counter easy hit

شدید دھند کے باعث موٹر وے مختلف مقامات پر بند

Motorway closed due to heavy fog at various locations

Motorway closed due to heavy fog at various locations

شدید دھند کے باعث موٹر وے کو مختلف مقامات پر بند کیا گیا ہے تاہم موٹر وے حکام کے مطابق گزشتہ دنوں کے مقابلے میں آج دھند کا راج کچھ کم ہے۔

موٹر وے ذرائع کے مطابق لاہورسےسیال موڑتک ، موٹروے ایم تھری پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد تک اور موٹروے ایم فور فیصل آباد سے سیالکوٹ،گوجرہ،شورکوٹ سیکشن تک بند کر دی گئی ہے ۔

ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ موٹر وے کی یہ بندش شدید دھند اور حد نگاہ صفر ہوجانے کے باعژ بند کی گئی ہے ۔

لاہور سے خانیوال تک بھی شدید دھند کا راج ہے اور حد نگاہ 50 سے 150 میٹر کے درمیان ترجمان ہے۔

اس موقع پر موٹروے پولیس کی جانب سے جاری کی گئی ہدایات میں کہا گیا ہے کہ پر سفر کرنے والے ڈرائیور حضرات کو گاڑی کی رفتار آہستہ رکھنے اور فوگ لائیٹس کے استعمال کی تاکید کی جاتی ہے ۔ تاہم غیر ضروری سفر سے اجتناب کرنے کا بھی مشورہ دیا جاتا ہے۔

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website