counter easy hit

A

محمد حفیظ کے فینز کیلئے بڑی خبر، آئی سی سی کی جانب سے بالنگ ایکشن کلیئر ہونے کا اعلان قریب

محمد حفیظ کے فینز کیلئے بڑی خبر، آئی سی سی کی جانب سے بالنگ ایکشن کلیئر ہونے کا اعلان قریب

لاہور:  محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن کی رپورٹ ایک دور روز میں متوقع ہے۔ آل راؤنڈر نے 17 اپریل کو آئی سی سی کی نامزد لفبرا یونیورسٹی میں گیندیں کرواکے ڈیٹا ریکارڈ کروایا تھا جس کا نتیجہ 14 روز بعد آنا ہے۔ آئی سی سی کی جانب سے ایکشن کلیئر ہونے یا نہ ہونے کا باضابطہ اعلان کیا […]

امریکی سفارت کار کی گاڑی کی ٹکر سے زخمی شخص پر ہی مقدمہ درج

امریکی سفارت کار کی گاڑی کی ٹکر سے زخمی شخص پر ہی مقدمہ درج

اسلام آباد: پولیس نے موٹر سائیکل سوار کو ٹکر مارنے والے امریکی سفارت کار کی گاڑی اور ڈرائیور کو فرار کرانے پر ناصرف سافرت خانے کے سیکیورٹی افسر تیمور پیرزادہ بلکہ زخمی شخص پر بھی مقدمہ درج کرلیا ہے۔ گزشتہ روز اسلام آباد کے سیکرٹریٹ چوک پر امریکی سفارت کار کی گاڑی سے ٹکر موٹرسائیکل سواروں کے زخمی ہونے […]

بھارت میں 13 سالہ مسلمان لڑکا ہندوؤں کا بھگوان بن گیا

بھارت میں 13 سالہ مسلمان لڑکا ہندوؤں کا بھگوان بن گیا

مدھیا پردیش: بھارت میں 13 سالہ سہیل خان کی کمر پر بالوں کا گھچا ہونے کے باعث ہندو اسے اپنے بھگوان ’ہنومان‘ کا اوتار سمجھنے لگے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی ریاست مدھیا پردیش کے ایک گاؤں کا رہائشی 13 سالہ مسلمان بچہ اس وقت تمام ہندوؤں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے اور لوگ اسے […]

امریکی یونیورسٹی میں طلبا کے لیے رونے کی جگہ مخصوص

امریکی یونیورسٹی میں طلبا کے لیے رونے کی جگہ مخصوص

سالٹ لیک: امریکا کی یونیورسٹی آف یوٹاہ میں ایک چھوٹا سا کمرہ بنایا گیا ہے جہاں تعلیمی تناؤ اور مسائل سے پریشان طلبہ و طالبات کچھ دیر رو کر اپنا دل ہلکا کرسکتے ہیں۔ اس جگہ کی بدولت اب طلبا و طالبات کو اپنے آنسو کسی کے سامنے دکھانے کی ضرورت نہیں بلکہ وہ سب سے چھپ […]

غیر ملکی کوچ نے پاکستان کے بے پناہ فٹبال ٹیلنٹ کو پہچان لیا اور پلیئرز تمام اندازوں سے واقف ہیں

غیر ملکی کوچ نے پاکستان کے بے پناہ فٹبال ٹیلنٹ کو پہچان لیا اور پلیئرز تمام اندازوں سے واقف ہیں

کراچی: قومی فٹبال فیڈریشن کے برازیلین کوچ نوگیرا نے کہا ہے کہ پاکستان میں میری توقع سے زیادہ ٹیلنٹ نظر آیا۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کوچ نوگیرا نے کہا کہ مجھے پاکستان میں فٹبال کا ٹیلنٹ دیکھ کر بہت حیرت ہوئی ہے، پاکستان کے فٹبالرز محدود وسائل کے باجود اپنی قدرتی صلاحیتوں کی بدولت حیرت انگیز کارکردگی پیش […]

