر285 سزائے موت کے قیدی ہیں ان میں سے10کی رحم کی اپیلیں صدر مملکت کے پاس زیر التواہیں، ایک خاتون ملزمہ سمیت66 اپیلیں سپریم کورٹ اور چھ خواتین سمیت209 اپیلیں ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہیں۔اس سال یکم جنوری سے31 اگست تک اڈیالہ جیل میں مجموعی طور پر42 مجرمان کو پھانسی دی گئی ہے جبکہ اس عرصے کے دوران58 سزائے موت کے قیدی ہائی کورٹ سے پھانسی کی سزا کالعدم قرار پانے اور راضی نامہ کی بنیاد پر رہائی پا چکے ہیں

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website