counter easy hit

لاہور: علامہ اقبال ٹاؤن میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی

لاہور: لاہور کے علاقہ علامہ اقبال ٹاؤن میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو زخمی ہو گیا، پولیس نے زخمی ڈاکو کو ساتھی سمیت گرفتار کر لیا۔

a bandit injured in alleged police encounter in Allama Iqbal Townپولیس کے مطابق واقعہ راوی بلاک علامہ اقبال ٹاؤن میں پیش آیا جہاں واردات کے بعد فرار ہونے والے موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں کو روکنے کی کوشش کی گئی تو انہوں نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کر دی، تاہم جوابی کارروائی کے دوران ایک ڈاکو زخمی ہو گیا۔ پولیس نے دونوں ڈاکوؤں کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے مسروقہ مال اور اسلحہ برآمد کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی ڈاکو جناح ہسپتال میں زیرِ علاج ہے جبکہ اس کے دوسرے ساتھی سے مختلف پہلوؤں پر تفتیش جاری ہے۔