‘راضی’ میں پاکستانی بہو کا کردار نبھاتی عالیہ کی جذباتی انداز میں رخصتی

‘راضی’ میں پاکستانی بہو کا کردار نبھاتی عالیہ کی جذباتی انداز میں رخصتی

ممبئی: عالیہ بھٹ کی فلم راضی کا گانا دل برو ریلیز کردیا گیا، جس میں ان کی فلم میں رخصتی کے لمحات کو پیش کیا گیا۔ بولی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کی فلم راضی کے گانے دل برو کی موسیقی نہایت خوبصورت انداز میں کی گئی، جس میں ایک والد اور بیٹی کے رشتے کو […]

ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس چیک پوسٹ پر حملہ، ایک اہلکار زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس چیک پوسٹ پر حملہ، ایک اہلکار زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان: کامرس کالج کے سامنے واقع پولیس چیک پوسٹ پر نامعلوم افراد کے دستی بم حملے میں ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں کامرس کالج کے سامنے واقع پولیس چیک پوسٹ پر نامعلوم افراد نے دستی بم سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق حملہ آور […]

جم کیری ”ڈارک کرائمز” میں جاسوس بن گئے

جم کیری ”ڈارک کرائمز” میں جاسوس بن گئے

اداکار جم کیری ایک نئے کردار میں آ رہے ہیں۔ فلم ”ڈارک کرائمز” میں فلم ”دی ماسک” سے شہرت پانے والے کیری ایک ڈیٹکٹو بنے ہیں جنہیں ایک مصنف کے خلاف ثبوت جمع کرنا ہیں جس نے اپنی کتاب میں ایک قتل کی کہانی لکھی اور اسی طرح سے قتل ہوا۔ فلم اٹھارہ مئی کو […]

امریکی اداکار بل کوسبی کو جنسی زیادتی کیس میں 10 سال قید کی سزا

امریکی اداکار بل کوسبی کو جنسی زیادتی کیس میں 10 سال قید کی سزا

لاس اینجلس: امریکی عدالت نے مشہور مزاحیہ اداکار بل کوسبی کو جنسی زیادتی کے مقدمے میں مجرم قرار دیتے ہوئے 10 سال قید کی سزا سنائی ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکا کی ایک عدالت نے معروف مزاحیہ اداکار بل کوسبی کو جنسی زیادتی کیس میں مجرم قرار دیتے ہوئے 10 سال قید کی سزا سنا دی […]

گاندھی کے ملک کو ہم نے عزت کے لٹیروں کی سر زمین بنا دیا، ملیکہ شراوت

گاندھی کے ملک کو ہم نے عزت کے لٹیروں کی سر زمین بنا دیا، ملیکہ شراوت

ممبئی: بالی ووڈ کی نامور اداکارہ ملیکہ شراوت کا کہنا ہے کہ گاندھی کے ملک کو ہم نے عزت کے لٹیروں کی سرزمین بنادیا ہے۔ خود کو سیکولر ملک کہنے والا بھارت ہمیشہ ہی اپنی عوام کو بنیادی حقوق اور انصاف دینے میں ناکام رہا ہے یہی وجہ ہے کہ  بھارتی معاشرے میں بڑھتی ہوئی عریانیت کی وجہ سے خواتین کے […]

آئین کا آرٹیکل 62 اور 63 کالا قانون ہے، خورشید شاہ

آئین کا آرٹیکل 62 اور 63 کالا قانون ہے، خورشید شاہ

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ آئین کا آرٹیکل 62 اور 63 کالا قانون ہے اور خواجہ آصف کی نااہلی کے پیچھے ضیاء الحق کی مہربانیاں ہیں۔ پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ خواجہ آصف کی نا اہلی سے خوش […]

مہمند ایجنسی میں سرحد پار سے دہشت گردوں کے حملے میں ایک اہلکار شہید

مہمند ایجنسی میں سرحد پار سے دہشت گردوں کے حملے میں ایک اہلکار شہید

راولپنڈی: افغانستان کی جانب سے پاکستانی حدود میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق مہمند ایجنسی میں پاک فوج کی چیک پوسٹ  پر سرحد پار سے فائرنگ کی گئی […]

