counter easy hit

گورنر سندھ خرابی صحت کی بنا پر مزارِ قائد پر حاضری نہ دے سکے

 

Governor Sindh could not presence on Quaid's Shrine due to health scourge

Governor Sindh could not presence on Quaid’s Shrine due to health scourge

کراچی: گورنر سندھ جسٹس ریٹائرڈ سعید الزماں صدیقی خرابی صحت کی وجہ سے بابائے قوم کے یوم پیدائش پر مزارِ قائد پر حاضری نہیں دے سکے۔

یس نیوز کے مطابق گورنر سندھ جسٹس ریٹائرڈ سعید الزماں صدیقی بدستور علیل ہیں جس کی وجہ سے وہ یوم قائد کے موقع پر ان کے مزار پر بھی حاضری نہیں دے سکے اور کئی برس بعد وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ گورنرکے بغیراپنی کابینہ کے ہمراہ بابائے قوم کے مزار پر پہنچے۔گورنر ہاؤس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ گورنر سندھ جسٹس ریٹائرڈ سعید الزماں صدیقی کو معالجین نے آرام کا مشورہ دیا ہے، ڈاکٹروں نے دوبارہ چیسٹ انفیکشن ہوجانے کے خدشہ کے پیش نظر گورنر سندھ کو مزارِ قائد جانے سے منع کیا، جس کی وجہ سے وہ مزارِ قائد پر حاضری نہیں دے سکیں گے تاہم ان کی جانب سے بابائے قوم کے مزار پر ان کا سرکاری عملہ پھولوں کی چادرچڑھائے گا۔واضح رہے کہ گورنر سندھ مقرر کئے جانے کے بعد سے ہی جسٹس ریٹائرڈ سعید الزمان صدیقی علیل ہیں اوروہ ایک ماہ سے زائد عرصے تک اسپتال میں زیر علاج رہے ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website