counter easy hit

پیچیدہ تعلقات کے باعث براک اوباما پاکستان کا دورہ نہیں کر سکے، وائٹ ہاؤس

 

Due to the complex relationships Barack Obama not visiting Pakistan, White House

Due to the complex relationships Barack Obama not visiting Pakistan, White House

واشنگٹن: وائٹ ہاؤس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان اورامریکا کےدرمیان تعلقات خاصے پیچیدہ ہیں اور یہی وجہ ہے کہ امریکی صدر براک اوباما خواہش کے باوجود پاکستان کادورہ نہیں کرسکے۔

واشنگٹن میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان وائٹ ہاؤس جوش ارنسٹ کا کہنا تھا کہ قومی سلامتی کے حوالے سے پاکستان اورامریکا کے تعلقات خاصے پیچیدہ ہیں، گزشتہ 8 سال میں خصوصا القاعدہ کے سابق سربراہ اسامہ بن لادن کی پاکستان میں ہلاکت کے بعد دونوں ملکوں کے تعلقات ناہموار رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ صدر اوباما پاکستان کا دورہ کرنا چاہتے تھے لیکن دونوں ملکوں کے پیچیدہ تعلقات کی وجہ سے ایسا نہ کر پائے۔

جوش ارنسٹ نے کہا کہ نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ صدر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد بہت سے ملکوں کا دورہ کرنے کے بارے میں سوچیں گے اور یقینی طورپران ممالک میں پاکستان بھی شامل ہوگا۔ ترجمان وائٹ ہاؤس کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیراعظم نوازشریف کی گفتگو سے متعلق حکومت پاکستان کا اعلامیہ پڑھا ہے لیکن اس کے درست یا غلط ہونے کے بارے میںکوئی رائے نہیں دے سکتا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website