ملتان میں شہری کے گھر بیک وقت 4 بچوں کی پیدائش

ملتان میں شہری کے گھر بیک وقت 4 بچوں کی پیدائش

ملتان: ملتان میں شہری کے گھر بیک وقت 4 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے مگر فارما سیکٹر کی ہڑتال کے باعث یہ خوشی پریشانی میں بدل گئی ہے۔ ملتان کے شہری سہیل کے گھر بیک وقت 4 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔ نومولود بچوں میں 3 بیٹے اور ایک بیٹی شامل ہے۔ ان بچوں کو […]

سندھ ہائیکورٹ، اسکول فیس میں اضافے کے خلاف لارجر بنچ بنانے کی سفارش

سندھ ہائیکورٹ، اسکول فیس میں اضافے کے خلاف لارجر بنچ بنانے کی سفارش

کراچی سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس عقیل احمد عباسی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے اسکولوں کی فیسوں میں 5 فیصد سے زائد اضافے کیخلاف آئینی درخواست پر لارجربنچ تشکیل دینے کی سفارش چیف جسٹس احمد علی ایم شیخ کو بھیجتے ہوئے نجی اسکول انتظامیہ کو 5 فیصد سے زائد فیس وصول کرنے سے […]

کوئٹہ میں خود کش حملے: دوسرے روز بھی فضا سوگوار، بمبار کا سر مل گیا

کوئٹہ میں خود کش حملے: دوسرے روز بھی فضا سوگوار، بمبار کا سر مل گیا

کوئٹہ:  میں ائیرپورٹ روڈ پر پولیس ٹرک پر ہونے والے خودکش حملے کے بعد دوسرے روز بھی فضا سوگوار جبکہ شواہد جمع کرنے کا کام جاری ہے، خودکش بمبار کا سر مل گیا۔ پولیس کے مطابق گذشتہ روز پولیس کے ٹرک پر ہونے والے خودکش حملے کے بعد دوسرے روز بھی کرائم سین اور سی […]

برصغیر کا ایسا فرمانروا جو زہر پیتا تھا؟

برصغیر کا ایسا فرمانروا جو زہر پیتا تھا؟

سن 1458ء سے 1511 تک ریاست گجرات پر شاہ رنگیلا المعروف محمد شاہ اول نے پورے بھارت پر حکومت کی تھی۔ دنیا محمد شاہ کو کئی ناموں سے یاد کرتی ہے ان میں روشن اختر، نصیر الدین شاہ، رنگیلا شامل ہیں،ماہرین کی جانب سے اور کتابوں میں وہ ریاست پر طویل ترین حکمرانی کرنے والے […]

فیروز والا میں سسرالیوں کے ہاتھوں زندہ جلائی جانے والی خاتون دم توڑ گئی

فیروز والا میں سسرالیوں کے ہاتھوں زندہ جلائی جانے والی خاتون دم توڑ گئی

فیروز والا: شاہدرہ کے علاقے مجید پارک میں سسرالیوں کے ہاتھوں پٹرول چھڑک کر جلائی جانے والی خاتون میو اسپتال میں دم توڑ گئی۔ فیروز والا بیگم کوٹ شاہدرہ کے علاقے مجید پارک میں فوزیہ شوکت نامی 24 سالہ خاتون کو گزشتہ روز ان کے سسرالیوں نے پٹرول چھڑک کر آگ لگادی تھی، فوزیہ کو گزشتہ روز […]

ایک چراغ، کتاب اور ایک امید، اثاثہ

ایک چراغ، کتاب اور ایک امید، اثاثہ

نجانے کون سی قوت تھی کہ ہر لمحہ مجھےاس کی جانب کھینچے لیتی۔ ۔ دوسروں سے لا تعلق صرف اس کے سحر میں گم رہنا میرا پسندید ہ مشغلہ بن گیا۔ اس کا ہر ہر لفظ اپنے دامن میں ہزاروں چنگاریاں لیے ہوتا۔ کبھی خوشی کبھی غم کبھی ہر سو بہار کا سماں ہوتا تو […]

بڑے وزیر کے صاحب جی! بس ایک موت کا سوال ہے

بڑے وزیر کے صاحب جی! بس ایک موت کا سوال ہے

پاکستانی حکمرانوں کے ظاہری شاہانہ ٹھاٹ باٹ اور تقریروں میں ‘عوام کے خادم’ ہونے کے دعوے سنتی ہوں توکوفت سے بھر جاتی ہوں۔ اسلامی جمہوریہ پاکستان میں ملک کو اسلام کا قلعہ بنانے کا عزم اور دین کی محبت میں ڈوبے رہنے کی سرشاری کی اداکاری کرنے والے حکمران، اگر عوام کو بے وقوف سمجھتے […]

زوال پزیر معاشرے کے ہاتھوں ایک گلوکارہ کی موت

زوال پزیر معاشرے کے ہاتھوں ایک گلوکارہ کی موت

سندھ کےعلاقہ لاڑکانہ میں گذشتہ دنوں ایک مقامی سنگر سیمنہ سندھو کو شادی کی خوشی میں منعقد موسیقی کی تقریب میں نشے میں مدہوش ایک تماش بین نے گولی مارکر ہلاک کردیا۔ وہ ضد کر رہا تھا کہ گلوکارہ کھڑے ہوکر گانا سنائے۔ خبر کے مطابق گلوکارہ آٹھ ماہ کی حاملہ تھی۔ اسلئے یہ بات […]

“آئی سی سی اجلاس:پاکستانی، بھارتی بورڈز میں لفظی جنگ کا سلسلہ جاری رہا

“آئی سی سی اجلاس:پاکستانی، بھارتی بورڈز میں لفظی جنگ کا سلسلہ جاری رہا

کولکتہ:(24اپریل ،2018)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی میٹنگز کے موقع پر پاکستان اور بھارتی بورڈز میں لفظی جنگ کا سلسلہ جاری رہا۔ آئی سی سی اجلاس اتوارکوکولکتہ میں شروع ہواتھا جس میں شرکت کیلئے پی سی بی چیئرمین نجم سیٹھی بھی موجودہیں۔ اجلاس میں پاک بھارت کے مابین باہمی سیریز کے حوالے سے کنٹریکٹ کا معاملہ چھایا […]

تحریک انصاف کا ایک اور یوٹرن، خیبرپختونخوا کا بجٹ پیش کرنے کا فیصلہ

تحریک انصاف کا ایک اور یوٹرن، خیبرپختونخوا کا بجٹ پیش کرنے کا فیصلہ

پشاور: پاکستان تحریک انصاف نے ایک اور یوٹرن لیتے ہوئے خیبرپختونخوا کا بجٹ پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف نے ایک اور یوٹرن لیا ہے اور خیبرپختونخوا کا بجٹ پیش نہ کرنے کے فیصلے سے پیچھے ہٹ گئی ہے۔ بجٹ اجلاس کے لیے سمری بھجوادی گئی اور 14 مئی کو اجلاس طلب کیا […]

آئی سی سی میٹنگز، پاکستان اور بھارتی بورڈز میں لفظی بمباری شروع

آئی سی سی میٹنگز، پاکستان اور بھارتی بورڈز میں لفظی بمباری شروع

کولکتہ: آئی سی سی میٹنگز کے موقع پر پاکستان اور بھارتی بورڈز میں لفظی بمباری شروع ہوگئی۔ آئی سی سی میٹنگز اتوار سے کولکتہ میں شروع ہوگئی ہیں، ان میں شرکت کیلیے پی سی بی کے چیئرمین نجم سیٹھی بھی پہنچے ہوئے ہیں، وہاں پر دونوں ممالک میں باہمی سیریز کے حوالے سے کنٹریکٹ کا معاملہ بھی چھایا […]

فلموں تک محدود نہیں، ٹی وی ڈراموں میں اچھا کردار ملا تو ضرور کروں گی، صائمہ اظہر

فلموں تک محدود نہیں، ٹی وی ڈراموں میں اچھا کردار ملا تو ضرور کروں گی، صائمہ اظہر

لاہور:  اداکارہ و ماڈل صائمہ اظہر نے کہا ہے کہ اداکاری کیلیے خود کو صرف فلموں تک محدود نہیں رکھنا چاہتی، ٹی وی ڈراموں میں جب کوئی اچھا کردار آفر ہوگا تو میں ضرور کام کروں گی۔ بات چیت کرتے ہوئے صائمہ اظہر نے کہا کہ ایک وقت تھا جب خوبصورت پیراہن، قیمتی جیولری اور لانگ ہیل کے […]